05/08/2026
جبیرپور میں سابق جنرل کونسلر ملک خالد (سپر) کے انتقال پر میجر (ر) کی اظہارِ تعزیت
ممبر مرکزی مجلسِ عاملہ پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر (ر) نے جبیرپور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ و مخلص کارکن اور سابق جنرل کونسلر ملک خالد (سپر) کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پہنچ کر لواحقین سے دلی اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر میجر (ر) نے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی، جبکہ سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
میجر (ر) نے کہا کہ مرحوم ملک خالد (سپر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک وفادار، مخلص اور متحرک کارکن تھے، جنہوں نے ہمیشہ جماعت اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل جبیرپور چوہدری شوکت حیات،چوہدری غلام اصغر (نوروال)،فاضل بھٹی،حاجی نعیم چوہان،چوہدری فیصل نمبردار،ملک جاوید،چوہدری تنویر کہوٹ،چوہدری زوہیب اشرف (مسوال)،خالد اعوان اور بلال رحیم ہمراہ تھے۔
#جنداعوان