21/08/2026
مورخہ 20 اگست 2026 کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن جناب رحیم اللّٰہ صاحب نے مڈل سکول اپر گینی اور گرلز پرائمری سکول اپر گینی کی زیرِ تعمیر عمارات کا تفصیلی معائنہ کیا۔
مڈل سکول اپر گینی میں کلاس رومز کی عدم دستیابی کے باعث طلبہ کو درپیش تعلیمی مشکلات کے پیشِ نظر، ڈپٹی کمشنر دیامر کی جانب سے فراہم کردہ ٹینٹ موقع پر نصب کروایا گیا تاکہ تعمیراتی کام کی تکمیل تک طلبہ کے لیے تدریسی سرگرمیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔
اس موقع پر زیرِ تعمیر گرلز پرائمری سکول کی عمارت کے کام کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات پر توجہ دی گئی۔