JUI Digital Media Cell City Chichawatni

JUI Digital Media Cell City Chichawatni Jamiat Ulema-e-Islam (Urdu: جمیعت علماءِ اسلام, abbreviated as JUI, translated as Assembly of Islamic

حافظ محمد احمد صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید
23/07/2025

حافظ محمد احمد صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید

حافظ محمد بلال آصف صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید ۔
23/07/2025

حافظ محمد بلال آصف صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید ۔

جمیعت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی
08/07/2025

جمیعت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی


جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیمینار کا انعقاد افضل میریج ھال بائی...
27/06/2025

جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیمینار کا انعقاد افضل میریج ھال بائی پاس چیچہ وطنی میں مؤرخہ 27 جون بعد از نماز مغرب بمطابق یکم محرم الحرام ہوا ، جس کی صدارت امیر سٹی مولانا محمد عمران بھٹی صاحب نے کی ، سیمینار کی کاروائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی مولانا عبدالحنان نے چلائی ، پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری حذیفہ غازی کی تلاوت سے ہوا ، سیمینار میں امیر تحصیل مولانا عبدالھادی سٹی امیر مولانا عمران بھٹی صاحب نے خصوصی شرکت کی ، سیمینار میں تحصیل چیچہ وطنی کے سیکرٹری اطلاعات عبدالسلام شاہین ، ، ڈپٹی اطلاعات ، عبدالرافع ، سٹی مالیات کے امیر مولانا اشرف علی ، سٹی اطلاعات کے امیر بھائی اسامہ عابد ، نائب امیر سٹی ، قاری اختر ، یونٹس ذمہ داران ، محمد ندیم ، ساران اسلم ، عارف جٹ محمد عرفان ، محمد علی رحمانی سمیت ذمہ داران نے بھرور شرکت کی ، سیمینار میں نائب امیر سٹی چیچہ وطنی مولانا طاہر اسلم نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صفات و خصوصیات پر تفصیلی گفتگو فرمائی ، سٹی چیچہ وطنی کی مجلس عاملہ اور سٹی کے تمام یونٹس کی کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی ، سیمینار کا اختتام امیر سٹی مولانا عمران بھٹی کے کلمات تشکر اور دعا سے ہوا ، جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کی مجلس عاملہ کی طرف سے تمام شرکاء کو پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا ،
منجانب: مولانا عبدالحنان ، سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی
جاری کردہ :اسامہ عابد سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی

27/04/2025

جمیعت علماء اسلام چیچہ وطنی کی بہت بڑی اسرائ یل مردہ آباد ریلی ،
شکریہ چیچہ وطنی ، تمام یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان کو مبارک باد

"پرچم کی اہمیت اور حالیہ صورتحال پر ایک وضاحتی نوٹ"عبدالحنان ، سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کسی بھی ریلی...
15/04/2025

"پرچم کی اہمیت اور حالیہ صورتحال پر ایک وضاحتی نوٹ"
عبدالحنان ،
سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی

کسی بھی ریلی، جلوس یا عوامی اجتماع میں پرچم محض کپڑے کا ٹکڑا نہیں ہوتا، بلکہ یہ اُس جماعت، تحریک یا نظریے کی شناخت، اتحاد، اور موقف کا نمائندہ ہوتا ہے۔ پرچم وہ علامت ہے جو ایک گروہ کے نظریاتی سفر، تنظیمی وابستگی اور اجتماعی جدوجہد کو واضح کرتا ہے۔
جب ایک جماعت کسی مخصوص مقصد کے لیے ریلی نکالتی ہے، جیسے کہ جمعیت علماء اسلام سندھ کی جانب سے حالیہ "اسرائیل مردہ باد ریلی"،ک انعقاد ہے ، تو اس ریلی کا اپنا ایک نظم، پیغام اور مرکزی قیادت تھی ۔ ایسے مواقع پر صرف میزبان جماعت کے پرچم کو لہرایا جانا، پیغام کی وضاحت اور اتحاد کی علامت ہے۔
گزشتہ روز منعقدہ ریلی میں ایک اہل حق کی ایک جماعت (جو نظریاتی اور سیاسی طور یکسر مختلف نظریہ رکھتی ہے )کے چند افراد کی جانب سے اپنے تنظیمی پرچم لانے اور لہرانے پر منتظمین نے نرمی سے منع کیا، تاکہ پروگرام کا اصل مقصد اور نظم متاثر نہ ہو۔ تاہم اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بلاوجہ متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی نہ صرف تردید ضروری ہے بلکہ فہم و فراست کا بھی تقاضا ہے۔
یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ:
کوئی بھی جماعت کسی اور کے نظریے یا وابستگی کی توہین نہیں کر رہی ہوتی، جب وہ اپنے اجتماع میں صرف اپنا پرچم لہرائے جانے کی اجازت دیتی ہے۔
مختلف جماعتوں کا نظریاتی احترام اپنی جگہ محفوظ ہوتا ہے، لیکن اجتماعی نظم و ضبط کا تقاضا ہے کہ ہر ریلی میں ایک ہی پیغام اور پرچم نمایاں ہو، تاکہ کوئی ابہام، اختلاف یا بدنظمی جنم نہ لے۔
کسی کو پرچم لہرانے سے روکنا دراصل نظم اور وحدت کو محفوظ رکھنے کا اقدام ہوتا ہے، نہ کہ کسی جماعت یا فکر کی توہین۔
لہٰذا، سوشل میڈیا پر جو لوگ اس واقعے کو بنیاد بنا کر تفرقہ پیدا کرنے یا کسی جماعت کے خلاف زہر پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ناصرف فتنہ پرور ہیں بلکہ اتحاد امت کے اصولوں سے غافل بھی۔
آئیے ہم اختلافات کے بجائے اتفاق کو فروغ دیں، اور ہر تنظیم و جماعت کے نظم، ضوابط اور مقاصد کا احترام کریں۔ یہی دین کی تعلیم ہے، اور یہی سچے اہل علم و عمل کا شیوہ ہے۔

عوامی رابطہ مہم افطار پارٹی ۔جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے یونٹ گلستان کالونی کے ذمہ داران کی طرف سے افطار پارٹی کا...
14/03/2025

عوامی رابطہ مہم افطار پارٹی ۔
جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے یونٹ گلستان کالونی کے ذمہ داران کی طرف سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام مولانا عدیل ارشد اور سٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحنان گجر ،سٹی نائب امیر قاری محمد اختر ،سٹی سیکٹری مالیات حافظ اشرف ، اور بھائی عبدالرافع تھے
شرکاء کو رمضان کی فضیلت اور حالات حاضرہ کے حوالے سے بیان کیا گیا
یونٹ ذمہ داران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے ۔
منجانب
شعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام یونٹ گلستان کالونی چیچہ وطنی سٹی

جمعیت علماء اسلام کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاسمقام: عثمانیہ اسلامک سینٹر، چیچہ وطنیجمعیت علماء اسلام کا ایک اہم ہنگامی اجل...
13/03/2025

جمعیت علماء اسلام کا اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس
مقام: عثمانیہ اسلامک سینٹر، چیچہ وطنی
جمعیت علماء اسلام کا ایک اہم ہنگامی اجلاس عثمانیہ اسلامک سینٹر، چیچہ وطنی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جمعیت علماء اسلام، ضلع ساہیوال کے سیکرٹری جنرل مولانا عدیل ارشد نے کی، جبکہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا حسان زاہد بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں تحصیل چیچہ وطنی، سٹی چیچہ وطنی اور سب تحصیل اوکانوالہ بنگلہ کے عہدیداران نے شرکت کی، جن میں شامل ہیں:
تحصیل چیچہ وطنی کے عہدیداران
امیر: مولانا عبدالہادی
جنرل سیکرٹری: مولانا عطاالرحمان
سیکرٹری اطلاعات: عبدالسلام شاہین
سٹی چیچہ وطنی کے عہدیداران
امیر: مولانا محمد عمران بھٹی
جنرل سیکرٹری: مولانا عبدالحنان
سب تحصیل اوکانوالہ بنگلہ کے عہدیداران
امیر: مولانا مفتی احسان اللہ کلوکا
سیکرٹری جنرل: چوہدری سعید آرائیں
*مقدسات کی توہین پر شدید تشویش*
اجلاس میں تحصیل چیچہ وطنی میں مسلسل مقدسات کی توہین کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بالخصوص 95/12-ایل میں ہونے والے گستاخی کے واقعے پر تمام ذمہ داران نے شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ:

گستاخی کے مرتکب شخص، جو اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے، کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے۔
مجرم کو سخت ترین قانونی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
امن و امان اور قانونی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا گیا
علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے حساس معاملات میں فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ:
شہر میں امن و امان برقرار رہے۔
کسی بھی قسم کی انتہا پسندی اور اشتعال انگیزی کو روکا جا سکے۔
اہم فیصلے
اجلاس میں درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے:
1. تمام مجالس عاملہ کے ہنگامی اجلاس

جمعیت علماء اسلام تحصیل چیچہ وطنی، سٹی چیچہ وطنی اور سب تحصیل اوکانوالہ بنگلہ فوری طور پر اپنی مجالس عاملہ اور تمام یونٹس کے اجلاسات طلب کریں۔
تمام کارکنان کو معاملے پر مکمل بریفنگ دی جائے اور انہیں تنظیمی مؤقف سے آگاہ کیا جائے۔
جمعیت علماء اسلام قانونی اور آئینی جدوجھد پر یقین رکھتی ہے ، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔
2. جمعیت علماء اسلام کی رابطہ کمیٹی کی تشکیل
اجلاس میں ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی، جو شہر میں ہونے والے سیاسی، سماجی اور مذہبی معاملات میں جماعت کا مؤقف پیش کرے گی۔
رابطہ کمیٹی کے اراکین
ضلع ساہیوال: مولانا عدیل ارشد، مفتی حسان زاہد
تحصیل چیچہ وطنی: مولانا عطاالرحمان
سٹی چیچہ وطنی: مولانا محمد عمران بھٹی
سب تحصیل اوکانوالہ بنگلہ: مولانا مفتی احسان اللہ کلوکا
یہ کمیٹی تحصیل کے امن و امان کو برقرار رکھنے اور تمام مذہبی و سیاسی امور میں تنظیمی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے لیے متحرک کردار ادا کرے گی۔

منجانب شعبہ نشرو اشاعت جمعیت علماء اسلام تحصیل چیچہ وطنی

پرنٹ میڈیا کوریج
05/03/2025

پرنٹ میڈیا کوریج

جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کی جانب سے 300 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیمجمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی...
04/03/2025

جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کی جانب سے 300 مستحق گھرانوں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم

جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام 300 مستحق گھرانوں کے لیے 5000 روپے مالیت پر مشتمل رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ اس عظیم فلاحی کام میں شہر بھر کے مختلف یونٹس نے بھرپور کردار ادا کیا۔

یونٹ حیات آباد سے ندیم گجر اور ان کی مکمل ٹیم، مہر آباد سے قاری محمد شکیل اور ان کی ٹیم، احمد نگر سے محمد ولید اور ان کی ٹیم، جبکہ گلستان کالونی سے قاری محمد اختر اور ان کی ٹیم جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے ذمہ داران محمد اشرف (ناظم مالیات) ، محمد حذیفہ ، محمد عمر حیات ( سالار) نے مستحق افراد تک راشن پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی کے امیر مولانا محمد عمران بھٹی اور جنرل سیکرٹری عبدالحنان نے اس فلاحی اقدام کے لیے بروقت ایک خطیر رقم مختص کی، جس کی بدولت شہر کے سفید پوش اور مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک میں ایک بہترین سہارا ملا۔

اس فلاحی خدمت پر جمعیت علماء اسلام ضلع ساہیوال کے سیکٹری جنرل مولانا عدیل ارشد اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا حسان زاہد نے سٹی چیچہ وطنی کی پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش اور مبارکباد دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ مستحقین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یہ عظیم الشان اقدام نہ صرف دینی و انسانی خدمت کا اعلیٰ نمونہ ہے بلکہ معاشرتی ہمدردی اور بھائی چارے کی شاندار مثال بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو قبول فرمائے اور مزید فلاحی کاموں کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
منجانب: عبدالحنان جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی
جاری کردہ: محمد اسامہ عابد جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام سٹی چیچہ وطنی

Address

Chichawatni
Chichawatni
57200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI Digital Media Cell City Chichawatni posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share