WASA Chakwal

WASA Chakwal
Official page of Water and Sanitation Agency (WASA) Chakwal.

Committed to providing clean water, effective drainage, and improved sanitation services for a safer, healthier, and cleaner city.

واسا چکوال کے صارفین کے لیے اہم اطلاعواسا چکوال کے معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پانی و سیوریج بلز کی ادائیگی کی آخ...
25/08/2026

واسا چکوال کے صارفین کے لیے اہم اطلاع

واسا چکوال کے معزز صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ پانی و سیوریج بلز کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 26 اگست 2026 مقرر تھی، تاہم اب صارفین کی سہولت کے پیشِ نظر آخری تاریخ 28 اگست 2026 مقرر کر دی گئی ہے۔

تمام صارفین سے گزارش ہے کہ اپنے واجب الادا پانی و سیوریج بلز 28 اگست 2026 کے اندر لازماً جمع کروائیں اور مقررہ تاریخ گزرنے سے قبل اپنے بل کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ مقررہ تاریخ تک بل جمع نہ کروانے کی صورت میں حکومتِ پنجاب کے مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ پانی کی فراہمی کا کنکشن بھی منقطع کیا جائے گا۔

لہٰذا صارفین کسی بھی قسم کی پریشانی اور محکمانہ کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے بلز بروقت ادا کریں اور واسا چکوال کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں۔

📍 یونیورسٹی آف چکوال، علامہ اقبال ٹاؤنواسا چکوال کی فیلڈ ٹیمیں شہریوں کو درپیش نکاسیٔ آب کے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہیں...
25/08/2026

📍 یونیورسٹی آف چکوال، علامہ اقبال ٹاؤن

واسا چکوال کی فیلڈ ٹیمیں شہریوں کو درپیش نکاسیٔ آب کے مسائل کے حل کے لیے متحرک ہیں۔ یونیورسٹی آف چکوال اور علامہ اقبال ٹاؤن کے مختلف مقامات پر ڈرین لائنز میں موجود بلاکیج کو دور کرنے، لائنوں کی صفائی اور پانی کی روانی بحال کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ ٹیمیں موقع پر موجود رہ کر نکاسیٔ آب کے نظام کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو پانی کے جمع ہونے اور نکاسیٔ آب سے متعلق مشکلات سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور بہتر سروس ڈلیوری کو یقینی بنانے کے لیے واسا چکوال کی جانب سے فیلڈ آپریشنز کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ شہری نکاسیٔ آب یا سیوریج سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں واسا چکوال شکایت نمبر 0371-3301334 (کال/واٹس ایپ) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

واسا چکوال — شہریوں کی خدمت، بہتر نکاسیٔ آب ہمارا عزم۔

PUNJAB WASA WASA Lahore Deputy Commissioner Chakwal Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Rawalpindi O...
22/08/2026

PUNJAB WASA WASA Lahore Deputy Commissioner Chakwal Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Commissioner Rawalpindi Official Bilal Yasin Official Chief Minister Complaint Cell Government of Punjab

22/08/2026

PUNJAB WASA Chief Secretary Punjab Maryam Nawaz Sharif Deputy Commissioner Chakwal Chief Minister Complaint Cell Commissioner Rawalpindi Official Bilal Yasin Official WASA Lahore

18/08/2026

ملّت چوک، چکوال

ملّت چوک میں شہریوں کی شکایت کے ازالے کے لیے واسا چکوال کی ٹیمیں ایم ڈی واسا کی ہدایات پر موقع پر موجود ہیں اور نکاسیٔ آب سے متعلق ضروری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو درپیش مسئلے کے فوری حل اور نکاسیٔ آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے واسا کی ٹیمیں بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

شہری کسی بھی نکاسیٔ آب یا سیوریج سے متعلق شکایت کے لیے واسا چکوال کے واٹس ایپ/شکایتی نمبر: 0371-3301334 پر رابطہ کریں اور مسئلے کے ساتھ مکمل مقام/لوکیشن بھی فراہم کریں۔

چکوال میں بارش شروع ہوتے ہی ایم ڈی واسا کی ہدایات پر واسا کی فیلڈ ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئی ہیں۔ نشیبی اور حساس علا...
15/08/2026

چکوال میں بارش شروع ہوتے ہی ایم ڈی واسا کی ہدایات پر واسا کی فیلڈ ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہو گئی ہیں۔ نشیبی اور حساس علاقوں میں خصوصی نگرانی کے ساتھ بارشی پانی کی بروقت نکاسی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ جناح پارک، ڈھکو روڈ اور تلہ گنگ روڈ کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے کی صورت میں ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نکاسیٔ آب یقینی بنائی، جبکہ دیگر حساس مقامات پر بھی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں کو بارش کے دوران بہتر نکاسیٔ آب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے واسا چکوال کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور آپریشن مسلسل جاری ہے۔

یومِ آزادی 🇵🇰وطنِ عزیز کی آزادی، خوشحالی اور ترقی کے لیے عزمِ نو کے ساتھ 14 اگست مبارک!واسا چکوال اپنے شہریوں کی بہتر خد...
13/08/2026

یومِ آزادی 🇵🇰

وطنِ عزیز کی آزادی، خوشحالی اور ترقی کے لیے عزمِ نو کے ساتھ 14 اگست مبارک!
واسا چکوال اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور صاف، محفوظ و خوشحال چکوال کے لیے پُرعزم ہے۔

12/08/2026

چکوال کلیئر — واسا کی بروقت کارروائیاں

چکوال میں بارش کے دوران MD واسا چکوال کی ہدایت پر واسا کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک رہیں اور بارش رکنے کے فوراً بعد نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والے بارشی پانی کی نکاسی کا کام شروع کر دیا گیا۔ جناح پارک، تلہ گنگ روڈ کے بعض علاقوں، ڈھکو روڈ سمیت مختلف مقامات پر جمع پانی کو ایک گھنٹے کے اندر کلیئر کر کے شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا گیا۔ واسا کی ٹیموں نے بارش کے دوران اور بعد از بارش صورتحال کی مسلسل نگرانی کرتے ہوئے نکاسیٔ آب کے عمل کو مؤثر انداز میں مکمل کیا۔ Chakwal Clear — بروقت کارروائی، بہتر نکاسیٔ آب۔

12/08/2026

چکوال میں 40 ملی میٹر بارش، واسا کی بروقت کارروائیاں

آج صبح چکوال میں تقریباً 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث بعض نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوا۔ واسا چکوال کی ٹیمیں بارش کے دوران متحرک رہیں اور بارش رکنے کے فوراً بعد مختلف مقامات سے پانی کی نکاسی کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا۔ جنّا ح پارک میں بارش کے بعد پانی جمع ہونے کا مسئلہ بھی واسا کی جانب سے نکاسیٔ آب کا معاملہ حل کیے جانے کے بعد کافی حد تک بہتر ہوا ہے، جبکہ آج جمع ہونے والے پانی کو بھی واسا کی ٹیموں نے فوری طور پر نکال دیا۔ پانی جمع ہونے اور نکاسی کے بعد کی صورتحال Before & After ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ شہری کسی بھی مقام پر بارش کے پانی یا نکاسیٔ آب سے متعلق شکایت کی صورت میں 03713301334 پر اطلاع دیں تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔

Address

Chakwal

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WASA Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share