21/08/2026
آگاہی سیشن — فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال
گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج چترال میں فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال کی جانب سے ایک اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کو مچھلیوں کی اہمیت، ٹراؤٹ فش فارمنگ، آبی حیات کے تحفظ، فشریز کے شعبے میں روزگار کے مواقع اور ماحول دوست سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔
سیشن سے ایکسٹینشن فیلڈ آفیسر فشریز ڈیپارٹمنٹ، لوئر چترال، جناب طارق عزیز نے خطاب کرتے ہوئے طلبہ کو فشریز کے شعبے کی اہمیت اور چترال میں ٹراؤٹ فارمنگ کے وسیع امکانات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ آبی وسائل کے تحفظ، صاف پانی کی اہمیت اور ماحول کے پائیدار استعمال کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
اس موقع پر طلبہ نے سیشن میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا اور فش فارمنگ، ٹراؤٹ کلچر اور فشریز سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے، جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔
ایسے آگاہی پروگرامز کا مقصد نوجوان نسل کو فشریز، آبی حیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سے شعور دینا اور انہیں اس اہم شعبے میں موجود مواقع سے روشناس کرانا ہے۔
فشریز ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال — آبی وسائل کا تحفظ، پائیدار ترقی اور روشن مستقبل
DG Fisheries KPK