Raja Furqan PPP

Raja Furqan PPP PPP Chakwal Official
Secretary Information District Chakwal
Pakistan peoples party

PPP Chakwal information Bearue
19/08/2026

PPP Chakwal information Bearue

شکریہ اور اظہارِ تشکرپاکستان پیپلز پارٹی چکوال انفارمیشن بیورو کی جانب سے تحصیل سطح پر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز کے نوٹیفک...
19/08/2026

شکریہ اور اظہارِ تشکر
پاکستان پیپلز پارٹی چکوال انفارمیشن بیورو کی جانب سے تحصیل سطح پر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز کے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر ہم ڈویژنل قیادت اور صوبائی قیادت کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔
ہم امید کرتے ہیں کہ نومنتخب ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز پارٹی کے منشور، قائدین کے پیغام اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور پارٹی کے شعبہ اطلاعات کو مزید فعال اور مضبوط بنائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی چکوال انفارمیشن بیورو ڈویژنل قیادت کے اس اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلاتا ہے کہ پارٹی کی مثبت سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے پیغام کو ہر سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔
جاری کردہ:
انفارمیشن بیورو
پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چکوال

Thank you so much my leadership for appointing deputy information secretaries of Chakwal information bearue for tehsil K...
19/08/2026

Thank you so much my leadership for appointing deputy information secretaries of Chakwal information bearue for tehsil Kallar Kahar Tehsil choa saiden shah and tehsil Chakwal

*5 اگست 2019**یوم استحصال کشمیر**تاریخ کا سیاہ ترین باب:*5 اگست 2019 کا غیر قانونی بھارتی اقدام کشمیریوں کے حقوق اور بین...
05/08/2026

*5 اگست 2019*
*یوم استحصال کشمیر*

*تاریخ کا سیاہ ترین باب:*
5 اگست 2019 کا غیر قانونی بھارتی اقدام کشمیریوں کے حقوق اور بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے تاریخ ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی۔

*نوآبادیاتی استحصال اور دھوکا:*
کشمیر کا الحاق اور اہلیانِ کشمیر کے ساتھ کیا جانے والا دھوکا دراصل نوآبادیاتی ذہنیت اور استحصال کی بدترین مثال ہے۔

*حقِ خودارادیت کی حمایت:*
کشمیری عوام اپنے پیدائشی اور قانونی حقِ خودارادیت کے حصول کے لیے جو قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

*ہر سطح پر مزاحمت:*
بھارت کے اس مذموم اور غاصبانہ اقدام کی ہر قیمت اور ہر سطح پر بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مزاحمت کی جائے گی۔

*عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی:*
عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو شہ دے رہی ہے جس کا فوری نوٹس لیا جانا چاہیے۔

*عزمِ نو:*
اس دن ہم تجدیدِ عہد کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہدِ آزادی کی حمایت ان کی منزل کے حصول تک ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔

04/08/2026

*کل تک کہتے تھے: "دن میں دھمکیاں، رات کو معافیاں!"*
*آج سوال خود پر آیا تو رانا صاحب کی زبان بھی ساتھ چھوڑ گئی۔*

یہ پڑی ہے شیر کی للکار🤣🤣🤣
PPP Chakwal PPP Rawalpindi

04/08/2026

Excellent Chakwal

03/08/2026

1 شہادت صرف جان کا نذرانہ نہیں، نظریے کی امانت بھی ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے یہ امانت ہر دور میں نبھائی ہے۔ یہ قافلہ کل بھی نہیں رکا تھا، آج بھی نہیں رکے گا۔ شہداء کو سرخ سلام۔ ❤️🖤
2 کچھ جماعتیں اقتدار سے پہچانی جاتی ہیں، پیپلز پارٹی اپنے شہداء سے پہچانی جاتی ہے۔ یہ خون ہمارے نظریے کی روشنائی ہے۔ سلام ہر شہید جیالے کو۔
3 آج بھی جب کوئی جیالا شہید ہوتا ہے، تو تاریخ ایک نیا باب لکھتی ہے۔ پیپلز پارٹی قربانی کی سیاست کرتی ہے، مفاد کی نہیں۔
4 شہید کارکن صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، پورے نظریاتی قافلے کا سرمایہ ہوتا ہے۔ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سرخ سلام!
5 جو راستہ شہداء کے خون سے روشن ہو، اسے کوئی اندھیرا کبھی نہیں نگل سکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا سفر اسی روشنی کا سفر ہے۔ ❤️
6 ہمیں خاموش کرانے کی ہر کوشش ناکام ہوئی۔ کیونکہ آوازیں دب سکتی ہیں، نظریات نہیں۔ یہی پیپلز پارٹی ہے۔

02/08/2026

حلقہ ایل اے 39 جموں 6 آزاد کشمیر

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار
چوہدری فخر الزمان کے چکوال میں موجود تمام پولنگ کیمپوں پر ووٹرز کی بڑی تعداد موجود ✌️✌️

Address

Chakwal

Telephone

+923335919601

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Furqan PPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Raja Furqan PPP:

Shortcuts

Share