05/10/2026
05 اکتوبر 2026
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب بشارت احمد کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی جناب فرہاد اللہ نے یومِ اساتذہ کے موقع پر سب ڈویژن آدینزئی کے مختلف سکولز کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران اساتذہ کرام کی گراں قدر خدمات، شعبۂ تعلیم میں ان کے اہم کردار اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے ان کی مخلصانہ کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آدینزئی نے تعلیمی میدان میں نمایاں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم، طلبہ کی کردار سازی اور ایک باشعور معاشرے کی تشکیل میں اساتذہ کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔
Deputy Commissioner Lower Dir
PMRU Khyber Pakhtunkhwa