DPP Charsadda

Call Contact the organization

DPP Charsadda District Public Prosecutor, Charsadda

https://www.facebook.com/share/p/1D6CUtNvrk/
07/08/2026

https://www.facebook.com/share/p/1D6CUtNvrk/

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

مبارکباد پیغامِ

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ کی جانب سے 31 جولائی 2026 کو منعقدہ صوبائی سلیکشن بورڈ (PSB) کے تحت اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرز (بی پی ایس-17) کی ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹرز (بی پی ایس-18) کے عہدوں پر ترقی پانے والے تمام افسران کو دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

یہ ترقی پیشہ ورانہ قابلیت، دیانت داری، محنت اور محکمۂ پراسیکیوشن کے لیے خدمات کا اعتراف ہے۔ ادارہ ہذاکو یقین ہے کہ ترقی پا نے والےا فسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی مؤثر فراہمی، غیر جانبداری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کے مطابق انجام دیتے ہوئے محکمۂ پراسیکیوشن کی کارکردگی اور ساکھ کو مزید مستحکم کریں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ آپ کے آئندہ پیشہ ورانہ کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔

محمد رفیق خان مہمند
ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن
خیبر پختونخواہ



https://www.facebook.com/share/p/1D9qH5PkLN/
27/07/2026

https://www.facebook.com/share/p/1D9qH5PkLN/

ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن، خیبر پختونخواہ

⚖️اپنے قانونی حقوق سے آگاہ رہیں — مفت قانونی معاونت آپ کا حق ہے
لیگل ایڈ ایجنسی، خیبر پختونخوا ہ مستحق اور نادار افراد کو مفت قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، (وہ ا فراد جو مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وکیل کرنے سے قاصر ہوں)۔ تاکہ ہر شہری کو انصاف تک مساوی رسائی حاصل ہو اور اس کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

✅ نادار ملزمان کو Criminal Cases میں مفت قانونی معاونت-
✅ خواتین کو عائلی مقدمات (خاندانی تنازعات، نان و نفقہ، حق مہر، طلاق، حضانت اور دیگر خاندانی معاملات) میں مفت قانونی معاونت-

اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا مالی مشکلات کی وجہ سے قانونی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہے، تو بلا جھجھک لیگل ایڈ ایجنسی سے رابطہ کریں📞مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے رابطہ کریں: 091-9212559
انصاف تک مساوی رسائی ہر شہری کا آئینی حق ہے۔

DGProsecution #
FreeLegalAidforIndigentPersons #
FamilycasesforWomen #
CriminalcasesforAccsued #
AccessToJustice #

نو تعینات ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (ڈی پی پی) چارسدہ، جناب عارف بلال صاحب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
27/06/2026

نو تعینات ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر (ڈی پی پی) چارسدہ، جناب عارف بلال صاحب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

آج دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میں Anti-Rape اور Gender Based Violence (GBV) کیسز کے حوالے سے ایک کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد...
19/05/2026

آج دفتر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر میں Anti-Rape اور Gender Based Violence (GBV) کیسز کے حوالے سے ایک کوآرڈینیشن میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت جناب سنگین شاہ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے کی۔ میٹنگ میں سردار علی، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر، شہزاد عادل، اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر، ڈی ایس پی (انویسٹیگیشن)، اور ضلع کے تمام OIIs نے شرکت کی۔

میٹنگ میں شرکاء کو Anti-Rape اور GBV کیسز میں منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور قانونی بنیادوں پر تحقیقات کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جاری تحقیقات میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔

خاص طور پر ان کیسز میں تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے، شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کام کرنے پر زور دیا گیا۔ پراسیکیوشن اور پولیس کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

مزید برآں، اس بات پر زور دیا گیا کہ چالان مقررہ وقت کے اندر جمع کرائے جائیں اور اس حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

میٹنگ کا اختتام ادارہ جاتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور انصاف کے مؤثر نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔

چارسدہ: دو قتل کیسز میں دو بار سزائے موت، انصاف تو ملا مگر ہر کیس میں کیوں نہیں؟مکمل خبر اس لنک میں
07/05/2026

چارسدہ: دو قتل کیسز میں دو بار سزائے موت، انصاف تو ملا مگر ہر کیس میں کیوں نہیں؟
مکمل خبر اس لنک میں

ٹی این این اردو - TNN URDU

ملزم کو دو بار سزائے موتجناب سنگین شاہ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چارسدہ کی زیرِ نگرانی، محترم سمین احمد، ڈپٹی پبلک پراسیکی...
28/04/2026

ملزم کو دو بار سزائے موت

جناب سنگین شاہ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چارسدہ کی زیرِ نگرانی، محترم سمین احمد، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر نے ملزم بختیار عرف کوچی کے خلاف مقدمہ کامیابی سے ثابت کرتے ہوئے سزائے موت حاصل کی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 517 مورخہ 06-10-2022، زیر دفعہ 302/34 پی پی سی، تھانہ بٹگرام میں درج تھا۔ ملزم نے دو خواتین کے قتل کا سنگین جرم کیا تھا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت سنائی اور 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ مقدمہ پراسیکیوشن کی مؤثر پیروی اور پولیس کی بہترین تفتیش کے نتیجے میں اپنے منطقی انجام تک پہنچا۔

ڈی پی پی سنگین شاہ صاحب اور پراسیکیوشن ٹیم چارسدہ عوام کو انصاف کی فراہمی کے عزم کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھیں گے

آج ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب سنگین شاہ صاحب کی زیر صدارت پراسیکیوشن ہیڈ کانسٹیبلان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس م...
10/03/2026

آج ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جناب سنگین شاہ صاحب کی زیر صدارت پراسیکیوشن ہیڈ کانسٹیبلان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکیوشن کے امور کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے حوالے سے مختلف ہدایات جاری کی گئیں۔

جناب سنگین شاہ صاحب، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر چارسدہ نے پراسیکیوشن ہیڈ کانسٹیبلان کو ہدایت کی کہ وہ کیس فائلوں کی باقاعدہ دیکھ بھال اور ریکارڈ کی درست نگہداشت کو یقینی بنائیں، گواہان کی بروقت عدالت میں حاضری کو ممکن بنائیں، گواہان کے ساتھ مؤثر رابطہ برقرار رکھیں، اور متعلقہ پبلک پراسیکیوٹرز کو پراسیکیوشن کے فرائض کی انجام دہی میں مکمل معاونت فراہم کریں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی کا مقصد پراسیکیوشن کے نظام کو مؤثر، منظم اور تیز تر بنانا ہے تاکہ منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون کو مضبوط بنایا جائے اور عدالتوں کی مؤثر معاونت کے ذریعے ضلع چارسدہ کے عوام کو بروقت اور منصفانہ انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

Address

District Public Prosecutor, Office Charsadda Near Judicial Complex Charsadda
Charsadda
24420

Opening Hours

Monday 08:30 - 15:00
Tuesday 08:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 15:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+92919220424

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPP Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DPP Charsadda:

Shortcuts

Share