Anti Encroachment cell Mc chilas

Anti Encroachment cell Mc chilas official works

22/10/2025

چلاس تجاوزات کے خلاف کارروائی

– داریل مجینی محلہ سیلاب متاثرہ چیف آفیسر منیر احمد صاحب کے حکم پر اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ نے داریل کے مجینی ...
05/09/2025

– داریل مجینی محلہ سیلاب متاثرہ

چیف آفیسر منیر احمد صاحب کے حکم پر اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ نے داریل کے مجینی محلہ کا معائنہ کیا۔
الحمدللہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا مگر شدید افسوس کے ساتھ عرض ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں:

5 گھر مکمل طور پر تباہ
3 گائے ضائع
2 مویشی خانے بھی بہہ گئے

یہ محلہ تقریباً 100 سال سے آباد تھا۔ چیف آفیسر کی خصوصی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ ٹیم دریائے داریل کے کنارے سے 200 میٹر کے اندر موجود مکانات اور دکانوں کو ہٹانے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔

ڈسٹرکٹ کونسل کی کارروائی: داریل میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہداریل (نامہ نگار) — چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل من...
05/09/2025

ڈسٹرکٹ کونسل کی کارروائی: داریل میں سیلاب متاثرہ علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ

داریل (نامہ نگار) — چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل منیر صاحب کی خصوصی ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ کونسل نے داریل کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، اس کارروائی کا مقصد حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر قابو پانا اور آئندہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔

اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کی نشاندہی کے بعد فوری طور پر ہٹانے کے اقدامات کیے۔

بعض مقامات پر مقامی افراد نے رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کر دیں۔
جبکہ دیگر مقامات پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

چیف آفیسر نے واضح ہدایت دی ہے کہ پانی کے قدرتی راستوں کو کلیئر رکھا جائے تاکہ سیلابی پانی کی روانی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔

مزید برآں، مقامی آبادی میں تجاوزات کے نقصانات اور قانونی کارروائی کے بارے میں آگاہی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔

عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اقدامات علاقے کو مستقبل میں سیلابی خطرات سے محفوظ بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔

29/04/2025
آج کی کارروائی
24/04/2025

آج کی کارروائی

آج اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریڑ بلدیہ چلاس  کی ہدایت پر ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ چلاس مجسٹریٹ درجہ اول ۔اینٹی انکروچنٹ انسپکٹر ا...
02/01/2025

آج اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریڑ بلدیہ چلاس کی ہدایت پر ہمراہ چیف آفیسر بلدیہ چلاس مجسٹریٹ درجہ اول ۔اینٹی انکروچنٹ انسپکٹر اور سینئر بلڈنگ انسپکڑ نے بلدیہ فورس اور لیوی فورس کے ساتھ غیر قانونی دیوار کو گرایا جو ایئر پورٹ ایریا میں مین روڈ کے ساتھ عوامی فوٹ پاتھ کو قبضہ کرکے دیوار تعمیر کیا تھا۔اس کو گرا کر فوٹ پاتھ کو واہ گزار کیا گیا جو کہ سراسر غیر قانونی حرکت تھی۔۔

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چلاس خورشید صاحب کے ہدایت  پر  اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ اور بلڈنگ انسپکٹر شمس الدین نے...
20/08/2024

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چلاس خورشید صاحب کے ہدایت پر اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ اور بلڈنگ انسپکٹر شمس الدین نے بغیر N O C کے مکام بنانے والوں کا کام روک دیا

11/07/2024
*اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ چلاس صداقت علی*صاحب کی احکامات پر  اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ  مجسٹریٹ عبدالرؤف ...
12/06/2024

*اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویژنل مجسٹریٹ چلاس صداقت علی*صاحب کی احکامات پر اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹر احسان اللہ مجسٹریٹ عبدالرؤف مجسٹریٹ محمد امین کے ہمراہ ہرپن داس میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن

غیر قانونی تعمیرات کو لیوی اور بلدیہ فورس کی مدد سے گرا دیا گیا

ہرپن داس میں دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد ہے۔

Address

Chilas

Telephone

+923453361370

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anti Encroachment cell Mc chilas posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share