Deputy Commissioner Diamer

Deputy Commissioner Diamer Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Deputy Commissioner Diamer, Government Organization, Diamer Chilas, Chilas.

The Deputy Commissioner is the Chief Revenue Officer as District Collector and is responsible for collection of Revenue and other Govt. ... District Magistrate is thus responsible for the maintenance of Law & Order within the limit of his jurisdiction.

اہم سفری اطلاعبابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف ہٹانے، ملبہ صاف کرنے اور سڑک کو دو رویہ بنانے کے کام کو محفوظ اور...
31/05/2026

اہم سفری اطلاع
بابوسر ٹاپ اور گیٹی داس کے مقامات پر برف ہٹانے، ملبہ صاف کرنے اور سڑک کو دو رویہ بنانے کے کام کو محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل کرنے کے لیے بابوسر روٹ کو اتوار سے آئندہ تین روز تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے تحت مورخہ 31 مئی سے 2 جون 2026 تک زیرو پوائنٹ، بابوسر اور لولوسر کے درمیان ہر قسم کی آمدورفت معطل رہے گی۔
تمام ٹرانسپورٹرز، سیاحوں اور مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی مذکورہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں اور متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔
منجانب۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈپٹی کمشنر دیامر ( لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی پی اے ایس )

*چلاس میں بجلی بحران پر ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی ایکشن، مختلف پاور ہاؤسز کا تفصیلی معائنہ*چلاس شہر اور ملحقہ علاقوں میں ب...
18/05/2026

*چلاس میں بجلی بحران پر ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی ایکشن، مختلف پاور ہاؤسز کا تفصیلی معائنہ*
چلاس شہر اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کے شدید بحران پر ضلعی انتظامیہ دیامر نے عوامی مشکلات کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے فوری اور ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیامر کی زیر صدارت محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ساتھ ایک تفصیلی اجلاس منعقد ہوا جس میں بجلی کی پیداوار، ترسیل، تقسیم اور مینٹیننس سسٹم کا جامع جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران مختلف پاور ہاؤسز میں سنگین تکنیکی اور انتظامی مسائل سامنے آئے جن پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ بجلی بحران عوامی بے چینی اور احتجاج کا باعث بن رہا ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر دیامر کی قیادت میں چلاس ہیڈکوارٹر کو بجلی فراہم کرنے والے اہم پاور ہاؤسز کا مشترکہ دورہ کیا گیا۔
*2 میگاواٹ تھک پاور ہاؤس*
مشینری مکمل طور پر فعال پائی گئی تاہم پانی کی کمی اور چینل ڈائیورژن کے سنگین مسائل سامنے آئے۔ تقریباً 3 کلومیٹر طویل چینل رات کے اوقات میں پانی کے بہاؤ اور رخ تبدیل ہونے کے باعث بار بار متاثر ہو رہا تھا۔ اس موقع پر ایس ڈی او سول کو فوری طور پر ایکسکیویٹر متحرک کرنے، عارضی حفاظتی کام کرنے اور چینل کے تحفظ کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر گیبین وال تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشینری اور مسلسل نگرانی کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔
*3 میگاواٹ تھک پاور ہاؤس:*
دونوں 1500 کلوواٹ یونٹس بند پائے گئے جسے انتہائی سنجیدگی سے لیا گیا۔ ایک یونٹ کا بیرنگ خراب تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ خراب پرزہ فوری طور پر جی بی ایچ ای ڈبلیو گلگت منتقل کیا جائے اور مرمت کا عمل تین دن سے زیادہ نہ ہو۔ ایک یونٹ کو کل تک بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ تمام سپروائزری اور آپریشنل اسٹاف کو یونٹ کی بحالی تک اسٹیشن پر موجود رہنے کی ہدایت دی گئی۔ ڈیسلٹنگ ٹینک کی روزانہ صفائی یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔
*1 میگاواٹ بٹوگاہ پاور ہاؤس*
دونوں یونٹس فعال پائے گئے تاہم ڈسٹری بیوشن اور سرکٹ مسائل کے باعث صرف 600 کلوواٹ بجلی پیدا ہو رہی تھی۔ ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر اضافی چھوٹا سرکٹ قائم کرنے کی ہدایت دی تاکہ دستیاب پیداواری صلاحیت سے مکمل استفادہ کیا جا سکے۔
*1 میگاواٹ خئی بٹوگاہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ*
زیر تعمیر منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جہاں طویل تاخیر اور لاگت میں اضافے کے مسائل سامنے آئے۔ منصوبے میں پین اسٹاک کی لمبائی 1300 سے بڑھا کر 1600 فٹ کیے جانے کے باعث اضافی 300 فٹ پائپ درکار ہے۔ محکمہ کو فوری طور پر تمام ضروری منظوریوں اور کاغذی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ ٹھیکیدار کو دستیاب 1000 فٹ پائپ بچھانے کا کام فوری شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کو روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی ذمہ داری سونپی گئی۔
*3.6 میگاواٹ تھور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ*
ڈپٹی کمشنر اور ٹیم نے پاور ہاؤس اور ہیڈورکس سائٹ کا معائنہ کیا۔ تین میں سے دو یونٹس فعال جبکہ ایک الیکٹریکل پینل خرابی کے باعث بند پایا گیا۔ متعلقہ ایکسین کو فوری تکنیکی ٹیم طلب کرکے نقص کی نوعیت اور مرمتی ٹائم لائن فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی۔
دورے کے دوران یہ بھی مشاہدہ کیا گیا کہ مینٹیننس اور ڈسٹری بیوشن محکمہ واٹر اینڈ پاور جبکہ آپریشنز واپڈا کے دائرہ اختیار میں ہونے کے باعث کوآرڈینیشن مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جی ایم ڈی بی ڈی پی کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، واٹر اینڈ پاور اور واپڈا پر مشتمل ایک مشترکہ مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ پاور ہاؤس کے امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔
ہیڈورکس سائٹ پر بعض زیر التواء سول ورکس کی بھی نشاندہی کی گئی جس پر واپڈا اور واٹر اینڈ پاور حکام کو مشترکہ تکنیکی اسسمنٹ اور فوری سفارشات پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی فوری مداخلت اور ہدایات کے نتیجے میں تھور پاور ہاؤس کے دو یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں اور پاور ہاؤس سے چلاس کی جانب ترسیل کا آغاز کر دیا گیا ہے

ضلعی انتظامیہ کی فوری مداخلت اور ہدایات کے نتیجے میں تھور پاور ہاؤس کے دو یونٹس فعال کر دیے گئے ہیں اور پاور ہاؤس سے چلاس کی جانب ترسیل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*دفتر ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر*  *چلاس، 5 مئی 2026*گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے پرامن انعقاد کو ...
06/05/2026

*دفتر ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر*
*چلاس، 5 مئی 2026*

گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس، PAS نے ضلع بھر میں دفعہ 144 ض ف نافذ کر دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے حامی جلسوں، جلوسوں اور کارنر میٹنگز میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور پٹاخوں کے بے تحاشا استعمال میں ملوث پائے گئے ہیں۔ اس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور پرتشدد جھڑپوں کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے جاری ضابطہ اخلاق میں ایسی تمام سرگرمیوں پر سختی سے پابندی ہے۔ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی سے انسانی جانوں کو خطرہ اور عوامی مقامات پر آگ لگنے کا اندیشہ ہے۔

امن و امان برقرار رکھنے، انسانی جانوں کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے دفعہ 144 کے تحت ضلع دیامر کی حدود میں درج ذیل سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ حکم عام انتخابات GB-2026 کے مکمل ہونے تک نافذ العمل رہے گا۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ عوام سے اپیل ہے کہ پرامن ماحول برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔

*جاری کردہ: دفتر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دیامر*

05/05/2026
چلاس: جنرل الیکشن 2026 کے ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے ڈی آر او دیامر کا اہم اجلاس، سخت اقدامات کا اعلان*  چلاس (راجہ...
05/05/2026

چلاس: جنرل الیکشن 2026 کے ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد کے لیے ڈی آر او دیامر کا اہم اجلاس، سخت اقدامات کا اعلان*
چلاس (راجہ اشفاق طاہر سے) - ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر دیامر لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی کی زیر صدارت جنرل الیکشن 2026 کے ضابطۂ اخلاق کے حوالے سے ایک اہم اجلاس مئی 2026 کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں دیامر کے چاروں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز سمیت گلگت بلتستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس کا بنیادی مقصد الیکشن کمیشن آف پاکستان اور الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطۂ اخلاق اور انتخابی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔
ڈی آر او محمد اویس عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تمام احکامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ *"صاف، شفاف اور پرامن الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ذمہ داری ہے"*۔
*اجلاس کے اہم فیصلے:*
1. *ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی*: انتخابی مہم کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
2. *سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیاں*: کسی بھی سرکاری ملازم کو سیاسی مہم یا سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی پر محکمانہ اور قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
3. *ضابطۂ اخلاق کی پابندی*: تمام امیدواران اپنے بینرز، جلسوں اور انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق کی مکمل پاسداری کے پابند ہوں گے۔
4. *چاروں حلقوں میں یکساں پالیسی*: دیامر کے چاروں حلقوں میں الیکشن کمیشن کے احکامات پر یکساں اور مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران پر زور دیا کہ وہ پرامن انتخابی ماحول کے قیام میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر تمام آر اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ضابطۂ اخلاق پر عملدرآمد کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور خلاف ورزی کی رپورٹ فوری طور پر ڈی آر او آفس بھجوائیں۔

05/05/2026

معرکہ حق ڈسٹرکٹ دیامر

دعوت نامہآپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل عظیم الشان معرکہ حق تقریبات کا انعقاد سیاسی سماجی سول سوسائٹی علماء کرام طلب...
01/05/2026

دعوت نامہ
آپریشن بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل عظیم الشان معرکہ حق تقریبات کا انعقاد سیاسی سماجی سول سوسائٹی علماء کرام طلبا صحافی برادری پانچ مئی سے تقریبات شروع اس قومی پروگرام میں شرکت کی بھرپور دعوت دی جاتی ہے
منجانب۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر دیامر ( لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی پی اے ایس )

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ضابطۂ اخلاق کے حوالے سے اجلاس 5 مئی 2026 کو دوپہر 12 بجے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں من...
01/05/2026

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ضابطۂ اخلاق کے حوالے سے اجلاس 5 مئی 2026 کو دوپہر 12 بجے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں منعقد ہوگا۔ تمام جماعتیں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
منجانب۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ/ ڈپٹی کمشنر دیامر ( لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد اویس عباسی پی اے ایس )

Address

Diamer Chilas
Chilas
14100

Telephone

+925812920055

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Diamer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Diamer:

Share