Ghani kheel -Community Charsadda kpk

Ghani kheel -Community Charsadda kpk MAKE EVERY EFFORT TO KEEP THE UNITY OF THE SPIRIT THROUGH THE BOND OF PEACE

🌅 آزادی صرف زنجیر توڑنے کا نام نہیں...یہ وہ روشنی ہے جو انسان کے دل کے اندر طلوع ہوتی ہے۔وہ روشنی جو بتاتی ہے کہ تم محض ...
26/10/2025

🌅 آزادی صرف زنجیر توڑنے کا نام نہیں...
یہ وہ روشنی ہے جو انسان کے دل کے اندر طلوع ہوتی ہے۔
وہ روشنی جو بتاتی ہے کہ تم محض جسم نہیں، ایک روح ہو...
ایک ایسی روح جسے اللہ نے آزاد پیدا کیا تاکہ وہ حق کو پہچانے اور باطل سے انکار کرے۔

جب دل میں یہ روشنی جاگتی ہے،
تو انسان دوسروں کے اشاروں پر نہیں،
اپنے ضمیر کی آواز پر چلنا سیکھتا ہے۔
وہ سوچنا شروع کرتا ہے،
سوال کرنا شروع کرتا ہے،
اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے لگتا ہے —
صرف اللہ کو حاضر و ناظر جان کر۔

غلامی کبھی صرف جسم کی نہیں ہوتی،
اکثر یہ سوچ کی غلامی ہوتی ہے…
وہ خوف، وہ عادت، وہ جھوٹی شان جو انسان کو حق بولنے سے روک دے —
وہ سب زنجیریں ہیں۔

یاد رکھو،
جب انسان اپنے نفس، لالچ، اور ڈر پر قابو پا لیتا ہے،
تب ہی وہ سچا آزاد بنتا ہے۔

🌙 آزادی کا مطلب ہے — اپنے اندر کا سورج بیدار کرنا۔
کیونکہ جب یہ سورج چمکتا ہے،
تو اندھیرے خود بخود ختم ہو جاتے ہیں۔

Advocate Shafiq khan (Ghani-Kheel)
24/09/2025

Advocate Shafiq khan (Ghani-Kheel)

بچپن میں پی ٹی وی پر ایک ڈرامہ آتا تھا جس میں ایک قبائلی سردار دکھایا جاتا۔ وہ ایک بہادر، نڈر اور اچھا انسان تھا، لیکن ا...
20/07/2025

بچپن میں پی ٹی وی پر ایک ڈرامہ آتا تھا جس میں ایک قبائلی سردار دکھایا جاتا۔ وہ ایک بہادر، نڈر اور اچھا انسان تھا، لیکن اس نے ایک عجیب سی قبائلی قسم کھا رکھی تھی؛
"اگر کوئی میری پگڑی اتارے گا تو میں اس کی جان لے لوں گا۔"

اب ہوا یوں کہ ایک دن وہ اپنے چھوٹے بیٹے سے، جس سے وہ بے پناہ محبت کرتا تھا، لاڈ پیار کر رہا ہوتا ہے۔ کھیل ہی کھیل میں وہ بچہ سردار کی پگڑی کھینچ لیتا ہے۔ سردار قسم کے ہاتھوں مجبور ہو کر اپنے ہی بیٹے کی جان کے پیچھے پڑ جاتا ہے۔

ایسی ہی عجیب رسمیں ہمارے قبائلی سماج کا حصہ رہی ہیں۔ کچھ رسمیں وقت کے ساتھ ختم ہو گئیں، کچھ آج بھی جاری ہیں۔

دورِ اسلام سے قبل بھی عرب قبائل چھوٹی چھوٹی باتوں پر برسوں تک جنگیں لڑتے رہتے۔
اسلام نے آ کر ان جاہلانہ رسموں کا خاتمہ کیا اور انسان کو اس کی اصل پہچان دی۔

پھر جب یورپی لوگ ہندوستان آئے، تو یہاں ستی جیسی رسمیں عام تھیں۔ افریقہ میں انسانوں کی قربانی تک دی جاتی تھی۔

آج مغرب ان سب باتوں کو نوآبادیاتی (کولونیل) مداخلت کا جواز بناتا ہے؛ جیسے اگر وہ نہ آتے تو ہم آج بھی ویسے ہی ہوتے۔

برطانوی مصنف رڈیارد کپلنگ نے تو یہاں تک کہا تھا؛
"یورپی اقوام تہذیب کی روشنی لے کر آئیں۔"

خیر، یہ ایک الگ اور بحث طلب موضوع ہے۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم آج بھی ظلم کو "ثقافت" اور "روایت" کا نام دے کر چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہم سیکھنے، بدلنے اور آگے بڑھنے کے لیے تیار نہیں۔

لفظِ غیرت کے وہ مفہوم سے واقف ہی نہیں اسلحہ لے کے جو عورت کے مقابل نکلے ..!!🖤
20/07/2025

لفظِ غیرت کے وہ مفہوم سے واقف ہی نہیں
اسلحہ لے کے جو عورت کے مقابل نکلے ..!!🖤

27/06/2025

Charsadda Journalist Khyber PakhtunkhwaCharsadda News Network Daily Charsadda News Peshawar News

20/06/2025

A family's strength is likened to the strength of an army.
General Gathering At Adam Khan Residency (Jaan ABAD) CHD
Ghani kheel -Community Charsadda kpk Charsadda Journalist
Daily Charsadda News

✨ Eid-Al-Adha Mubarak! 🌙May this blessed occasion bring joy, warmth, and peace to your home.Let’s celebrate the spirit o...
07/06/2025

✨ Eid-Al-Adha Mubarak! 🌙
May this blessed occasion bring joy, warmth, and peace to your home.
Let’s celebrate the spirit of giving and togetherness — from our Super General family to yours. 💙

سقراط نے ایک بار کہا تھا۔"اگر کوئی گدھا مجھے لات مارتا ہے تو کیا میں اس پر مقدمہ کروں گا، شکایت کروں گا یا اسے واپس لات ...
02/06/2025

سقراط نے ایک بار کہا تھا۔
"اگر کوئی گدھا مجھے لات مارتا ہے تو کیا میں اس پر مقدمہ کروں گا، شکایت کروں گا یا اسے واپس لات ماروں گا؟"

بات یہ نہیں کہ ہر مباحثہ جیتا جائے یا ہر دلیل میں کامیابی حاصل کی جائے، بلکہ یہ ہے کہ اپنی توانائی ان لوگوں پر صرف کی جائے جو اس کے مستحق ہوں۔
جہالت چیختی ہے، جبکہ عقل خاموش رہتی ہے۔ جب کسی کے پاس دینے کے لیے توہین اور شور شرابے کے سوا کچھ نہ ہو، تو سب سے طاقتور جواب خاموشی ہے۔

کسی ایسے شخص کی سطح پر مت گریں جو محض تنازعات کے لیے کوشاں ہو۔
سچی ذہانت کو خود کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ اپنی روشنی سے خود بخود نمایاں ہو جاتی ہے۔

01/06/2025
وتعز من تشاء وتذل من تشاء بيدك الخير News conference held by ghani’s Family mutually in Peshawer Press club ..
28/05/2025

وتعز من تشاء وتذل من تشاء بيدك الخير
News conference held by ghani’s Family mutually in Peshawer Press club ..

Address

Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghani kheel -Community Charsadda kpk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category