25/08/2026
ایم بی ویلفیئر سوسائٹی، قائدآباد، تحصیل چک جھمرہ، ضلع فیصل آباد کی جانب سے المَلک گرامر اسکول میں بچوں کے لیے ۱۲ ربیع الاول کے حوالے سے آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں کو سیرتِ النبی ﷺ، آپ ﷺ کی مبارک زندگی اور تعلیمات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی اور بچوں میں نبی کریم ﷺ سے محبت و عقیدت کو اجاگر کیا گیا۔
بچوں کو آپ ﷺ کے اعلیٰ اخلاق، محبت، اخوت اور انسانیت کے درس سے روشناس کرایا گیا۔
اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں دینی شعور، سیرتِ النبی ﷺ سے محبت اور اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔