02/07/2025
*ریسکیو 1122دیامر*
*ریسکیو 1122 کے جوانوں کو شاندار کارکردگی پر ڈاٸیریکٹر جنرل ریسکیو1122 گلگت بلتستان جناب اعظیم اللہ صاحب نےاعزازی اسناد سے نوازا*
ریسکیو اہلکاروں کی اس غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں آج ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر جناب نظام الدین ، اے ڈی ڈی ڈی ایم اے جناب امتیازصاحب اور ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جناب امین الدین صاحب نے بھی شرکت کی۔*
ڈاٸیریکٹر جنرل نے کہا۔
*ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے انتہائی مشکل حالات میں جس جانفشانی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔*
*اس موقع پر ریسکیو 1122 اہلکاروں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔*
*میڈیا سیل، ریسکیو 1122دیامر*