RTS Charsadda

Call Website Contact the organization

RTS Charsadda Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from RTS Charsadda, Government Organization, District Secretariat Mardan Road Charsadda, Charsadda.

RTS Commission established under the Right to Public Services Act 2014 Passed by KP Govt to work for the Public Services to be provided transparently and in Stipulated time period.

Cause list for Monday 28/09/2026
25/09/2026

Cause list for Monday 28/09/2026

The Tentative Merit List is displayed on the official website for information and verification by all concerned candidat...
24/09/2026

The Tentative Merit List is displayed on the official website for information and verification by all concerned candidates. Candidates are advised to carefully check their names, academic credentials, test marks, and other relevant particulars displayed in the list.
In case of any discrepancy or omission in the displayed information, candidates may submit their claim/objection along with supporting documentary evidence within the prescribed period. No claim or objection shall be entertained after the due date.
The Tentative Merit List is subject to verification of credentials and correction of any discrepancies, if found. The list shall not be considered as the final merit list.

https://www.kprts.gov.pk/downloads/

22/09/2026

ایمبیسڈر جناب ظہور احمد کی نئے تعینات ضلعی مانیٹرینگ آفیسر سے تعارفی ملاقات۔ ضلع چارسدہ میں آر ٹی ایس قانون کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ چارسدہ کے شہریوں کیلئے اس قانون سے ہم آہنگ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال پر اتفاق۔ سرکاری خدمات تک رسائی قانون کے بارے میں ریڈیو پراگرامز اور پوڈکاسٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آر ٹی ایس قانون کو تفصیل سے بیان کیا جائے گا۔
کیسے تمام شہری باعزت اور بروقت، شفاف اور معیاری سرکاری خدمات حاصل کرسکیں گے اور سرکاری دفاتر میں موجود سرکاری عملہ سے کوئی بھی شکوہ یا شکایت کی صورت میں کیسے یہ قانون شہریوں کو بااختیار بناتا ہے۔۔ یہ سب جانئیے آنے والے دنوں میں پوڈکاسٹ اور ریڈیو پروگرام میں۔۔

17/09/2026

DC Abbottabad talking about RTS Act Khyber Pakhtunkhwa for general public awareness

17/09/2026

DMO Surraya Khana podcast on Right to Services Act 2014 Khyber Pakhtunkhwa

رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمیشنر محمد علی شہزادہ اور کمیشنر شوکت علی یوسفزئی نے کوہاٹ کا ایک روزہ د...
17/09/2026

رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن خیبر پختونخوا کے چیف کمیشنر محمد علی شہزادہ اور کمیشنر شوکت علی یوسفزئی نے کوہاٹ کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں ڈویژنل اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عوام کو مقررہ مدت کے اندر سرکاری خدمات کی فراہمی، رائٹ ٹو پبلک سرویسز ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد، شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چیف کمیشنر رائٹ ٹو پبلک سرویسز کمیشن محمد علی شہزادہ نے کی، جبکہ کمیشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی او صاحبان اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمیشنر محمد علی شہزادہ نے رائٹ ٹو پبلک سرویسز ایکٹ کے بنیادی خدوخال اور قانون کے تحت شہریوں کو حاصل حقوق کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ رائٹ ٹو پبلک سرویسز ایکٹ کا بنیادی مقصد شہریوں کو مختلف سرکاری محکموں سے متعلق خدمات مقررہ مدت اور شفاف طریقہ کار کے تحت فراہم کرنا ہے، اس لیے متعلقہ افسران اپنی قانونی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ رہیں۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ شہریوں کو سرکاری خدمات کے حصول کے لیے غیر ضروری تاخیر، دفتری پیچیدگیوں یا مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ تمام متعلقہ محکمے قانون میں متعین مدت اور طریقہ کار کے مطابق عوام کو خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں، جبکہ مقررہ خدمات اور ان کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق معلومات کی مناسب اور نمایاں تشہیر بھی کی جائے تاکہ شہری اپنے حقوق اور متعلقہ طریقہ کار سے آگاہ رہیں۔
چیف کمیشنر نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیں اور ان کے ازالے کے لیے مؤثر نظام وضع کریں۔ انہوں نے شفافیت، جوابدہی، میرٹ اور مؤثر طرز حکمرانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنایا جائے اور شہریوں کے قانونی حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنایا جائے۔
اجلاس کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سرکاری خدمات، ان کے مقررہ اوقات، درپیش انتظامی مسائل اور رائٹ ٹو پبلک سرویسز ایکٹ پر عمل درآمد سے متعلق امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے اپنے اپنے محکموں میں عوامی خدمات کی فراہمی کے حوالے سے صورتحال سے اجلاس کو آگاہ کیا، جبکہ مختلف مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بین المحکمہ جاتی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا تاکہ شہریوں کو ایک محکمے سے دوسرے محکمے کے درمیان رابطے کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اجلاس میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ شہریوں کی شکایات کو بروقت متعلقہ فورم تک پہنچانے اور ان کے ازالے کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے۔اجلاس میں شریک ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی او صاحبان اور مختلف لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے مختلف امور پر اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ رائٹ ٹو پبلک سرویسز ایکٹ کے مؤثر نفاذ، شہریوں کو بروقت، شفاف اور معیاری سرکاری خدمات کی فراہمی، عوامی شکایات کے فوری ازالے اور شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کریں گے۔

16/09/2026

سیّد آصف علی شاہ نے ٹی ایم اے چارسدہ سے متعلق اپنی شکایت کے ازالے پر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور شہری کی شکایت کے بروقت حل میں کمیشن کے کردار کو سراہا۔۔۔

رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن شہریوں کو ان کے جائز حقوق اور سرکاری خدمات کے حصول میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔۔۔

پریس ریلیز رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حکومت خیبر پختونخوا15/09/2026آر ٹی ایس کمیشن میں گیارہ عوامی شکایات پر کارروائی، سیک...
15/09/2026

پریس ریلیز رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن حکومت خیبر پختونخوا
15/09/2026
آر ٹی ایس کمیشن میں گیارہ عوامی شکایات پر کارروائی، سیکٹری ہوم، ار پی او مردان کو شوکاز نوٹس جاری
ایس ایس پی آپریشنز، ڈی جی ایکسائز، ڈی سی پشاور کو بھی بروقت خدمات فراہم نہ کرنے پر شوکاز نوٹس
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں گیارہ شہریوں کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔ شہریوں نے ایف آئی آر درج کرنے اور پولیس ویری فکیشن کے لیے کمیشن کو درخواستیں دی تھیں، کمیشن نے کہا کہ کیوں نہ متعلقہ افسران کے خلاف کمیشن کے احکامات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ مقررہ وقت میں خدمات فراہم نہ کرنے پر کمیشن نے آر پی او مردان، ڈی پی او کرک، ایس ایس پی آپریشز پشاور کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔ اسلحہ لائسنس کے اجراء میں تاخیر پر سیکٹری ہوم اینڈ ٹرائبل افئرز کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ریونیو خدمات کے فراہمی میں تاخیر پر ڈی سی مانسہرہ، ڈی سی پشاور، ڈی سی بونیر اور ڈی سی ہری پور کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی میں تاخیر کے شکایت پر ڈی جی ایکسائز کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
کمیشن نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ کمیشن صوبے بھر میں عوامی آگاہی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا اور خدمات کے بروقت فراہمی میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔

14/09/2026

داؤد خان ڈی ایم او آر ٹی ایس کمیشن سرکاری خدمات کے حصول کے دوران عوامی شکایات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کررہے ہیں۔

Address

District Secretariat Mardan Road Charsadda
Charsadda

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92919220460

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTS Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RTS Charsadda:

Shortcuts

Share