PPP Chakwal

PPP Chakwal Raja Rizwan Dandot District President Pakistan peoples party 🇱🇾 Chakwal

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کی تحصیل چلاس میں انتخابی جلسہ عام میں شریک ہیں...
03/06/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر کی تحصیل چلاس میں انتخابی جلسہ عام میں شریک ہیں۔

‏ ‪

03/06/2026



چلاس، دیامیر کے غیور عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ ہر جانب پارٹی پرچم کی بہار اس بات کی گواہی ہے کہ 7 جون کو گلگت بلتستان میں صرف تیر چلے گا۔

‏ ‪ ‬ا

🚨 بریکنگ نیوز 🚨ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن چکوال، شیخ مدثر شہزاد ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف چکوال...
02/06/2026

🚨 بریکنگ نیوز 🚨

ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن چکوال، شیخ مدثر شہزاد ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف چکوال کو بڑا سیاسی جھٹکا دے دیا۔

تحریکِ انصاف کے متحرک رہنما پیر عبدالمنان آف سیتھی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

یہ اہم سیاسی پیش رفت ضلع چکوال میں پاکستان پیپلز پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور شیخ مدثر شہزاد ایڈووکیٹ کی مسلسل محنت، مؤثر رابطہ مہم اور نوجوان قیادت پر عوامی اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔

سیاسی حلقوں کے مطابق یہ شمولیت ضلع چکوال کی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط کرے گ

جاری کردہ
راجہ فرقان اختر
ضلعی سیکرٹری انفارمیشن
پاکستان پیپلز پارٹی چکوال

*راجہ مظہر ہستال کا دورہ کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال*ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ مظہر ہستال نے کنگ ٹاون...
31/05/2026

*راجہ مظہر ہستال کا دورہ کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال*

ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ مظہر ہستال نے کنگ ٹاون بھون روڈ چکوال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے اہلیان علاقہ سے تفصیلی ملاقات کی اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر ویلکم کیا انکے ہمراہ بزرگ سیاسی رہنما ملک امداد حسین اور ملک علی یاسر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ضلع چکوال بھی موجود تھے

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
*ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

 *راجہ رضوان ڈنڈوت کی محمد شیراز شہید کے گھر آمد*ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت نے آڑہ میں محمد شیر...
30/05/2026



*راجہ رضوان ڈنڈوت کی محمد شیراز شہید کے گھر آمد*

ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت نے آڑہ میں محمد شیراز شہید کے لواحقین سے ملاقات کی اور بلندی درجات کی دعا کی
راجہ رضوان ڈنڈوت کا کہنا تھا کہ شہادت کی موت بہت بڑی سعادت ہے اور یہ پورے علاقے کے لیے اعزاز ہے اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 21 خان راجہ امجد نور ۔ تحصیل صدر چوآسیدن شاہ راجہ سرفراز خان ۔ ضلعی سیکرٹری انفارمیشن راجہ فرقان اختر ۔ چوہدری امجد گجر ۔ چوہدری صابر گجر ۔ راجہ صفدر۔ چوہدری ابرار ۔ چوہدری محبوب ۔ صوبیدار محمد خان ۔ عظمت گجر ۔ چوہدری ممتاز اور دیگر معززین بھی موجود تھے

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
-ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

 *راجہ رضوان ڈنڈوت کی ملک راشد محمود حال مقیم لندن اور ثاقب محمود آڑہ کی رہائش گاہ آمد*ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوا...
30/05/2026



*راجہ رضوان ڈنڈوت کی ملک راشد محمود حال مقیم لندن اور ثاقب محمود آڑہ کی رہائش گاہ آمد*

ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت کی آڑہ میں ثاقب محمود اور ملک راشد محمود حال مقیم لندن کی رہائش گاہ آڑہ آمد عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 21 خان راجہ امجد نور ۔ تحصیل صدر چوآسیدن شاہ راجہ سرفراز خان ۔ ضلعی سیکرٹری انفارمیشن راجہ فرقان اختر ۔ چوہدری امجد گجر آڑہ ۔ چوہدری صابر گجر آڑہ ۔ راجہ صفدر ۔ صوبیدار محمد خان ۔ عظمت گجر آڑہ اور چوہدری ابرار بھی موجود تھے

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
*ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

  *راجہ رضوان ڈنڈوت کی بزرگ سیاسی رہنما چاچا یوسف کے گھر آمد*ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت کی سٹی ...
30/05/2026



*راجہ رضوان ڈنڈوت کی بزرگ سیاسی رہنما چاچا یوسف کے گھر آمد*

ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت کی سٹی صدر چوآسیدن شاہ حاجی ملک محمد یوسف کے گھر آمد عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اس موقع پر تحصیل صدر چوآسیدن شاہ راجہ سرفراز خان ۔ ٹکٹ ہولڈر پی پی 21 خان راجہ امجد نور حاجی ملک محمد وحید سابق کونسلر اور ضلعی سیکرٹری انفارمیشن راجہ فرقان اختر بھی ہمراہ تھے

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
*ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

راجہ رضوان ڈنڈوت کا دورہ آڑہضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت نے راجہ امجد نور ٹکٹ ہولڈر پی پی 21 کے ہ...
29/05/2026

راجہ رضوان ڈنڈوت کا دورہ آڑہ
ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ رضوان ڈنڈوت نے راجہ امجد نور ٹکٹ ہولڈر پی پی 21 کے ہمراہ علاقہ جھنگڑ یونین کونسل آڑہ کا دورہ کیا چوہدری امجد گجر آڑہ اور چوہدری عرفان گجر آڑہ سے ملاقات کی اس موقع پر راجہ سرفراز خان تحصیل صدر چوآسیدن شاہ اور راجہ فرقان اختر ضلعی سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی چکوال بھی ہمراہ تھے

28/05/2026

‏ہم گھاس کھائیں گے، لیکن ایٹم بم بنائیں گے.
شہید ذوالفقار علی بھٹو

#یومِ_تکبیر

*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔*راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپ...
26/05/2026

*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد۔*

راجہ رضوان ڈنڈوت ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی چکوال راجہ مظہر ہستال ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ فرقان اختر ضلعی سیکرٹری انفارمیشن اور راجہ غلام عباس سینئر نائب صدر ضلع چکوال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مقدس موقع پر ہماری قربانیوں، عبادات اور نیک تمناؤں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ عیدِ قرباں ہمیں ایثار، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔

ہم دعاگو ہیں کہ یہ بابرکت عید پاکستان میں امن، خوشحالی، ترقی اور قومی یکجہتی کا پیغام لے کر آئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی چکوال
عوامی خدمت، جمہوری جدوجہد اور بھائی چارے کی علامت۔

*جاری کردہ*
*راجہ فرقان اختر*
*ضلعی سیکرٹری انفارمیشن*
*پاکستان پیپلز پارٹی چکوال*

Address

Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share