Laspur.official.com

Laspur.official.com natural beauty of mountains

لاسپور کے غضنفر علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی سے بی ایس نرسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیاچترال (نمائندہ خصوصی چترال ٹائمز)اپر چ...
02/07/2026

لاسپور کے غضنفر علی شاہ نے ڈاؤ یونیورسٹی سے بی ایس نرسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

چترال (نمائندہ خصوصی چترال ٹائمز)اپر چترال کے خوبصورت علاقے لاسپور سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان غضنفر علی شاہ نے کراچی کی معروف ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے بیچلر آف سائنس اِن نرسنگ (BS Nursing) میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

غضنفر علی شاہ، سور لاسپور کے رہائشی اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ غلام علی شاہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے اپنی غیر معمولی محنت، لگن اور علمی قابلیت کے بل پر یہ اعزاز حاصل کیا، جس پر ان کے اہلِ خانہ، اساتذہ اور علاقے کے عوام نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔

تعلیمی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ غضنفر علی شاہ کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ چترال کے نوجوان، اگر انہیں مناسب مواقع میسر ہوں، تو قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے۔ لاسپور اور ضلع اپر چترال کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ ز

🏆 شندور پولو فیسٹیول 2026ہرچین لاسپور اے کی ٹیم کو غذر کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد!خصوصی مبارکباد ک...
12/06/2026

🏆 شندور پولو فیسٹیول 2026

ہرچین لاسپور اے کی ٹیم کو غذر کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد!

خصوصی مبارکباد کپتان سید انور علی شاہ کو، جن کی بہترین قیادت، محنت اور کھیل کے جذبے نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

بہت بہت مبارک ہو کپتان سید انور علی شاہ صاحب!
آپ کی یہ کامیابی پورے لاسپور، اپر چترال اور شندور کے شائقینِ پولو کے لیے باعثِ فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔

🌹 ہرچین لاسپور اے زندہ باد 🏇 شندور پولو فیسٹیول
2026 کے فاتحین کو@ بہت بہت مبارک ہو! 🏆🎉

Syed Nasir Shah Pirzada Anwar Ali Shah Pirzada Afzal Badsha Yaftali Israr Wali Khan Shakil Ahmad

کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرت...
07/06/2026

کوئٹہ میں ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

تورکہو تیریچ روڈ میں کرپشن کے خلاف لوگ پھر سے میدان میں آگئے ہیں عوام کو نہ جشن شندور کی ضرورت نہ جشن قاقلشٹ کی عوام کا ...
07/06/2026

تورکہو تیریچ روڈ میں کرپشن کے خلاف لوگ پھر سے میدان میں آگئے ہیں عوام کو نہ جشن شندور کی ضرورت نہ جشن قاقلشٹ کی
عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پہلے ہمیں بنیادی سہولیات دی جائیں اس کے بعد جشن منائیں جب تک عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے تب تک کوئی جشن نہیں ہوگا آج کے تاریخ ساز جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

ایک لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب سے حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر پر حملہ ہے۔آخر ہم فریاد کس سے کریں؟ عوام سے...
07/06/2026

ایک لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب سے حملہ صرف ایک فرد پر نہیں بلکہ پورے معاشرے کے ضمیر پر حملہ ہے۔
آخر ہم فریاد کس سے کریں؟ عوام سے یا اُن ظالم حکمرانوں سے جو فرعونوں کی طرح ہم پر مسلط ہیں؟ جب معاشرے کے سب سے تعلیم یافتہ اور خدمتِ انسانیت سے وابستہ افراد بھی محفوظ نہ ہوں تو عام شہریوں کے تحفظ کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
ہر بار ایسے سانحات کے بعد مذمتی بیانات آتے ہیں، وعدے کیے جاتے ہیں، مگر انصاف کہیں نظر نہیں آتا۔ اس ملک میں نہ قانون کا خوف باقی رہا ہے اور نہ سزا کا۔ یہی وجہ ہے کہ مجرم دن دہاڑے ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
اس بار خاموشی نہیں ہوگی۔ اس بار صرف مذمت نہیں ہوگی۔ اس بار ہم فیصلہ کریں گے کہ ان مجرموں کو کیا سزا دی جائے، کیونکہ معاشرے کے صبر اور برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے…

شندور پولو فیسٹیول 2026: ہیڈکواٹر لاسپور ٹیم کا اعلانشندور پولو فیسٹیول 2026 کے لیے لاسپور لوئر پولو ٹیم کا اعلان کر دیا...
07/06/2026

شندور پولو فیسٹیول 2026: ہیڈکواٹر لاسپور ٹیم کا اعلان

شندور پولو فیسٹیول 2026 کے لیے لاسپور لوئر پولو ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سینئر پولو کھلاڑی سید انوار علی شاہ کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے گزشتہ سال شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اور فاتح رہنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے شائقین کو ایک بار پھر بہترین اور سنسنی خیز مقابلوں کی توقع ہے۔

شندور پولو فیسٹیول 11 جون 2026 کو منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں چترال اور گلگت بلتستان کی نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فیسٹیول کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

Address

Chitral Lines

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Laspur.official.com posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share