Muzloom Awami Tahreek Pakistan - MATP Offical

Muzloom Awami Tahreek Pakistan - MATP Offical Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Muzloom Awami Tahreek Pakistan - MATP Offical, Political Party, Chaman.

چیئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق اچکزئی کا عید (عیدالاضحی) سنت ابراہیمی کے موقع پر تمام فرزندان اسلام کو مبار...
17/06/2024

چیئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق اچکزئی کا عید (عیدالاضحی) سنت ابراہیمی کے موقع پر تمام فرزندان اسلام کو مبارک باد۔

رب کریم کے حضور دعا کی کہ ہمیں ایسا بنا دے جس سے تو راضی ہو جائے اور ہمارے قربانیاں، حج، نیت اور اخلاص اپنے درگاہ میں قبول فرمائیں

انہوں نے عید عیدالاضحٰی کے موقع پر جاری بیان میں کہا کک سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنا ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم مسلمان ایک دوسرے کیلئے قربانی کا جذبہ اپنے دلوں میں پیدا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جتنے بھی مسلمان بھائی بہنیں، مائیں حج کے مقدس سفر پر ہیں اللہ ان کے حج عبادات قبول فرمائیں،

دعا کہ کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمہ کو بھائی چارہ امن وامان اتفاق و اتحاد اور عید کی خوشیاں مل بانٹ کر منانے کی توفیق عطا فرمائیں اللہ پاک ہر مسلمان کو خدمت انسانیت کےجزبے سےسرشار رکھے۔ آمین

مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے سب کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ مظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری سیلاب خان   خیروخی...
15/06/2024

مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے سب کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ مظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری سیلاب خان خیروخیریت سے اپنے گھر پہنچ گیا💪

ضروری اعلان مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کے تمام ورکرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بلوچستان کے صوبائی گورنمنٹ نے صوبائی جنرل سی...
15/06/2024

ضروری اعلان
مظلوم عوامی تحریک بلوچستان کے تمام ورکرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بلوچستان کے صوبائی گورنمنٹ نے صوبائی جنرل سیکرٹری سیلاب خان اچکزئی کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

لہذا تمام ورکرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ بسا منڈی جلد سے جلد پہنچ جائے

چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان  حاجی صادق خان اچکزئی سے جنوبی وزیرستان کے مشران جرگہ کی ملاقاتچئیرمین صادق خان اچکزئی...
29/05/2024

چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی سے جنوبی وزیرستان کے مشران جرگہ کی ملاقات

چئیرمین صادق خان اچکزئی کو مشران جرگہ نے متاثرین کے مسائل اور ساتھ ساتھ معاوضے نہ ملنے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا

آپریشنوں سے جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے مسائل میں حد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور مسائل کیلئے کسی نے کوئی قدم آج تک نہیں اٹھایا، جنوبی وزیرستان مشران جرگہ

مثاترین کے مسائل کے حل کے لیے حکومت نے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا، جنوبی وزیرستان مشران جرگہ

متاثرین کیلئے 80 ہزار سے زائد معاوضے کے لیے ٹوکن جاری کیے مگر آج تک رقم نہیں دی گئی اور نہ نقصانات کا ازالہ کیا گیا، جنوبی وزیرستان جرگہ

ریاست سے مطالبہ بھی ہے اور ہمارا یہی ایک نکاتی ایجنڈہ ہے کہ ہمیں ہمارے نقصان کا معاوضہ دیا جائے، جنوبی وزیرستان جرگہ

چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی نے مسائل کے حل کیلئے جنوبی وزیرستان کے مشرانوں کو بھر پور ساتھ دینے کی یقین دہانی

چئیرمین صادق خان اچکزئی کو جنوبی وزیرستان سے آئے مشرانوں نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں تین روزہ جرگہ میں شرکت کی دعوت دے دی

چئیرمین صادق خان اچکزئی نے جنوبی وزیرستان سے آئے ہوئے مشرانوں کے جرگے میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

جرگہ کے ساتھ ہر اور مسائل کے حل کے لیے ہر پلیٹ فارم پر ساتھ ہوں، چیئرمین صادق خان اچکزئی

وزیرستانیوں کے مسائل کا حل اتفاق و اتحاد میں ہے، حاجی صادق خان اچکزئی


وزیرستان کے لوگوں نے بہت سے تکلیف برداشت کی، وزیرستان کے عوام کے تمام مسائل کو وفاقی و صوبائی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے، چئیرمین صادق خان اچکزئی

قبائلی عوام نے پاکستان کی خاطر بہت قربانیاں دی، چیئرمین صادق خان اچکزئی

وزیرستان کے لوگوں کو مسائل کے حل کے لیے مل کر جہدوجہد کرنے کی ضرورت ہے، چئیرمین صادق خان اچکزئی

اسلام اباد۔ چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی کا جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر H.E. اور مسز خضر فرہادو...
25/05/2024

اسلام اباد۔
چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی کا جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر H.E. اور مسز خضر فرہادوف جمہوریہ آذربائیجان کی طرف سے یوم آزادی (28 مئی 1918) کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت۔۔

چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی کا آذربائیجان کے یوم آزادی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کر مبارکباد دی۔

چئیرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے تقریب میں روس سفیر، ترکی سفیر، ملائشیا سفیر، ایرانی سفیر، فلسطین سفیر سمیت دوست ممالک کے اہم شخصیات ملاقات کئے،

چیئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ایرانی سفارتخانہ ...
22/05/2024

چیئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان حاجی صادق خان اچکزئی نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد آمد!
پاکستان میں موجود ایرانی سفیر سے تعزیت و ملاقات کی،

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر رئیسی کی شہادت سے اسلامی دنیا کا بہت نقصان ہوا ہے۔ صادق خان اچکزئی

المناک حادثے پر بہت افسوس ہے،صدر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صادق خان اچکزئی

ہم فلسطین کے مسئلے پر ایرانی صدر کی بہادری اور دلیری کو سلام پیش کرتے ہیں۔ صادق خان اچکزئی۔

پوری پاکستانی قوم اس وقت ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

ان کے خاندان کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں اللہ ان کی قربانیاں کو قبول فرمائے۔ صادق خان اچکزئی۔

تعزیت کیلئے بہت دور سے آئے ہو جس پر آپ کے مشکور ہیں۔ ایرانی سفیر۔

صدر ابراہیم رئیسی پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلق رکھتے تھے۔ ایرانی سفیر

مظلوم عوامی تحریک پاکستان پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ شہید صحافی کا...
22/05/2024

مظلوم عوامی تحریک پاکستان پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ شہید صحافی کامران داوڑ کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار

صحافی کامران داوڑ کی شہادت کا سن کر انہتائی دکھ ہوا، حاجی صادق خان اچکزئی

صحافی کامران داوڑ شہید کے خاندان کے ساتھ غم کے اس گھڑی میں برابر کا شریک ہوں، حاجی صادق خان اچکزئی

شہید صحافی کامران داوڑ کے خاندان کو اللہ تعالیٰ صبر دیں، آمین ، حاجی صادق خان آدوزئی

شمالی وزیرستان میں آئے روز ٹارگٹ کیلنگ میں صحافیوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے، حاجی صادق خان اچکزئی

صحافی ہر کسی کا آواز ہے ، حاجی صادق خان اچکزئی

شمالی وزیرستان میں آئے روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا رونما ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، حاجی صادق خان اچکزئی

شہید صحافی کامران داوڑ کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرز کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، حاجی صادق خان اچکزئی

وفاقی و صوبائی حکومت شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائیں، حاجی صادق خان اچکزئی

اسلام اباد .  مظلوم تحریک کے سربرہ حاجی صادق خان ادوزی کیساتھ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صدر سعداللہ ترین اور ٹکٹ ہولڈڈر ...
20/05/2024

اسلام اباد . مظلوم تحریک کے سربرہ حاجی صادق خان ادوزی کیساتھ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما صدر سعداللہ ترین اور ٹکٹ ہولڈڈر ڈاکٹر عثمان اغا نےاسلام اباد میں ملک کی سیاسی اور قبایلی صورتحال پر ملاقات کیا..

مظلوم عوامی تحریک پاکستان پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر دک...
20/05/2024

مظلوم عوامی تحریک پاکستان پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کا صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار

حاجی صادق خان اچکزئی کا ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور حادثے میں جانبحق ہونے والے دیگر افراد کے سوگواران سے دلی تعزیت کا اظہار


حاجی صادق خان اچکزئی مسلم امہ کیلئے صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

ناقابل تلافی نقصان کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور ایران کے عوام کو صبر و استقامت عطا فرمائے، آمین، حاجی صادق خان اچکزئی

ایرانی صدر ابرہیم رئیسی ، وزیر خارجہ اور باقی جان بحق افراد کو اللہ تعالیٰ جنت الفردوس دیں، آمین ، حاجی صادق خان اچکزئی

صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے ہمیشہ حامی رہے، حاجی صادق خان اچکزئی

ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کی وفات سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا، حاجی صادق خان اچکزئی

ایرانی صدر ابرہیم رئیسی فلسطینی اور کشمیری عوام سمیت عالمی سطح پر مسلمانوں کے درد کو دل سے محسوس کرتے تھے، حاجی صادق خان اچکزئی

مظلوم عوامی تحریک پاکستان پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کے خاندان سمیت حکومت و لوگوں کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں، حاجی صادق خان اچکزئی

ایرانی صدر ابرہیم رئیسی کا انتقال نہ صرف ایران بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے، حاجی صادق خان اچکزئی

17/05/2024
10/05/2024

سندھ میں جاری اغواء برائے تاوان، قتل و غارت کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، بلاول بھٹو زرداری سندھ ان واقعات پر فوری ایکشن لیں۔

سندھ حکومت کچے کے ڈاکوؤں پر ایکشن نہ لینا سمجھ سے بالاتر ہیں،

آج ننھے فرشتہ ایاز پٹھان کو زنجیروں میں لٹکا کر تصاویر اور ویڈیو وائرل کردی، جبکہ مزدور آغا سہیل پٹھان کو کافی ازیت دیکر تاوان نہ دینے پر قتل کردیا گیا۔

یہ بچے صرف پشتون بچہ نہیں سارے قوم کا بچہ ہیں،

سندھ میں پشتون بھائیوں کے زندگیاں اجیرن بن گئی، سندھ میں روزی روٹی کمانے والے پشتون آئے روز کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں چھڑتے ہیں، ہزاروں پشتون کاروباری حضرات کچے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں،

ہزاروں لوگوں سے بھتے لئے گئے،

قوموں کی آپس کی لڑائی سے بہتر ہیں حکومت گھوٹکی کشمور کچے کے ڈاکوؤں پر ایکشن لیں۔۔

بحثیت چیئرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان ان واقعات کے مزمت کرتا ہوں۔۔

شعبہ نشر واشاعت
مظلوم عوامی تحریک پاکستان

چمن بارڈر فائرنگ واقع انتہائی دلخراش، افسوسناک، دردناک ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ چئیرمین مظلوم عوامی تحریک...
04/05/2024

چمن بارڈر فائرنگ واقع انتہائی دلخراش، افسوسناک، دردناک ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہیں۔ چئیرمین مظلوم عوامی تحریک پاکستان

مظلوم گھرانوں، شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر شریک ہیں زخمیوں کے صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ حاجی صادق خان اچکزئی

2018 کے بعد چمن بارڈر پر ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی گئی، پرامن مظاہرین پر تشدد، فائرنگ، جھلاو گیراو مسئلے کا حل نہیں، مقتدر قوتیں بامقصد مذاکرات پر آمادہ ہوکر مسئلے کا حل نکالے۔

چئیرمین مظلوم اولسی تحریک حاجی صادق خان اچکزئی نے بیان جاری کرتے ہوئے افسوس غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن سے بامقصد مذاکرات کے حامی رہا آئے دن پرتشدد واقعات مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور سیاسی قائدین سے بار ہاں رابطے کئے کہ کہ بامقصد مذاکرات سے مسئلے کا حل ممکن ہیں، چمن کے غریب اور پسے ہوئے طبقے کی دو وقت روٹی روزی کا سوال ہیں، پچھلے آٹھ مہینوں سے غریب عوام کے چولہے بند پڑیں، عوام سڑکوں پر سڑ رہے ہیں، بے بسی غریبی اور لاچاری کی انتہا ہیں، عوام بد حال اور پریشان ہیں، بارڈر کاروبار کے علاوہ چمن عوام کا دوسرا روزگار ہی نہیں لاکھوں لوگ چمن بارڈر پر دو وقت روٹی روزی کمارہے تھے، حکومت کے سخت ترین پالیسیوں کے سامنے عوام بے بس اور مجبور ہیں، چمن دھرنا مذاکراتی کمیٹی کئی بار اسلام اباد آکر عوامی مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، لیکن بے رحم حکومتی ارکان ٹس سے مس نہیں ہوئے آج نتیجہ شہداء اور زخمیوں کی شکل میں دیکھنے کو ملا، انہوں نے مزید کہا کہ چمن عوام پہلے کی طرح پرامن رہے، ہر قسم پرتشدد واقعات سے گریز کریں انہوں نے کہا چمن بارڈر مسئلے کا حل ان کے ترجیحات میں شامل ہیں، کئی بار وقتا فوقتا چمن عوام کے روزی روٹی کیلئے حکومتی دروازے کھٹکھٹائے لیکن بے رحم حکومتی ارکان نے مسلسل مایوس کیا۔ چئیرمین مظلوم اولسی تحریک نے، چیف آف آرمی سٹاف، چیف جسٹس، وزیراعظم اور بلوچستان حکومت مسئلے کا حل نکالے چمن بارڈر عوام کیساتھ بامقصد مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالے، اس حوالے سے اگر ہمیں کسی بھی قسم تعاون درکار ہوں ہم حاضر ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں اور شہداء کو فی الفور لواحقین کو حوالہ کیا جائے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے
شعبہ نشر واشاعت
مظلوم اولسی تحریک پاکستان

Address

Chaman

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muzloom Awami Tahreek Pakistan - MATP Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share