17/04/2026
عوامی نیشنل پارٹی ویلیج کونسل 11 کا ماہانہ اجلاس منعقد
عوامی نیشنل پارٹی (ANP) ویلیج کونسل نمبر 11 کا ماہانہ اجلاس ویلیج صدر محمد علی کی زیرِ صدارت، بحجرہ غلام علی کاکا مرحوم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری نسیم جان سمیت دیگر کابینہ اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تنظیمی امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے نظریات اور پروگرام کو مزید مؤثر انداز میں عوام تک منتقل کیا جائے تاکہ عوامی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ مرکزی صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں پختون قوم کے حقوق اور وسائل پر اختیار کے لیے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائی جائے گی اور اس جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔
مزید برآں، اجلاس میں مرحوم میاں سلیم شاہ میاں خیل کی برسی کے موقع پر بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں تمام کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ انشاءاللہ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر پارٹی کی مضبوطی، اتحاد اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔