27/07/2026
#اساتذہ #تعلیم
🌹 الحمدللہ! اکسا کی ایک اہم کامیابی
اساتذہ کے مفاد اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اکسا تنظیم کی مسلسل جدوجہد رنگ لے آئی۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ آٹھ کلاسوں پر مشتمل ٹائم ٹیبل پر اکسا نے ابتدا ہی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ یہ ٹائم ٹیبل اساتذہ اور طلبہ دونوں کے لیے موزوں نہیں۔ اگرچہ ابتدا میں ہماری گزارشات کو قبول نہیں کیا گیا، مگر اکسا کی قیادت نے مسلسل مذاکرات، مؤثر نمائندگی اور سنجیدہ کوششیں جاری رکھیں۔
بالآخر حکومت نے اکسا کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے پرانے طرز پر مشتمل نیا ٹائم ٹیبل منظور کر لیا۔
ہم اس اہم کامیابی پر اکسا تنظیم کے صوبائی صدر ڈاکٹر الطاف صاحب، جنرل سیکرٹری حضرت محمد شاہ جہاں داودزئی صاحب، اور دیگر تمام صوبائي و ضلعي قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی انتھک محنت، دانشمندانہ قیادت اور مسلسل کاوشوں کی بدولت یہ دیرینہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔
اکسا ہمیشہ اساتذہ کے حقوق، تعلیمی نظام کی بہتری اور باوقار تدریسی ماحول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔