People Student Federation. University Of Malakand

People Student Federation. University Of Malakand People Student Federation PSF

📢 اہم اعلان — پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ🎓 Fall Semester 2026 داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیعیونیورسٹی آف م...
20/08/2026

📢 اہم اعلان — پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ

🎓 Fall Semester 2026 داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع

یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق Fall Semester 2026 کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا کر:

📅 28 اگست 2026 کر دی گئی ہے۔

تمام طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواست جمع کروائیں اور داخلے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

📌 کلاسز کا آغاز: 14 ستمبر 2026

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن
یونیورسٹی آف ملاکنڈ

✊ طلبہ کے حقوق — ہماری جدوجہد
🎓 تعلیم سب کے لیے

ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے!پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے طلبہ کے اخ...
18/08/2026

ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے!
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف مالاکنڈ، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل کے طلبہ کے اخراج کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔
طلبہ کو تعلیم سے محروم کرنا کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے معاملے کو طاقت، دھمکی یا اخراج کے بجائے شفاف، منصفانہ اور قانونی طریقہ کار کے تحت حل کیا جائے اور انہیں اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل حق دیا جائے۔
پی ایس ایف واضح کرتی ہے کہ طلبہ کے جائز، آئینی اور جمہوری حقوق کے لیے آواز بلند کرنا ہمارا بنیادی مؤقف ہے۔ یونیورسٹی سے اخراج یا دیگر دھمکیوں کے ذریعے طلبہ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف مالاکنڈ
طلبہ کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی!

آج پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری عباس احمد نے گُل آباد ڈگری کالج میں جاری داخلہ مہم ک...
14/08/2026

آج پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری عباس احمد نے گُل آباد ڈگری کالج میں جاری داخلہ مہم کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج گُل آباد کے پی ایس ایف انفارمیشن سیکرٹری سدیس نے جنرل سیکرٹری عباس احمد کا پُرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران داخلہ مہم، طلبہ کی رہنمائی اور تعلیمی امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جنرل سیکرٹری عباس احمد نے طلبہ کو داخلوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔
پی ایس ایف — طلبہ کی آواز، طلبہ کے حقوق اور روشن مستقبل کی جدوجہد۔ ✊❤️

ہم نہ ایف آئی آر سے ڈرتے ہیں، نہ ڈریں گے!پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان حق اور جمہوریت کی آواز بلند کرنے سے کبھی...
13/08/2026

ہم نہ ایف آئی آر سے ڈرتے ہیں، نہ ڈریں گے!
پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنان حق اور جمہوریت کی آواز بلند کرنے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہمارے خلاف ایف آئی آرز اور دباؤ ہمیں اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار نہیں کر سکتے۔
ہم نے ہمیشہ آئین، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی ہے اور آئندہ بھی پرامن اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ہم نہ ایف آئی آر سے ڈرتے ہیں، نہ ڈریں گے؛ حق اور جمہوریت کی آواز ہر حال میں بلند کرتے رہیں گے۔
شکیب یعقوب
صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف ملاکنڈ

پی ایس ایف شرینگل یونیورسٹی میں حلف برداری پروگرام پر حملے کی شدید مذمتپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن شرینگل یونیورسٹی میں پی ایس...
13/08/2026

پی ایس ایف شرینگل یونیورسٹی میں حلف برداری پروگرام پر حملے کی شدید مذمت

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن شرینگل یونیورسٹی میں پی ایس ایف کے حلف برداری پروگرام کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مبینہ طور پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ واقعے کے نتیجے میں پی ایس ایف کے متعدد نوجوان زخمی ہوئے، جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حلف برداری پروگرام میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر نجم الدین خان سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ طلبہ کے پُرامن سیاسی و جمہوری سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنا طلبہ کے بنیادی حقوق پر قدغن ہے۔ ایسے اقدامات کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور طلبہ کے حقوق کے لیے ہر جمہوری و قانونی فورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

پی ایس ایف یونیورسٹی آف مالاکنڈ زخمی ساتھیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ ہم اپنے ساتھی طلبہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

منجانب:
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن، یونیورسٹی آف مالاکنڈ

Extension in the Deadline for Submission of Application Forms & Revised Admission Schedule for MPhil/PhD & Undergraduate...
07/08/2026

Extension in the Deadline for Submission of Application Forms & Revised Admission Schedule for MPhil/PhD & Undergraduate Programs Fall Semester 2026 at University of Malakand.

04/08/2026
پریس ریلیزپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) یونیورسٹی آف مالاکنڈمؤرخہ: 23 جولائی 2026فیسوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہیںپی...
30/07/2026

پریس ریلیز
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) یونیورسٹی آف مالاکنڈ
مؤرخہ: 23 جولائی 2026

فیسوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی آف مالاکنڈ انتظامیہ کی جانب سے ڈگری، DMC، سرٹیفکیٹس اور دیگر امتحانی خدمات کی فیسوں میں حالیہ اضافے کو سختی سے مسترد کرتی ہے اور اسے طلبہ دشمن اقدام قرار دیتی ہے۔

پی ایس ایف UOM کے ترجمان کے مطابق موجودہ مہنگائی اور معاشی مشکلات کے دور میں طلبہ پہلے ہی شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ ایسے حالات میں ڈگری فیس کو 2,000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کرنا اور DMC سمیت دیگر سروسز کی فیسوں میں نمایاں اضافہ طلبہ پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔ مزید برآں، ہر سال 10 فیصد سالانہ اضافے کا فیصلہ بھی قابلِ قبول نہیں۔

پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ:

1. فیسوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔
2. سابقہ فیس اسٹرکچر اور پرانے ریٹس بحال کیے جائیں۔
3. آئندہ کسی بھی قسم کی فیس میں اضافے سے قبل طلبہ نمائندوں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔

پی ایس ایف UOM واضح کرتی ہے کہ اگر طلبہ کے جائز مطالبات کو نظرانداز کیا گیا تو تنظیم اپنے جمہوری اور آئینی حقِ احتجاج کو استعمال کرے گی اور طلبہ کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرے گی۔

ترجمان
پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF)
یونیورسٹی آف مالاکنڈ

Address

Chakdara Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People Student Federation. University Of Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share