People's Student Fedration BKUC

People's Student Fedration BKUC نوجوانوں کی آواز، طلبہ کے حقوق کی جدوجہد �
People’s Students Federation��
ism ism bhuttoism �

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*جیسا کہ سب کے علم میں ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کی جامعات سے متعلق واضح نوٹی...
23/04/2026

*بسم اللہ الرحمٰن الرحیم*
جیسا کہ سب کے علم میں ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کی جامعات سے متعلق واضح نوٹیفیکیشن جاری ہو چکا ہے۔ اس کے باوجود افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ صوبے کی بیشتر جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں فزیکل طور پر بحال ہو چکی ہیں، مگر باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں تاحال طلبہ کو کلاس رومز سے محروم رکھا گیا ہے۔

میں *تنویر بابک اتمانخیل، صدر پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ*، یونیورسٹی انتظامیہ کے اس غیر سنجیدہ اور طلبہ دشمن رویے کو سختی سے مسترد کرتا ہوں۔ انتظامیہ کو طلبہ کو فوری ریلیف دینا ہوگا، ورنہ ہم مزید یہ ظلم برداشت نہیں کریں گے۔

*ہمارے بنیادی مطالبات:*

🔹 *فزیکل کلاسز کا فوری آغاز:*
آن لائن کلاسز ہر طالب علم کے لیے ممکن نہیں۔ دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ کا تعلیمی مستقبل داؤ پر لگا ہے۔
🔹 *فیس میں ریلیف:*
یونیورسٹی کی جانب سے فیس جمع کرانے کا سخت نوٹیفیکیشن اور امتحانات میں نہ بیٹھنے کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔ معاشی حالات کے پیش نظر طلبہ کو قسطوں اور رعایت کی سہولت دی جائے۔

🔹 *جنریٹر ٹائمنگ میں توسیع:*
صبح 7 سے 12 بجے تک جنریٹر چلانا شدید گرمی میں طلبہ کے ساتھ مذاق ہے۔ ہاسٹلز اور ڈیپارٹمنٹس میں اوقات کار بڑھائے جائیں۔

🔹 *فارمیسی فائنل ایئر کا مستقبل:*
فارمیسی کے ففتھ پروفیشنل کے طلبہ کے پریکٹیکل اور فزیکل کلاسز کے بغیر امتحانات لینا ان کے کیریئر کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہے۔

🔹 *فائنل سمسٹر کے طلبہ:*
وایوا، ریسرچ اور پریکٹیکل ورک آن لائن ممکن نہیں۔ ان طلبہ کا ایک سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

📌 *الٹی میٹم:* ہم یونیورسٹی انتظامیہ کو پیر کے دن تک کا وقت دیتے ہیں کہ ان تمام مسائل پر عملی اقدامات کرے، فزیکل کلاسز بحال کرے اور طلبہ کو ریلیف دے۔

⚠️ اگر پیر تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان یونیورسٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور اور پرامن احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، اور اس کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔

ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ طلبہ کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

*تنویر بابک اتمانخیل*
*صدر، پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن*
*باچا خان یونیورسٹی چارسدہ* 🇱🇾✌🏻
PSF Khyber Pahktunkhawa
People's Student Fedration BKUC
Pakistan Peoples Party - Khyber Pakhtunkhwa
Pakistan Peoples Party - PPP

Kal bhi bhutoo zinda tha Aj bhi bhutto 🇱🇾 zinda Bhuto hamesha zinda rahy ga insha Allah ☺️🇱🇾✌🏻President PSF 🇱🇾✌🏻 BKUC TA...
04/04/2026

Kal bhi bhutoo zinda tha
Aj bhi bhutto 🇱🇾 zinda
Bhuto hamesha zinda rahy ga insha Allah ☺️🇱🇾✌🏻
President PSF 🇱🇾✌🏻 BKUC
TANVEER BABAK UTHMANKHEL 🇱🇾✌🏻

آج ہمارے گاؤں کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن تھا، جب ہمارے گھر میں ایک عظیم الشان اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،...
27/03/2026

آج ہمارے گاؤں کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن تھا، جب ہمارے گھر میں ایک عظیم الشان اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت میرے چچا چیئرمین خورشید خان اور معروف بزنس ٹائیکون پرویز اختر نے کی۔ اس پروقار موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی آمد ہمارے لیے بڑے اعزاز کا باعث بنی۔

گورنر صاحب نے نہ صرف ہمارے گاؤں کا تفصیلی دورہ کیا بلکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر سنجیدہ اور نتیجہ خیز گفتگو کی۔ انہوں نے ہمارے علاقے کی محرومیوں کو ختم کرنے اور تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کا واضح وعدہ کیا۔

اس تاریخی موقع پر میرے ماموں ارشد علی، میرے بڑے کزن سجاد خان اور پوری اتمانخیل برادری کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنے علاقے کی ترقی کے لیے متحد ہیں۔

میں، بطور صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ، نے بھی گورنر صاحب سے ملاقات کی اور PSF کی تنظیمی سرگرمیوں اور نوجوانوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی۔ انشاءاللہ نوجوان قیادت ہی اس ملک کا روشن مستقبل ہے۔

عوامی خدمت، ترقی اور نوجوان قیادت — یہی ہمارا مشن ہے۔

میڈیا سیل

PSF باچا خان یونیورسٹی چارسدہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی (طوطی خان) نے تخت بھائی کے حلقہ پی کے-60 کا ت...
24/03/2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی (طوطی خان) نے تخت بھائی کے حلقہ پی کے-60 کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے یونین کونسل مدے بابا اور یونین کونسل نرئی میں مختلف مقامات پر پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور فاتحہ خوانی میں بھی شرکت کی۔
انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری میاں شاہ حسین ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ میاں محمد دین کلے میں پرتکلف عشائیہ تقریب سے خطاب کیا۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی پی کے-60 کے صدر اور سابق ناظم یونین کونسل نرئی شاہ جہان خان کی رہائش گاہ گاروشاہ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات اور گفتگو کی۔
دورے کے دوران یونین کونسل مدے بابا کے صدر چیئرمین خورشید خان کی رہائش گاہ پاچا کلے میں ان کے بھائی کی فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا کی گئی۔ اسی طرح پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن انعام اللہ خان طلا کے گھر نواں آباد میں کارکنوں سے ملاقات کی گئی، جہاں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ڈویژنل سینئر نائب صدر اورنگ زیب خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے-60 عرفان مہمند، ڈویژنل ترجمان ابراہیم سید یوسفزئی، سابق جنرل سیکرٹری تحصیل تخت بھائی و چیئرمین نرئی فضل رحیم خان، سید اکبر علی شاہ ایڈوکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
Adv Manzoor Ahmad Nangial Azam Mubashir Ahmad Hazrat Jamal Sajjad Khan

16/03/2026

PSF Khyber Pahktunkhawa

16/03/2026

Mr president 🇱🇾✌🏻 with Nangial Azam khan at governor house kpk🇱🇾✌🏻

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ایک اہم اجلاس صدر تنویربابک اُتمانخیل کی ہدایت پر منعقد ہوا ضلعی کا...
06/03/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ایک اہم اجلاس صدر تنویربابک اُتمانخیل کی ہدایت پر منعقد ہوا
ضلعی کابینہ چارسدہ کے اعلان کے سلسلے میں یہ میٹنگ منعقد کی گئی، جس میں ضلعی صدر نعیم خان چارسدہ (PPP KPK) کے احکامات کے مطابق نئی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
صدر تنویربابک اُتمانخیل کی جانب سے ضلعی صدر نعیم خان ، محمد علي شاہ باچہ ،ننگیال اعظم حأن
اور پی ایس ایف کے تمام معزز ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں نئی کابینہ کے اعلان میں بھرپور تعاون کیا۔ ✌🏻
جیے بھٹو ❤️
جیے پی ایس ایف 🇱🇾
medica cell:
PSF bacha khan university charsada 🇱🇾✌🏻



Address

Bacha Khan University Charsada
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when People's Student Fedration BKUC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category