Ayub Khan Doaba

Ayub Khan Doaba Social & Political Worker | Member Awami National Party
(1)

پشاور: ایمل ولی خان نے “فیکٹس آر فیکٹس” کے نام سے ایک نئے میڈیا پلیٹ فارم کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری اپنے ...
27/05/2026

پشاور: ایمل ولی خان نے “فیکٹس آر فیکٹس” کے نام سے ایک نئے میڈیا پلیٹ فارم کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اس حوالے سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کا عرصہ دراز سے یہ خواب تھا کہ پختونوں کا اپنا ایک ایسا میڈیا پلیٹ فارم ہو جہاں ان کی اصل تاریخ، سیاسی حقائق اور عوامی مسائل کو بے لاگ انداز میں پیش کیا جاسکے۔

ایمل ولی خان کے مطابق “فیکٹس آر فیکٹس” کے پلیٹ فارم سے پختونوں کی حقیقی تاریخ، سیاسی حقائق، غیرجانبدار تجزیے اور روزمرہ کے حالات پر مبنی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد ماہرین کی آراء اور تحقیق کی بنیاد پر حقائق عوام تک پہنچانا ہے تاکہ تاریخ اور موجودہ صورتحال کو درست تناظر میں پیش کیا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مدد سے تحقیقاتی بنیادوں پر کام کیا جائے گا اور صرف دعوؤں یا زبانی بیانات پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

“فیکٹس آر فیکٹس” کی ٹیم میں معروف صحافی و ادیب زلان مومند بطور پروڈیوسر جبکہ ساجد ٹکر بطور ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام دیں گے۔ دیگر ٹیم ممبران میں محمد سرمد، حسیب عالم، عبدالمالک اور جنید خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے اس پلیٹ فارم کو پختونوں کی آواز اور حقائق پر مبنی صحافت کے فروغ کی ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔

آپ سب کو عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔اللہ تعالیٰ یہ مبارک دن ہم سب کے لیے امن، خوشحالی، صحت اور محبت کا پیغام ...
27/05/2026

آپ سب کو عیدالاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں۔
اللہ تعالیٰ یہ مبارک دن ہم سب کے لیے امن، خوشحالی، صحت اور محبت کا پیغام بنائے، اور ہماری قربانیاں اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
اپنوں کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ضرورت مندوں کو اپنی دعاؤں اور محبتوں میں ضرور یاد رکھیں۔ 😊
ایوب خان دُوآبہ

26/05/2026

خان عبدالولی خان مرحوم سے کسی نے پوچھا کہ ملک کدھر جا رہا ہے؟ تو اس نے کہا ہمارے ڈرائیور کو پتہ نہیں ہے ہم تو سواری ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن، سربراہ جے یو آئی

عیدالاضحٰی قربانی، ایثار اور انسان دوستی کا پیغام دیتی ہے، دہشتگردی کے موجودہ حالات میں عوام اور کارکنان اپنی حفاظت یقین...
26/05/2026

عیدالاضحٰی قربانی، ایثار اور انسان دوستی کا پیغام دیتی ہے، دہشتگردی کے موجودہ حالات میں عوام اور کارکنان اپنی حفاظت یقینی بنائیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان کا قوم اور پارٹی کارکنان کیلئے عیدالاضحٰی کا خصوصی پیغام 😊❤️

25/05/2026

پشتہ خرہ سے دو مزید بچیاں اغوا، معصوم بچیوں کے والدین کی فریاد، والدین کی ایمل ولی خان سے مدد کی اپیل۔ 😭

آج کی دنیا میں حقیقی مقابلہ تعلیم، معیشت اور ٹیکنالوجی کا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاک...
25/05/2026

آج کی دنیا میں حقیقی مقابلہ تعلیم، معیشت اور ٹیکنالوجی کا ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا تاکہ وہ علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرسکیں۔
ارسلان خان ناظم، ترجمان اے این پی پختونخوا

چارسدہ میں ایک موصوف کہہ رہے ہیں کہ حورین بچی کو ایمل ولی خان نے نہیں بلکہ انہوں نے بازیاب کروایا۔ اُنہیں صرف اتنا کہنا ...
24/05/2026

چارسدہ میں ایک موصوف کہہ رہے ہیں کہ حورین بچی کو ایمل ولی خان نے نہیں بلکہ انہوں نے بازیاب کروایا۔ اُنہیں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے اپنے تھانے میں دفعہ 107 میں کوئی بندہ رہا کروا کر دکھائیں۔
جنید خان، سوشل میڈیا ممبر اے این پی

یہ موصوف خود کو انسانی حقوق کا کوئی بڑا علمبردار سمجھتے ہیں، حالانکہ گھر بیٹھ کر صرف ویوز اور فالورز کی سیاست چلا رہے ہی...
24/05/2026

یہ موصوف خود کو انسانی حقوق کا کوئی بڑا علمبردار سمجھتے ہیں، حالانکہ گھر بیٹھ کر صرف ویوز اور فالورز کی سیاست چلا رہے ہیں۔
دو دن تک حورین بچی کے والدین کو اس بات پر دباؤ اور دھمکیاں دی جاتی رہیں کہ انہوں نے ایمل ولی خان سے اپیل کیوں کی۔ اس کے شواہد قیصر خان کرائم رپورٹر کے پاس موجود ہیں۔
اصل مسئلہ حورین بچی نہیں تھا، اصل مسئلہ یہ تھا کہ کہیں اس معاملے میں کسی اور کا کردار سامنے نہ آجائے اور ان کی دکان داری متاثر نہ ہو۔ اسی لیے متاثرہ خاندان سے سوال کیا جا رہا تھا کہ آپ نے ایمل ولی خان کو کیوں آواز دی؟
اگر مقصد صرف ویوز اور فالورز حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے اور بھی بہت سے راستے موجود ہیں۔ آپ عمر میں میرے والد محترم کے برابر ہیں، اسی احترام میں بات کر رہا ہوں، ورنہ لہجے کا جواب لہجے میں دینا بھی آتا ہے۔
آپ شاید نہیں جانتے کہ ایمل ولی خان کے باپ دادا نے اس دھرتی اور پختون قوم کیلئے کتنی قربانیاں دی ہیں۔ خود ایمل ولی خان نے متعدد مظلوم خاندانوں کی آواز بن کر ڈاکوؤں کے قبضے سے کئی لوگوں کی رہائی میں کردار ادا کیا ہے۔
خود کو ہیومن رائٹس کا چیمپئن کہنا آسان ہے، مگر عوام سب جانتی ہے کہ کون حقیقت میں انسانیت کے ساتھ کھڑا ہے اور کون صرف اپنے مفادات کیلئے ہر واقعے کو استعمال کرتا ہے۔
ایوب خان دوآبہ، ضلعی ممبر میڈیا کمیٹی اے این پی چارسدہ

23/05/2026

الحمدللہ، پولیس نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے اب سرکاری طور پر بھی "حورین" کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے لیکن اب بحیثیتِ قوم ہم اس ناسور کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔ ہماری جتنی بچیاں، بچے اور جوان ان درندوں کے قبضے میں ہیں، اُن سب کیلئے آواز بھی اٹھائیں گے اور ساتھ میں ریاست سے ان درندوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کرینگے۔ ساتھ ہی اب یہ سوال بھی ہمارا فرض ہے کہ معصوم حورین سندھ تک کیسے پہنچی؟ اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کرینگے۔
اس دوران معصوم حورین کی بازیابی کیلئے جتنے بھی ساتھیوں نے کوششیں کئے، ان سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان

23/05/2026

په تیارو کې چې د لمر په لورې درومي
دا مزل دے د ریښتینو لارویانو

لار د مینې که هر څو اغزنه ښکاري
دا سفر دے د ازل د عاشقانو

مونږ ته سولې او د مینې سبق ياد
دا مسلک دے له پخوا د مینانو

ته د خِرد خبرې مه کړه په محفل کې
دلته راج دے د وحشت د سالارانو

دا احسان چې په رڼا باندې شېدا دے
شمعه بله دے په لار د ملنګانو

دا چې دار ته په خندا روان دي ګوره
دا کاروان د باچا خان د پلویانو

احسان الله خان

11 سالہ حورین کی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیابی پر دلی خوشی ہوئی۔یہ ایک انسانیت دوست اقدام ہے جس کیلئے ایمل ولی خان کی کوششیں ...
22/05/2026

11 سالہ حورین کی کچے کے ڈاکوؤں سے بازیابی پر دلی خوشی ہوئی۔
یہ ایک انسانیت دوست اقدام ہے جس کیلئے ایمل ولی خان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔
ایوب خان دوآبہ

Address

Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayub Khan Doaba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share