Pml-N SMT Upper Chitral

Pml-N SMT Upper Chitral Pakistan Mulsim League (N). Social Media Team Upper Chitral.

سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا سیلاب متاثرہ علاقہ جغور کا دورہ متاثرین سے ملاقات نقصانات پر افسوس کا اظہار متاثری...
02/08/2026

سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کا سیلاب متاثرہ علاقہ جغور کا دورہ متاثرین سے ملاقات نقصانات پر افسوس کا اظہار متاثرین سے دلی ھمدردی کااظہار وفاقی حکومت کی طرف سے متاثرین کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی

جمشیداحمد چترال

30/07/2026

چترال (جمشیداحمد)ڈی سی لوئر چترال آفس میں پرائم منسٹر انسپکشن سی پی ایم کمیشن کے ہیڈ بریگیڈیئر مظفر رانجھا کے ساتھ آن لائن میٹنگ کے بعد چترال میں وفاقی حکومت کے منصوبوں بلخصوص سڑکوں, پلوں کے حوالے سے سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

30/07/2026

عبدالولی خان، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لوئر چترال و کوآرڈینیٹر وزیرِاعظم پاکستان معائنہ کمیشن، نے وزیرِاعظم پاکستان معائنہ کمیشن کے ساتھ زوم میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق رکنِ قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر چترال وسابق رکنِ صوبائی اسمبلی سید احمد خان بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے اجلاس میں زیرِ بحث آنے والے امور اور چترال سے متعلق اہم معاملات پر اپنے مؤقف سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

30/07/2026

چترال شندور روڈ اپڈیٹ:

اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں اسفالٹ پلانٹ کو آپریشنل کردیا گیا ہے،اب برنس سے بونی تک اور بونی سے مستوج تک روڈ کے لئے اسفالٹ اس پلانٹ سے تیار کی جاۓ گی۔امید ہے کہ کام میں تیزی دیکھنے کو ملے گی۔

26/07/2026

ایم این اے غزالہ انجم صاحبہ نے بونی کے مقام بھوک ھرتال میں بیٹھے ہوئے موڑکھو روڈ کے احتجاجی دھرنے کا دورہ کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ پچھلے تقریباً 15 سال سے ان کے روڈ پر ایک کلومیٹر بھی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے مسلم لیگ کے ایم این اے غزالا انجم صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ موڑکھو روڈ کو بھی وفاقی پرجکٹ پی ایس ڈی پی منصوبے میں شامل کیا جائے تاکہ یہ اہم سڑک جلد مکمل ہو سکے اور عوام کی مشکلات ختم ہوں۔
Mian Shehbaz SharifShahzada Iftikharuddin
Nawaz Sharif
Ghazala Anjum
Amir Muqam
Rana Mashhood Ahmad Khan

ایم این اے غزالہ انجم کا موڑکہو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہاپر چترال (جمشیداحمد)ممبر قومی اس...
26/07/2026

ایم این اے غزالہ انجم کا موڑکہو روڈ کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ

اپر چترال (جمشیداحمد)ممبر قومی اسمبلی غزالہ انجم نے گزشتہ دن موڑکہو روڈ کی تعمیر میں طویل تاخیر کے خلاف محمد علی شاہ کی جانب سے قائم کیے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ لوئیر چترال اور اپرچترال کی قیادت جنرل سکرٹری لوئیر ایڈوکیٹ کوثر نیازی جنرل سکرٹری اپر چترال پرنس سلطان الملک سنیر نائب صدر پرویز لال اور انفارمیشن سکرٹری ذاکر زحمی و دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر انہوں نے محمد علی شاہ سے ملاقات کی، ان کا مؤقف تفصیل سے سنا، ان کے مطالبات سے اتفاق کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کی۔

غزالہ انجم نے موڑکہو روڈ کی خستہ حالی اور تعمیر میں غیر معمولی تاخیر پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صوبائی حکومت کا منصوبہ ہے، جس پر کوئی بہت بڑی رقم درکار نہیں۔ اگر حکومت صرف دو کلومیٹر سڑک پر اسفالٹ بچھانے کے لیے بھی فنڈز فراہم نہیں کر سکتی تو پھر وہ عوام کو کیا ریلیف دے سکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ موڑکہو روڈ کی تعمیر علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے، جسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ موڑکہو روڈ کو وفاقی حکومت کے این ایچ اے (NHA) منصوبے میں شامل کروا کر جلد از جلد تعمیر کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ علاقے کے عوام کو سفری مشکلات سے نجات مل سکے۔

26/07/2026

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی اور ایم این ای غزالہ انجم صاحبہ کے درمیان زبردست مکالمہ ، غزالہ انجم صاحبہ نے جب ٹو ڈے پوائٹ جواب دیکر اسپیکر صاحبہ اور صوبائی حکومت کی ناہلی کو بے نقاب کیا تو ثریا بی بی آپے سے باہر ہوگئی اور ایم این اے صاحبہ پر حملہ آور ہوگئی ۔

25/07/2026
پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا چترال کی روڈوں کے لیے مزید 6 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان ۔۔ جاوید لال صدر پاکستان مسلم لی...
21/07/2026

پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کا چترال کی روڈوں کے لیے مزید 6 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان ۔۔ جاوید لال صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل مستوج
پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل مستوج کے صدر جاوید لال نے ایک بیان میں کہا ہے ۔ کہ وفاقی حکومت نے چترال شندور روڈ ، سمیت متعد روڈوں کے لیے مزید 6 ارب روپے رکھے ہیں اور کام کی رفتار کو بھی تیز کرکے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا ۔
ساتھ ہی پہاڑوں کی کٹائی کیلئے جدید 3 مشینری بھی چترال کیلئے روانہ کردیے گئے ہیں ایک چترال بمبوریت روڈ کیلئے جو چترال پہنچ گیا جبکہ چترال گرم چشمہ روڈ اور چترال شندور روڈ کیلئے مشینری راستے میں ہیں ۔۔۔
جاوید لال نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن باتوں پہ نہیں بلکہ عملی کاموں پہ یقین رکھتے ہیں ۔
چترال شندور روڈ پہ مختلف جگہوں پہ کام جاری ہے جو کہ اپنے مقررہ وقت پر پورے ہونگے ۔۔
— with Afgan Rizaa and Javed Khan.

Address

Chitral Lines

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pml-N SMT Upper Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share