PPP Digital Tando Allahyar

Website

PPP Digital Tando Allahyar PPP Digital Media

17/07/2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈڈیال میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

05/07/2026

5 جولائی 2026 (پریس ریلیز)
پیپلز سیکریٹریٹ پتافی ہاؤس، ٹنڈوالہیار:

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈوالہیار کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صوبائی صدر محترم نثار احمد کھوڑو کی ہدایت پر ضلعی صدر محترم ظہیر عباس پتافی کی قیادت میں ضلعی ہیڈکوارٹر پیپلز سیکریٹریٹ پتافی ہاؤس ٹنڈوالہیار میں 5 جولائی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کے خلاف بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ پتافی ہاؤس سے لطیف گیٹ ٹنڈوالہیار تک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی۔

05/07/2026

‏5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عوام کے مینڈیٹ، آئین اور پارلیمانی جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔ آمریت نے یہ سمجھا کہ وہ عوام کی آواز دبا دے گی، مگر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور بے شمار جمہوریت پسند کارکنوں کی قربانیوں نے یہ ثابت کیا کہ حق اور عوامی حاکمیت کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

‏آج، 49 برس بعد بھی ہمارا عزم وہی ہے کہ آئین کی بالادستی، ووٹ کے تقدس، پارلیمانی جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے۔ شہداء کی قربانیوں کا حقیقی خراج یہی ہے کہ نفرت اور آمریت کے ہر سایے کو مسترد کرتے ہوئے ایک متحد، جمہوری اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر جاری رکھیں۔
‏⁦‪ ‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

05/07/2026

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسکردو پہنچ گئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ نے کیا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مسافروں میں گھل مل گئے، سیلفیاں بھی بنائیں

05/07/2026

قائدِ عوام کا جرم کیا تھا؟ کسان کو زمین دینا، مزدور کو حق دینا اور پاکستان کو پہلا متفقہ آئین دینا۔ اسی جرم کی سزا پورے ملک کو 5 جولائی کے تاریک مارشل لاء کی صورت میں دی گئی جس نے ملک کو انتہا پسندی کی آگ میں جھونک دیا۔

03/07/2026

‏حقوق کی جنگ، پیپلز پارٹی کے سنگ!
‏کشمیر کے غیور عوام کے مسائل کا واحد حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے اس کاروان کا حصہ بنیں اور 27 جولائی کو تیر کے نشان پر مہر لگا پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں
‏کشمیر کا نشان، تیر کا نشان

‏⁦‪‬⁩
‏⁦‪ ‬⁩

2 جولائی 1972 - شملہ معاہدہجب پوری قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی تھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مذاکرات کی میز پر پاکستا...
02/07/2026

2 جولائی 1972 - شملہ معاہدہ

جب پوری قوم ایک کڑے امتحان سے گزر رہی تھی، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مذاکرات کی میز پر پاکستان کا مقدمہ قومی وقار، تدبر اور جرات کے ساتھ لڑا۔

شملہ معاہدہ پاکستان کی سفارتی تاریخ کا ایک اہم باب ثابت ہوا، جہاں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔

• 90 ہزار سے زائد پاکستانی جنگی قیدیوں کی باعزت واپسی
• ہزاروں مربع میل مقبوضہ پاکستانی علاقے کی واپسی

‏کربلا صرف ایک واقعہ نہیں، حق اور باطل کے درمیان ہمیشہ کے لیے لکھی گئی ایک لازوال داستان ہے۔‏یومِ عاشورہ ہمیں یاد دلاتا ...
26/06/2026

‏کربلا صرف ایک واقعہ نہیں، حق اور باطل کے درمیان ہمیشہ کے لیے لکھی گئی ایک لازوال داستان ہے۔

‏یومِ عاشورہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم وقتی ہو سکتا ہے، مگر حق ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔

‏سلام یا حسینؑ 🖤

24/06/2026

راولاکوٹ کے رہنے والے کشمیری نہیں ہیں جیسے الفاظ ادا کرنے والا شخص اب تک وزیر کیوں ہے؟ ملک کے وزیر دفاع کے بیان پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی تنقید، کہا کہ خواجہ آصف اپنے بیان پر معافی مانگنے تک کو تیار نہیں تو ہم عوام کو کیا وضاحت دیں گے کہ ہم کیوں ان کے ساتھ بیٹھے ہیں!!
Bilawal Bhutto Zardari

23/06/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان مضبوط ہوگا تو سندھ بھی مضبوط ہوگا۔ ہم نے ہمیشہ اپنے حصے سے بڑھ کر پاکستان کی خاطر قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کی مضبوطی، استحکام اور خوشحالی ہی سندھ میں پائیدار ترقی، عوامی فلاح اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔”

Address

Tando Allahyar, Sindh
Chambar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Digital Tando Allahyar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share