Civil Defence Charsadda Official

Call Contact the organization

Civil Defence Charsadda Official To Serve humanity

20/07/2026

⚠️ عوامی آگاہی پیغام ⚠️

ضلعی انتظامیہ چارسدہ کی جانب سے ضلع چارسدہ کے تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلع بھر میں 19 جولائی سے 25 جولائی تک تیز آندھی، طوفان اور بارش کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ:

غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے اور سفر کرنے سے گریز کریں۔

آندھی اور طوفان کے دوران کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور سائن بورڈز سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔

بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں اور انہیں غیر ضروری طور پر باہر نہ جانے دیں۔

کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر درج ذیل نمبروں پر رابطہ کریں:

📞 ریسکیو 1122: 1122📞 ضلعی انتظامیہ چارسدہ کنٹرول روم: 091-9220144

آپ کا تعاون اور احتیاط ہی آپ اور آپ کے اہلِ خانہ کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

ضلعی انتظامیہ چارسدہ

11/07/2026

پریس ریلیز
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس خیبر پختونخوا

صوبائی وزیر برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری جناب عاقب اللہ خان صاحب کی ہدایات، سیکرٹری ریلیف، بحالی و آبادکاری و سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایات، اور متعلقہ حکام کی جاری کردہ ڈائریکشنز کی روشنی میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا جناب طارق حسین صاحب نے مون سون سیزن کے تناظر میں ڈائریکٹوریٹ کے افسران و عملے کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس خیبر پختونخوا کے متعلقہ افسران و عملے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ ہنگامی صورتحال، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبر پختونخوا جناب طارق حسین صاحب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ تمام ضلعی سول ڈیفنس افسران، انسٹرکشنل اسٹاف اور رضاکاروں کو مون سون ایمرجنسی کے حوالے سے ضروری ہدایات پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو اپنے اپنے اضلاع میں ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس اور اے ڈی سی ریلیف کے ساتھ مکمل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھنے، تمام دستیاب وسائل اور آلات کو ہمہ وقت تیار رکھنے، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ تمام سول ڈیفنس افسران، انسٹرکشنل اسٹاف اور رضاکار 24/7 الرٹ رہیں، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں، اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیوں کو یقینی بنائیں۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Relief Rehabilitation & Settlement Department KP Directorate General Information & PRs, KP PMRU Khyber Pakhtunkhwa

Address

Charsadda
24420

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919220027

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Charsadda Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Civil Defence Charsadda Official:

Shortcuts

Share