IQBAL Studio Chakdara

IQBAL Studio Chakdara we offer all types of printing and mobile accessory and also making function movies by demand also pr
(1)

01/09/2026

بزنس فورم کےصوبائی صدر اور انجمن تاجران تحصیل ادینزی کے صدر خواجہ فیض الغفور نے تین ستمبر کو پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

یہ صرف ایک تلاش نہیں، دوستی، حوصلے اور انسانیت کی ایک عظیم مثال ہے۔ یہ وہ باہمت نوجوان ہیں جنہوں نے تقریباً 5000 میٹرز ک...
30/08/2026

یہ صرف ایک تلاش نہیں، دوستی، حوصلے اور انسانیت کی ایک عظیم مثال ہے۔
یہ وہ باہمت نوجوان ہیں جنہوں نے تقریباً 5000 میٹرز کی بلندی پر، شدید دشواریوں اور خطرناک حالات کے باوجود، ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ فلک سر کی بلند چوٹی پر اپنے دوست کی لاش کا سراغ لگایا۔
اتنی بلند اور پُرخطر چوٹیوں پر جان کی پروا کیے بغیر اپنے ساتھی کی تلاش جاری رکھنا ان کی جرأت، وفاداری، عزم اور دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ہم اس عظیم مشن میں شامل پوری ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ آپ لوگوں نے ثابت کیا کہ سچی دوستی مشکل ترین راستوں میں بھی اپنے ساتھی کا ساتھ نہیں چھوڑتی۔
آپ سب ہمارے ہیرو ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور پوری ٹیم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین ثم آمین۔

چکدرہ کی ہونہار طالبہ نے ملاکنڈ ڈویژن کا نام روشن کر دیا ملاکنڈ یونیورسٹی میں پاک آرمی کی 6th بریگیڈ کے زیرِ اہتمام نعت ...
29/08/2026

چکدرہ کی ہونہار طالبہ نے ملاکنڈ ڈویژن کا نام روشن کر دیا

ملاکنڈ یونیورسٹی میں پاک آرمی کی 6th بریگیڈ کے زیرِ اہتمام نعت خوانی اور قرأت کے شاندار مقابلوں میں لوئر دیر، چکدرہ سے تعلق رکھنے والی ملاکنڈ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات میں ایم فل کی طالبہ نے نعت خوانی اور قرأت میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے پورے ملاکنڈ ڈویژن میں چکدرہ کا نام روشن کر دیا۔
کمشنر مالاکنڈ مسعود احمد نے شیلڈ دیا

طالبہ فرمان الدین تاجک کی بہو ہے، اِن کی یہ شاندار کامیابی اہلِ علاقہ، خاندان اور پورے مالاکنڈ ڈویژن کے لیے باعثِ فخر ہے۔

اس قابلِ فخر کامیابی پر طالبہ اور ان کے اہلِ خانہ کو دلی مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین

24/08/2026
ڈاکٹر عائیزہ ارشد صاحبہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین کا چارج سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ ذمہ داری...
24/08/2026

ڈاکٹر عائیزہ ارشد صاحبہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین کا چارج سنبھالنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ ذمہ داری ان کی قابلیت، محنت اور انتظامی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم منصب پر دیانت، خلوص اور بہترین فیصلوں کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی قیادت میں دیر پائین کی عوام مزید بہتر خدمات سے مستفید ہو۔ نیک تمنائیں اور ڈھیروں دعائیں۔ 🌹

انتقال پر ملالانا للہ وانا الیہ راجعون اوچ شرقی حولدار وہاب گل کی زوجہ، رحیم گل و تواب گل  کی بھابھی، نعیم اللہ و رفیع ا...
22/08/2026

انتقال پر ملال
انا للہ وانا الیہ راجعون
اوچ شرقی حولدار وہاب گل کی زوجہ، رحیم گل و تواب گل کی بھابھی، نعیم اللہ و رفیع اللہ کی بہن اور واجد دوست ٹریفک انچارج چکدرہ کی ممانی بقضائے الٰہی وفات پاچکی ہے۔ مرحومہ کا نماز جنازہ آج رات 9:30 بجے اوچ سٹیڈیم میں ادا کی جائیگی۔

Address

Ch
Chakdara Fort
18800

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923419000233

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when IQBAL Studio Chakdara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to IQBAL Studio Chakdara:

Shortcuts

Share

Category