24/01/2026
پریس ریلیز
تحریر چوہدری نعمان عارف منہاس ڈھاب کلاں۔
ڈھاب کلاں کے تالاب کی صفائی مکمل، عوامی وعدہ وفا میں بدل گیا
ڈھاب کلاں (یونین کونسل ہر چار ڈھاب) —
ڈھاب کلاں کے دیرینہ عوامی مسئلے کا خوش آئند حل سامنے آ گیا ہے۔ معزز رکن صوبائی اسمبلی چکوال پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی خان اور معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری کامران حسین میاں ماہر کی کوششوں سے ڈھاب کلاں کے تالاب کی صفائی کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔
چوہدری نعمان عارف منہاس آف ڈھاب کلاں نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تالاب کی صفائی کا جو وعدہ عوام سے کیا گیا تھا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج وہ وعدہ عملی صورت اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف عوامی صحت اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے اہم ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل کی ایک روشن مثال بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس نیک کام کی تکمیل پر نہ صرف ڈھاب کلاں بلکہ گرد و نواح کے دیہات کے عوام نے بھی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چوہدری نعمان عارف منہاس نے پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سلطان حیدر علی خان ایم پی اے چکوال اور چوہدری کامران میاں ماہر (حال مقیم سعودی عرب) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دن رات محنت کر کے اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے معزز صحافی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عوامی فلاحی کام کو سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔
انہوں نے عرفان منہاس صاحب (ڈھاب خوشحال) کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے اس منصوبے میں چوہدری کامران میاں ماہر صاحب کی بھرپور معاونت اور مسلسل حوصلہ افزائی کی۔
نوٹ ، پچھلے 20 سال سے اس تالاب کی صفائی کا کام کسی نے نہیں کرایا اس نیک کام کا سہرا پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان پاکستان مسلم لیگ ن کو جاتا ھے تمام گاوں والوں سے گزارش ھے کہ ابھی اس کو صاف رکھنا اپ کی زمہ داری ھے اپ لوگوں نے ادھر رھنا ھے
آخر میں چوہدری نعمان عارف منہاس نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں شامل تمام شخصیات کو عزت، صحت اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے والدین کو بھی بہترین اجر سے نوازے۔
جاری کردہ:
چوہدری نعمان عارف منہاس
آف ڈھاب کلاں (یونین کونسل ہر چار ڈھاب)
copied