21/04/2026
چمن:
جمعیت علماء اسلام تحصیل سٹی چمن کے زیرِ اہتمام 30 اپریل کو منعقد ہونے والی عظیم الشان "پیغامِ امن کانفرنس" کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک اہم ملاقات سنیئر صحافی و نمائندہ اسکائی نیوز، سید سردار محمد خوندئی صاحب سے کی گئی۔
ملاقات میں تحصیل سٹی کے نگران سیکرٹری اطلاعات عبدالقادر مسلم یار، کونسلر احمد خان اور جے یو آئی ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر بلال احمد شریک تھے۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
سید سردار محمد خوندئی صاحب نے "پیغامِ امن کانفرنس" کی تشہیر کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
JUI Digital Media Cell District Chaman