14/08/2026
#ریسکیو1122اپرچترال
*14 اگست 2026*
*ریسکیو 1122 اپر چترال کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک*
(لوئر چترال)ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی سربراہی میں ریسکیو1122 اپر چترال کے ضلعی ہیڈ کوارٹر اور ڈپٹی کمشنر آفس اپر چترال میں جشن آزادی کے موقعے پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی، پرچم کشائی کے موقعے پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے قومی پرچم کو سلامی دی اور ارض پاک کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، ریسکیو 1122 کے جوانوں نے پرچم کشائی کی تقریب کے بعد ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی طرف سے شجرکاری مہم کا بھی آغاز کر دیا گیا،
ریسکیو1122 جشن آزادی کے پر مسرت موقعے پر آپ کے ساتھ ساتھ، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر 1122 پر رابطہ کریں.
میڈیا کوارڈنیٹر ریسکیو1122 اپر چترال