TMA Charsadda ٹی ایم اے چارسدہ

TMA Charsadda ٹی ایم اے چارسدہ Official Page of Tehsil Municipal Administration Charsadda . . .

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے احکامات، نیز ٹی ایم او چارسدہ کی ہدایات کی روشنی میں مون سون بارشوں اور ممکنہ س...
22/07/2026

صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ چارسدہ کے احکامات، نیز ٹی ایم او چارسدہ کی ہدایات کی روشنی میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر ٹی ایم اے چارسدہ کا عملہ زیر نگرانی مسعود گلفام سنیٹری انسپکٹر اپنے متعلقہ علاقوں میں مین نالیوں اور نکاسیٔ آب کے نظام کی بھرپور صفائی میں مصروف ہے، تاکہ بارشی پانی کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جا سکے اور شہریوں کو ممکنہ جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید برآں، ٹی ایم او چارسدہ کی جانب سے مون سون ایمرجنسی پلان نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ایک کنٹرول روم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ عملے کی ڈیوٹیاں مقرر کر دی گئی ہیں۔ ٹی ایم اے کا عملہ ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کنٹرول روم سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے میونسپل خدمات سے متعلق عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو بروقت اور مؤثر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
Deputy Commissioner Peshawar
Local Government Elections & Rural Development Department KP

خسب الخکم صوباٸ خکومت, ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت ت...
20/07/2026

خسب الخکم صوباٸ خکومت, ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ مون سون بارشوں کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے، تیراکی کرنے اور ان کے اطراف میں غیر ضروری گھومنے پھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ٹی ایم اے چارسدہ نے اپنی حدود میں عوامی آگاہی اور حفاظتی تدابیر کے طور پر بینرز بھی نصب کر دیے ہیں۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام الناس سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان و مال کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے دریاؤں اور ندی نالوں میں نہانے، تیراکی کرنے اور ان کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تمام شہری ذمہ دار اور پرامن شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جاری ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
Deputy Commissioner Charsadda
Assistant Commissioner Charsadda
Local Government Elections & Rural Development Department KP

مورخہ 07/07/2026 کو، حسب الخکم فضل سبخان  تخصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے چارسدہ، مس صادیہ (تحصیل آفیسر ریگولیشن) اور صہیب...
07/07/2026

مورخہ 07/07/2026 کو، حسب الخکم فضل سبخان تخصیل میونسپل آفیسر ٹی ایم اے چارسدہ، مس صادیہ (تحصیل آفیسر ریگولیشن) اور صہیب خان (انکروچمنٹ انسپکٹر) نے عملۂ انسدادِ تجاوزات کے ہمراہ تنگی روڈ پر واقع ٹی ایم اے چارسدہ کی دکانوں کو ماہانہ کرایہ جمع نہ کرنے کی بنا پر مکمل طور پر سیل کر دیا۔

اس آپریشن کا مقصد صوبائی حکومت کی لیز پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانا تھا۔ مذکورہ دکانوں کے کرایہ داروں نے صوبائی حکومت کی جانب سے کرایہ میں اضافے کے فیصلے کو معزز عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ تاہم، ضروری عدالتی کارروائی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد معزز عدالت نے فیصلہ ٹی ایم اے چارسدہ کے حق میں صادر کیا۔

مذکورہ دکانوں کے کرایہ دار عرصۂ دراز سے نہ تو ماہانہ کرایہ جمع کرا رہے تھے اور نہ ہی صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق نئے لیز معاہدے (Agreement) پر دستخط کر رہے تھے، جو کہ حکومتی احکامات کی صریح خلاف ورزی ہے۔

تحصیل آفیسر ریگولیشن نے تمام کرایہ داروں کو متنبہ کیا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ کرایہ دار مارکیٹ ویلیو کے مطابق مقررہ کرایہ اور جملہ واجبات جمع نہ کرانے یا حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کیطصورت میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Deputy Commissioner Charsadda
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Local Council Board

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر جاری کردہ احکامات کی روشن...
03/07/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر جاری کردہ احکامات کی روشنی میں، ٹی ایم اے چارسدہ کا عملہ صفائی، جناب فضل سبحان ٹی ایم او کی ہدایت پر، اپنی روزانہ کی ڈیوٹی کے علاوہ شام کے اوقات میں بھی بازار کی مرکزی نالیوں کی صفائی میں مصروف ہے۔

چونکہ ان مرکزی نالیوں سے پورے بازار کے بارش کے پانی کا نکاس ہوتا ہے، اس لیے مون سون کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے ان کی بروقت صفائی انتہائی ضروری ہے۔

شام کے وقت صفائی کا مقصد یہ ہے کہ دن کے اوقات میں تاجروں اور دکانداروں کی کاروباری سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ یا پریشانی پیدا نہ ہو، تاکہ صفائی کا عمل بھی مؤثر انداز میں مکمل ہو اور کاروباری معمولات بھی متاثر نہ ہوں۔ مسعود گلفام سنیٹری انسپکٹر موقع پر موجود ہوکر تمام کارواٸیوں کا جاٸزہ لے رہے ہے۔

عوام، تاجروں اور دکانداروں سے گزارش ہے کہ وہ اس قومی و عوامی خدمت میں ٹی ایم اے چارسدہ کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Deputy Commissioner Charsadda
Local Council Board

ہیٹ ویو سے عوام کے تحفظ کے لیے ٹی ایم اے چارسدہ کے خصوصی ریلیف کیمپسصوبائی حکومت خیبر پختونخوا، بذریعہ چیف سیکرٹری خیبر ...
02/07/2026

ہیٹ ویو سے عوام کے تحفظ کے لیے ٹی ایم اے چارسدہ کے خصوصی ریلیف کیمپس
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا، بذریعہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چارسدہ نے شدید گرمی (Heat Wave) کے پیشِ نظر عوام کی سہولت اور تحفظ کے لیے شہر کے مختلف اہم مقامات پر ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم اور فعال کر دیے ہیں۔
ان کیمپس میں شہریوں کو درج ذیل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:
صاف، ٹھنڈا اور پینے کے قابل پانی کی فراہمی۔
پانی کی کمی سے بچاؤ کے لیے او آر ایس (ORS) کی مفت فراہمی۔
ہنگامی صورتِ حال میں فوری ابتدائی طبی امداد (First Aid)۔
ریسکیو سروسز اور ہنگامی امدادی سہولیات کی فراہمی۔
محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم کی موجودگی اور طبی معاونت۔
ٹی ایم اے چارسدہ شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں، اور ضرورت پڑنے پر قریبی ہیٹ ویو ریلیف کیمپ سے رجوع کریں۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چارسدہ
"عوام کی خدمت، ہماری اولین ترجیح"
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Deputy Commissioner Charsadda

29/06/2026
29/06/2026
موجودہ شدید گرمی کی لہر (Heat Wave) میں اضافے کے پیشِ نظر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات، نیز...
24/06/2026

موجودہ شدید گرمی کی لہر (Heat Wave) میں اضافے کے پیشِ نظر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیر بلدیات کی خصوصی ہدایات، نیز چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے موصولہ ٹاسک کی روشنی میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) چارسدہ نے عوام الناس کو فوری ریلیف، سہولت اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے تحصیل کے مختلف اہم مقامات پر باقاعدہ طور پر ہیٹ ویو ڈیسک قائم کر دیے ہیں۔ ان ڈیسکوں پر شہریوں کو پینے کے ٹھنڈے پانی، ابتدائی طبی امداد، ہیٹ ویو سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر اور رہنمائی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ شدید گرمی کے ممکنہ منفی اثرات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Charsadda
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

مورخہ 15/06/2026 کو کنٹرول روم ایمرجنسی نمبر پر ٹی ایم اے چارسدہ کی حدود میں واقع ایک رہائشی گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ ک...
15/06/2026

مورخہ 15/06/2026 کو کنٹرول روم ایمرجنسی نمبر پر ٹی ایم اے چارسدہ کی حدود میں واقع ایک رہائشی گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت آگ پر قابو پا لیا۔ اس بروقت کارروائی کے نتیجے میں اہلِ علاقہ اور متاثرہ گھرانے کو بڑے مالی و جانی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔ اہلِ علاقہ اور متاثرہ خاندان نے بروقت امدادی کارروائی پر ٹی ایم اے چارسدہ اور فائر بریگیڈ کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
Local Government Elections & Rural Development Department KP
Deputy Commissioner Charsadda
Local Council Board

Address

Tehsil Municpal Administration, Officers Colony, Near Zamzam Plaza Tangi Road Charsadda
Charsadda
24420

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919220079

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TMA Charsadda ٹی ایم اے چارسدہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to TMA Charsadda ٹی ایم اے چارسدہ:

Shortcuts

Share