Deputy Commissioner Chakwal

Deputy Commissioner Chakwal Official page of Deputy Commissioner Chakwal
(1)

چکوال کے پرانے چھپڑ بازار کو ایک نئی شناخت دینے میں ہمارا ساتھ دیں۔اپنے پسندیدہ نام کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جا کر ووٹ...
06/08/2026

چکوال کے پرانے چھپڑ بازار کو ایک نئی شناخت دینے میں ہمارا ساتھ دیں۔
اپنے پسندیدہ نام کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر جا کر ووٹ کریں۔
آئیں مِل کر اپنے بازار کو نئی شناخت دیں 💚
Vote Now: https://forms.gle/FSR1GR2Hb6yZ654q9
آپ اپنی رائے اتوار 9 اگست 2026 رات 12 بجے تک دے سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی جانب سے گزشتہ روز مریم نواز ہیلتھ کلینک رتوچھہ کے دورے کے دوران الٹراساؤنڈ مشین کی فرسودگی کا نو...
06/08/2026

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی جانب سے گزشتہ روز مریم نواز ہیلتھ کلینک رتوچھہ کے دورے کے دوران الٹراساؤنڈ مشین کی فرسودگی کا نوٹس لیے جانے کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے مریم نواز ہیلتھ کلینک رتوچھہ کو نئی الٹراساؤنڈ مشین فراہم کر دی ہے۔

جدید الٹراساؤنڈ مشین کی فراہمی سے رتوچھہ اور گردونواح کی آبادی کو معیاری تشخیصی سہولیات مقامی سطح پر میسر آئیں گی، جس سے مریضوں کو دیگر شہروں یا بڑے مراکزِ صحت کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو گی اور انہیں بروقت طبی تشخیص کی سہولت حاصل ہوگی۔ انشاءاللہ

🌟 Proud Moment for Chakwal!ایمان فاطمہ نے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع چکوال کا نام ...
06/08/2026

🌟 Proud Moment for Chakwal!

ایمان فاطمہ نے راولپنڈی بورڈ کے سالانہ امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ضلع چکوال کا نام روشن کر دیا۔

اس شاندار کامیابی پر ایمان فاطمہ، ان کے قابلِ فخر والدین، اساتذہ کرام اور تمام اہلِ خانہ کو ضلعی انتظامیہ چکوال کی جانب سے دلی مبارکباد۔

🌟 A Moment of Pride for District Public School Chakwal! 🌟

With immense pride and heartfelt congratulations, we celebrate the outstanding achievement of our brilliant student Eman Fatima, who has secured 3rd Position Among Girls in the BISE Rawalpindi Board Examination 2026.

🏅 Science Group (Girls)
📚 Matric (SSC Part-II)
📝 Roll No.: 100972
📊 Marks: 1174 / 1200
📈 Percentage: 97.83%

This remarkable accomplishment is a reflection of Eman Fatima's unwavering dedication, perseverance, and academic excellence. We also extend our sincere appreciation to her respected parents and our committed teachers whose continuous guidance and support made this success possible.

May this achievement inspire all our students to strive for excellence and reach even greater heights in the future.

Congratulations, Eman Fatima!
Your success is a source of pride for the entire District Public School Chakwal family. 🌹

District Public School Chakwal
📞 0543-660006

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے آج مورخہ 2026-08-06 کو اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
06/08/2026

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے آج مورخہ 2026-08-06 کو اپنے دفتر میں سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ڈاکٹر تزئین ظفر نے “ون ڈے ون ولیج” مہم کے تحت موضع ملوٹ کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی اور عوامی ...
06/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار ڈاکٹر تزئین ظفر نے “ون ڈے ون ولیج” مہم کے تحت موضع ملوٹ کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران متعدد خالی پلاٹس میں کوڑا کرکٹ موجود پایا گیا، جبکہ مقامی افراد نے شکایت کی کہ صفائی ٹیمیں گاڑیوں کے بغیر آتی ہیں اور کچرا مقامی سطح پر ہی پھینک دیتی ہیں۔ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سپروائزر کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی، جبکہ جرمانہ عائد کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔ دورے کے دوران کسی کھلے کنویں یا کھلے مین ہول کی موجودگی رپورٹ نہیں ہوئی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ملوٹ مندروں کا دورہ کیا، جہاں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (TDCP) کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گزیبوز، عوامی واش رومز اور ٹک شاپ کی تعمیر جاری پائی گئی، تاہم مرکزی گیٹ کی عدم تنصیب کے باعث باؤنڈری وال تاحال نامکمل تھی۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کیا جائے تاکہ تاریخی مقام پر آنے والے سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو کورٹ میں مقدمات کی سماعت کی اور زیر التواء ریونیو معاملات پر کارروائی کی۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور سائلین سے ملاقات کی۔ مختلف درخواستوں اور شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ محمد اقبال نے شہر میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے...
06/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر چوآ سیدن شاہ محمد اقبال نے شہر میں پرائس کنٹرول سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران مختلف دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی نگرانی کی گئی۔ متعلقہ دکانداروں کو مقررہ نرخوں کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ شہریوں کو اشیائے ضروریہ مناسب قیمتوں پر دستیاب رہیں۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل کمیٹی پارک کا دورہ کیا، جہاں پارک میں گھاس کی تراش خراش کا کام مکمل پایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ لان کی لیولنگ اور واکنگ ٹریک کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہری بہتر تفریحی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور سائلین سے ملاقات کی۔ مختلف درخواستوں اور شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ثناء ندیم نے موضع کوٹ قاضی کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران صف...
06/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر لاوہ ثناء ندیم نے موضع کوٹ قاضی کا دورہ کیا، جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران صفائی کا معیار غیر تسلی بخش پایا گیا جبکہ متعدد مقامات پر سیوریج لائنوں کے اوور فلو ہونے کی نشاندہی ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ سپروائزر کو فوری طور پر سیوریج لائنوں کی صفائی مکمل کرنے اور کارروائی کی تصویری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے دیہی مرکزِ صحت کوٹ قاضی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اور دیگر عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا جبکہ ادویات کا سٹاک بھی دستیاب تھا۔ صفائی کی صورتحال اطمینان بخش ہونے کے باوجود مزید بہتری کی ہدایت کی گئی۔

اس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو کورٹ میں مقدمات کی سماعت کی اور مختلف زیر التواء ریونیو کیسز کو قانون اور میرٹ کے مطابق نمٹایا۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور سائلین سے ملاقات کی۔ مختلف درخواستوں اور شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے ڈی آر سی کے کیسز سے متعلق سکروٹنی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں موصولہ درخواستوں اور...
06/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سلیمان منشاء نے ڈی آر سی کے کیسز سے متعلق سکروٹنی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں موصولہ درخواستوں اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ تمام کیسز کی جانچ پڑتال شفاف انداز میں مکمل کرتے ہوئے صرف مستحق درخواست گزاروں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ سکروٹنی کا عمل میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق جلد مکمل کیا جائے۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر میں عوامی مسائل سنے اور سائلین سے ملاقات کی۔ مختلف درخواستوں اور شکایات کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر چکوال ڈاکٹر ارسلان سکندر نے یونین کونسلز 1، 2، 3، 4، 5 اور 22 میں ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں کا...
06/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر چکوال ڈاکٹر ارسلان سکندر نے یونین کونسلز 1، 2، 3، 4، 5 اور 22 میں ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران صفائی کی مجموعی صورتحال، عملے کی کارکردگی اور ویسٹ مینجمنٹ کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ شہر میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کے کام کو مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کی، جہاں 5 تقسیمِ اراضی (Partition) مقدمات کا فیصلہ کرتے ہوئے زیر التواء کیسز کو نمٹایا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے سب ڈویژنل کلیکٹر کی عدالت بھی لگائی اور مختلف ریونیو مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ فریقین کو قانون اور میرٹ کے مطابق ریلیف فراہم کیا۔

05/08/2026

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بنیادی مرکزِ صحت رتوچھہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کے سٹاک، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکزِ صحت میں موجود الٹراساؤنڈ مشین کا بھی معائنہ کیا، جو کافی پرانی پائی گئی۔ اس پر ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے معاملہ اٹھایا جائے تاکہ نئی الٹراساؤنڈ مشینوں کی فراہمی کے دوران ایک جدید مشین بنیادی مرکزِ صحت رتوچھہ کو بھی فراہم کی جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ دیہی علاقوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور جدید طبی آلات کی دستیابی سے مقامی آبادی کو بروقت اور بہتر تشخیصی سہولیات میسر آئیں گی، جس سے انہیں علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔

Address

DC Office, District Complex Chakwal
Chakwal
48800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Chakwal:

Shortcuts

Share