Mohammad Afzal Sumbul

Mohammad Afzal Sumbul This is an intertainment and infortive page to highlight social issues, promote Chitral's beauty and cultural activities

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟  نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی،  ، آندھی،  #سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟بادل پھٹ ...
17/08/2025

کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟

نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، ، آندھی، #سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟

بادل پھٹ پڑے، #بونیر، مانسہرہ، #سوات، شانگلہ، بٹگرام، #باجوڑ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستان بکھری پڑی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب نے #خوفناک تباہی مچائی اور وجہ ہے کلائوڈ برسٹ۔

جب آسمان سے گھنٹوں میں برسنے والا پانی چند منٹوں میں برس پڑے اسے کلائوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ کلائوڈ برسٹ ایسا موسمی واقعہ ہے جس میں محدود علاقے میں بہت ہی کم وقت میں کئی گنا بلکہ کئی سو گنا #بارش ایک ساتھ برس پڑے۔ اس کے باعث صرف سیلاب نہیں بلکہ #لینڈسلائیڈنگ سمیت مختلف تباہ کاریاں جنم لیتی ہیں۔ بپھرا ہوا پانی بالخصوص پہاڑوں سے آنیوالا سیلاب کسی سمندری طوفان سے بھی زیادہ #طاقتور بن جاتا ہے جو گاؤں کے گاؤں اجاڑ دیتا ہے، راستے میں آنیوالی عمارات کو #تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

اسکی وجہ کیا ہوتی ہے؟

موسمی تبدیلی، بڑھتی گرمی اور #ماحولیاتی توازن کا بگڑنا مرکزی وجوہات میں شامل ہے۔ عام طور ہر پہاڑی علاقوں میں #بادل پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم اور #مرطوب ہوائیں پہاڑوں سے ٹکرا کر بادلوں تک پہنچتی ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ملکر بارش کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو بادل ایک ساتھ سارا پانی زمین پر انڈیل دیتے ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کلائوڈ برسٹ کی #پیشگوئی کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ مختصر دورانیے میں ہونیوالا ایسا واقعہ ہوتا ہے جسے سیٹلائٹ یا موسمی #ریڈارز کے ذریعے پکڑا نہیں جا سکتا۔

پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ایک #خوفناک اور تباہ کن #طوفان بن جاتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ قدرت کیساتھ #چھیڑچھاڑ اچھی نہیں ہوتی، قدرت جب #انتقام لیتی ہے تو انسان بے بس ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہاڑ سے آنیوالا سیلاب یا پانی صدیوں سے ایک ہی راستے اترتا ہے۔ جب انسان قدرتی راستوں پر #بسیرا کر لیتا ہے، عمارات، ہوٹل اور گاؤں بس جاتے ہیں جو ایسے #سانحات کو المناک بنا دیتے ہیں۔ سیلاب اپنی راہ میں آنیوالی بلند و بالا عمارات کو #تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔

30/06/2025
A pleasant moment with especial family members after refurnish of their house by the financial support of Foundatiin for...
29/06/2025

A pleasant moment with especial family members after refurnish of their house by the financial support of Foundatiin for A Better Life (FBL) and valuable contribution of local volunteers in Bohtuli Gole (2 especial brothers out of 3)

32 likes, 3 comments. “Pleasant moments with two special brothers from Bohtuli Gole ”

Address

Chitral Lines

Telephone

+923332199047

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohammad Afzal Sumbul posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mohammad Afzal Sumbul:

Share