Pakistan Naziryati Party Gilgit Baltistan District Diamer

Pakistan Naziryati Party Gilgit Baltistan District Diamer صدر پاکستان نظریاتی پارٹی ڈسٹرکٹ دیامر گلگت بلتستان

سینئر نائب صدر پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان شفقت علی غوری نے گوہرآباد کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوۓ پو...
16/02/2026

سینئر نائب صدر پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان شفقت علی غوری نے گوہرآباد کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوۓ پورانے امیدواروں پر کئی سوالات اٹھائے اور ساتھ عوام گوہرآباد کے لۓ پیغام یہی دیا کہ تمام امیدواروں کی تاریخ پر نظر ڈالیں، الیکشن ہونے کے بعد پانچ سال کیا وہی امیدوار عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں؟ ،کیاوہ صرف اپنی مفاد کے لیے عوام کا استعمال کرتےہیں؟۔ کیا آپ اسے دوبارہ موقع دیں گے؟"عوام کو ایسے امیدواروں سے ہوشیار رہنا چاہیے، جو بار بار اپنی نیتیں بدلتے رہتے ہیں۔

عوام گوہرآباد کو مشورہ:

عوام کو اپنے ووٹ کی اہمیت سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو مسترد کرنا چاہیے جو بار بار انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔"جو جو امیدوار عوام کو اہمیت نہیں دیتا ،کسی ووٹرز یا ورکر کو اہمیت نہیں دیتا خواہ جس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو انکو مسترد کرنا چاہیے ۔
- "اپنے علاقے کی بہتری کے لیے، ایسے امیدواروں کو چنیں جو مخلص ہوں اور اپنی بات پر قائم رہیں۔
عوام کو اپنی طاقت کا احساس ہونا چاہیے اور اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔۔
#سینئر نائب صدر پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان شفقت علی غوری ۔

26/01/2026

پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان کے سینیئر نائب صدر شفقت علی غوری کا گلگت بلتستان کی عوام اور نوجوانوں کے لیے پیغام

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں بدقسمتی سے نوجوانوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب بھی کوئی نوجوان کسی مسئلے پر بات کرتا ہے اور سڑک پر آتا ہے تو انہیں روک دیا جاتا ہے، جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم کیا جاتا ہے،انہوں اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان کے نوجوانوں، سماجی کارکنوں، سوشل میڈیا کے لوگوں اور دیگر افراد جو امن اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں، ان کا ساتھ دینے کا وعدہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی پارٹی نوجوانوں کی پارٹی ہے جو مرکزی کابینہ سے لیکرصوبائ کابینہ ،گلگت بلتستان کی کابینہ، ڈسٹرکٹ کابینہ اور یونین کاؤنسل کابینہ تک نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ہم گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔
منجانب ۔میڈیا سیل پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان ۔

پاکستان زندہ باد، گلگت بلتستان پائندہ باد

25/01/2026

صدر پاکستان نظریاتی پارٹی گلگت بلتستان محمد عبداللہ قریشی یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کررہے ہیں

25/01/2026

پاکستان نظریاتی پارٹی کے چوتھے یومِ تاسیس کے موقع پر سینئر نائب صدر گلگت بلتستان شفقت علی غوری کی سربراہی میں گلگت شہر میں ایک شاندار اور باوقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کے کارکنان اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں خصوصی طور پر پارٹی کے سینئر نائب صدر شفقت علی غوری ، جنرل سیکرٹری محمد کبیر مدد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تنصیر حسین جعفری، ترجمان ذیشان عباس اور میڈیا ہیڈ احمد علی مدد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی ملک میں نظریاتی سیاست کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوری اقدار کے تسلسل کے لیے ہر لمحہ سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے عوامی فلاح و بہبود اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اپنے عزم کا دوبارہ اعادہ کیا۔
شرکاء نے پارٹی قیادت کو بھرپور حمایت اور وفاداری کا یقین دلایا۔ تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

پاکستان نظریاتی پارٹی کا عزم ہے کہ وہ ہر فورم پر عوام کے حقوق کی جدوجہد اور نظریاتی سیاست کی ترجمانی جاری رکھے گی۔

14/11/2025

محمد عمر گجر کی پاکستان نظریاتی پارٹی میں شمولیت – صوبائی صدر عبداللہ قریشی،سینئر نائب صدر شفقت علی غوری اور دیگر مرکزی قیادت کی مبارک باد

دیامر حلقہ نمبر 2 سے تعلق رکھنے والے نوجوان باصلاحیت اور سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار محمد عمر گجر نے پاکستان نظریاتی پارٹی (PNP) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر جناب عبداللہ قریشی، مرکزی رہنماؤں اور ضلع دیامر کی مقامی قیادت نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

پارٹی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں محمد عمر گجر نہ صرف بھرپور سیاسی کردار ادا کریں گے بلکہ نوجوانوں کی نمائندگی کا حقیقی حق ادا کریں گے۔

رہنماؤں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان نظریاتی پارٹی نئی نسل کے تعاون سے موروثی سیاست کرپشن اور جاگیردارانہ ذہنیت کا خاتمہ کرے گی اور گلگت بلتستان کی سیاست میں ایک نئی تبدیلی کا آغاز ہوگا— إن شاءاللّٰه۔

محمد عمر گجر نے بھی اس موقع پر کہا کہ وہ پارٹی کے نظریے، منشور اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے، اور آنے والے انتخابی مرحلے میں دیامر کے نوجوانوں کے حقوق کی آواز بلند کریں گے۔

---



27/10/2025

اگلے چار دنوں میں پنجاب کی سیاست میں ایک بڑا بریک تھرو آنے والا ہے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی 80 فیصد قیادت جس میں دو سابقہ MPA، بیس سابقہ امیدواران MNA MPA اور 133 سابقہ بلدیاتی امیدوار نوجوان راہنما شہیر حیدر ملک سیالوی کی جماعت پاکستان نظریاتی پارٹی میں شمولیت کرنے جا رہے ہیں۔
اسکے ساتھ ساتھ گجر خان سے تحریک انصاف کا بہت بڑا ڈھرا اور ایبٹ آباد سے کرلال برادی کے سابقہ MNA امیدوار بھی شمولیت کرنے جا رہے ہیں انشااللہ

پاکستان نظریاتی پارٹی کا اہم اعلانیہ شفقت علی سینئر وائس پریزیڈنٹ گلگت بلتستان مقرر مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان نظریاتی پارٹی...
27/10/2025

پاکستان نظریاتی پارٹی کا اہم اعلانیہ
شفقت علی سینئر وائس پریزیڈنٹ گلگت بلتستان مقرر مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان نظریاتی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جناب شفقت علی کو گلگت بلتستان کے لیے سینئر وائس پریزیڈنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وہ گلگت بلتستان میں پارٹی صدور کے ساتھ بھرپور رابطہ رکھیں گے اور تمام پارٹی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے پارٹی قیادت نے شفقت علی کی سیاسی خدمات، تجربے اور وابستگی کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کی تقرری کو گلگت بلتستان میں پارٹی کی تنظیم سازی، عوامی رابطہ مہم اور نظریاتی فکری بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان نظریاتی پارٹی کی طرف سے شفقت علی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے۔

**


**

Address

Chilas
1400

Telephone

+923105773188

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Naziryati Party Gilgit Baltistan District Diamer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Pakistan Naziryati Party Gilgit Baltistan District Diamer:

Share