Assistant Commissioner Burewala

Assistant Commissioner Burewala Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Burewala, Government Organization, Multan Rorad kacheri, Burewala.

بورےوالا عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری دوسرے دن بھی جاری  #بوریوالا اراضی ریکارڈ سینٹر میں کھلی کچہری کا انقعاد جس...
28/03/2023

بورےوالا عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری دوسرے دن بھی جاری #بوریوالا
اراضی ریکارڈ سینٹر میں کھلی کچہری کا انقعاد جس میں اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ڈاکٹر شزارحمان نے عوامی مسائل اور شکایات سن کر موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ڈاکٹر شزارحمان نے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ ریونیو دفاتر میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور عوام اور ریونیو کے درمیان باہمی روابط کو بہتر بنانا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد سروس ڈیلیوری کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ شہریوں کے مسائل کے فوری حل سے ہی ریونیو افسران پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا۔ کھلی کچہری میں آنے والے تمام شہری ہمارے لئے باعث احترام ہیں اور شہریوں کے مسائل کا حل اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔مزید اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا ڈاکٹر شزارحمان نے کہا کہ عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں اور عوامی شکایات کے حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس کھلی کچہری کے دوران تحصیلدار سرکل بورےوالا شاہد نواب گجر اور سرکل بورےوالا کے پٹواری بھی موجود تھے۔۔

28/03/2023
اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی صاحب اور ایم اوآر غلام جیلانی صاحب مچھلی بازار اور ریشم گلی میں آپریشن کرواتے ہوۓ
28/03/2023

اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی صاحب اور ایم اوآر غلام جیلانی صاحب مچھلی بازار اور ریشم گلی میں آپریشن کرواتے ہوۓ

28/03/2023
*بورے والا. اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے مفت آٹا سکیم کی از خود نگرانی کا عمل مزید تیز کر دیا انہوں نے صبح سویرے آٹا ...
28/03/2023

*بورے والا. اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی نے مفت آٹا سکیم کی از خود نگرانی کا عمل مزید تیز کر دیا انہوں نے صبح سویرے آٹا کی فراہمی کے لیے بنائے گئے پوائنٹس کا دورہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی جاری کردہ سکیم پر شفاف انداز میں عملدرآمد جاری ہے شہریوں کو مسائل سے بچانے کے لیے ڈیجیٹل انداز میں میسیجز کے ذریعے کنفرم کیا جاتا ہے تا کہ آٹا کی ترسیل کا عمل بلا تفریق اور مسائل سے پاک رہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جن شہریوں کو آٹا کے حصول کے لیے میسیج موصول ہو صرف وہی شہری اگر ان پوائنٹس کا رخ کریں تو مسائل کا پیدا ہونا نہ ممکن ہے کئی مقامات پر شہری میسیج کئے اور وصول ہوئے بنا ہی آٹا مراکز پر پہنچ کر آٹا نہ ملنے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں جس سے وقت کی کھپت کے ساتھ عملہ کو بھی ان افراد کو تفصیلات سے آگاہ کرنا پڑتا ہے شہریوں کو آٹا کے حصول کے عمل کی آگاہی کے لیے سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بھرپور مہم چلائی گئی تاکہ ان مشکلات کا سامنا نہ ہو انہوں نے گگو، ساہوکا،شیخ فاضل غلہ گودام اور سٹیڈیم میں بنائے گئے ٹرکنگ مراکز کا دورہ کرتے ہوئے شہریوں اور عملہ سے ملاقات بھی کی اور آٹا کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ بھی لیا.*

Address

Multan Rorad Kacheri
Burewala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share