27/04/2025
کل مورخہ 27 اپریل بروز اتوار کو چوآ سیدن شاہ میں طلبہ کی جانب سے غزہ میں جاری ظلم و ستم، معصوم بچوں، عورتوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف ایک پرامن ریلی نکالی گئی۔ جس میں تحریک لبیک چوآ سٹی کے ذمہ داران و کارکنان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی۔
ریلی میں طلبہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "خیبر خیبر یا یہود جیش محمد ﷺ سوف یعود"،
"One Ummah one Body"، "israeli Apartheid must End "،"Free Palestine "
جیسے نعرے درج تھے۔
تحریک کے ذمہ داران نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عوام الناس کو یکم مئی کو ہونے والے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر لوگوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے
ریلی کے آخر میں غزہ کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور فلسطین کی آزادی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں