Assistant Commissioner Waqas Ur Rahman Afridi

Assistant Commissioner Waqas Ur Rahman Afridi Welcome to the New official page of
Assistant commissioner Waqas Ur Rahman Afridi

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹ...
30/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے مختلف پٹرول پمپس کا تفصیلی معائنہ کیا۔*

معائنے کے دوران پٹرول کے ریٹس، گیج، آگ بجھانے کے آلات، قانونی دستاویزات اور موجودہ سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ایک پٹرول پمپ کا گیج مقررہ معیار سے کم پایا گیا، جس پر اسے موقع پر سیل کر دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دیگر پٹرول پمپس کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ گیج، آگ بجھانے کے آلات اور دیگر تمام ضروری سہولیات کو درست حالت میں رکھا جائے اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے، بصورتِ دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹ...
30/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ جناب فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 29 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چارسدہ کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی اور ہسپتال کے مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔*

دورے کے دوران فائر سیفٹی، فائر ایکسٹنگوشرز، ہنگامی راستوں، ایمرجنسی ایگزٹ، بجلی کی تنصیبات، انخلاء کے انتظامات اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر مریضوں اور تیمارداروں سے بھی ملاقات کی گئی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

*اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور فائر سیفٹی سمیت تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے*

26/08/2026

Assistant Commissioner Waqas Ur Rahman

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 25 اگست 2026 کو اسس...
26/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 25 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمن نے حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ عوامی مفاد میں سرڈھیری بازار کا دورہ کیا۔*

دورے کے دوران مختلف دودھ، آئس کریم، جوس، چکن اور دیگر اشیائے خورونوش کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ حلال فوڈ اتھارٹی کی موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے دودھ کے نمونے موقع پر چیک کیے گئے، جہاں متعدد دکانوں کے دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

*اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور ملاوٹ سے پاک اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی*

*عوامی ایجنڈا*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ *فضل الرحیم مروت* کی ہدایات کی روشنی میں، آج ...
26/08/2026

*عوامی ایجنڈا*
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ *فضل الرحیم مروت* کی ہدایات کی روشنی میں، آج *مورخہ 25 اگست 2026* کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ *وقاص الرحمٰن* نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل سنے۔
مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ *اسسٹنٹ کمشنر* نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کیں تاکہ شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے اور عوامی خدمت کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

*ریونیو سے متعلق شکایات کی سماعت**وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت  کی ہدایا...
20/08/2026

*ریونیو سے متعلق شکایات کی سماعت*

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 19 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ریونیو سے متعلق عوامی شکایات،* *درخواستوں اور مقدمات کی سماعت کی*.

سماعت کے دوران مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین نے اپنی شکایات، درخواستیں اور ریونیو سے متعلق مسائل پیش کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تمام معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا، فریقین کا مؤقف سنا اور متعلقہ ریونیو عملے کو قانون کے مطابق بروقت کارروائی اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ بعض معاملات میں موقع پر ہی مناسب احکامات بھی صادر کیے گئے تاکہ مسائل کا جلد، شفاف اور منصفانہ حل یقینی بنایا جا سکے۔

*اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ریونیو سے متعلق شکایات اور مقدمات کو مقررہ مدت میں نمٹایا جائے اور عوام کو بروقت، شفاف اور بلاامتیاز انصاف فراہم کیا جائے,*

*صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 19 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمش...
20/08/2026

*صوبائی حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 19 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے ہمراہ راجڑ بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔*

دورے کے دوران بیکری شاپس، جنرل سٹورز، سبزی فروشوں، چکن فروشوں اور تندوروں کی انسپکشن کی گئی۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، معیار، سرکاری نرخ نامے اور صفائی و ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ناقص صفائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کوجیل بھجوا دیا گیا، جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
یہ کارروائی عوام کو معیاری، صاف ستھری اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کی گئی

*قرأتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ کے مقابلے کا انعقاد**صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہد...
18/08/2026

*قرأتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ کے مقابلے کا انعقاد*

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 18 اگست 2026 کو سوشل ویلفیئر ہال میں محکمہ اوقاف اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون و کوآرڈینیشن سے قرأتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول ﷺ کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔*

تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمٰن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III محمد ساجد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I محترمہ ندا شمس، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فیمیل)، DO سوشل ویلفیئر، ہیڈ آف پرائیویٹ اسکولز، ضلعی خطیب اور مختلف مدارس، پرائیویٹ اسکولز و متعلقہ اداروں کے طلبہ و نمائندگان نے شرکت کی۔
مقابلے میں طلبہ نے قرأتِ قرآن پاک اور نعت خوانی میں اپنی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ کیا۔ پروگرام کا مقصد طلبہ میں قرآن پاک کی تلاوت، نعتِ رسول ﷺ اور دینی اقدار سے محبت و وابستگی کو فروغ دینا تھا۔ متعلقہ اداروں اور منتظمین کے تعاون سے پروگرام کامیابی سے منعقد ہوا.

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 17 اگست 2026 کو اسسٹنٹ ک...
18/08/2026

*صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل الرحیم مروت کی ہدایات کی روشنی میں، آج مورخہ 17 اگست 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر چارسدہ وقاص الرحمن کی زیرِ صدارت 41ویں قومی حفظ و قرأت مقابلہ جات اور سیرت کانفرنس کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔*
اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I محترمہ ندا شمس، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III محمد ساجد، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر عبدالقادر خان، اے ڈی ای او سید فضلِ امین، اے ڈی ای او فیمیل مس کوثر، تحصیل خطیب چارسدہ مفتی عبدالباسط، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر محمد حارث اور اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج چارسدہ حامد علی نے شرکت کی۔
اجلاس میں مقابلہ جات اور سیرت کانفرنس کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ امور پر غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے مقابلہ جات اور سیرت کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Address

Tangi District Charsadda
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Waqas Ur Rahman Afridi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share