District Zakat Committee Chitral

District Zakat Committee Chitral Zakat is an Islamic finance term referring to the the obligation that an individual has to donate a

24/07/2022
چئیرمن زکوٰۃ کمیٹی چترال جناب حیات الرحمن نے آج دفتر کا چارج سنبھال لیا۔
20/06/2022

چئیرمن زکوٰۃ کمیٹی چترال جناب حیات الرحمن نے آج دفتر کا چارج سنبھال لیا۔

Mr Hayat ur Rehman has been appointed as a Chairman District Zakat Committee Chitral Lower.
16/06/2022

Mr Hayat ur Rehman has been appointed as a Chairman District Zakat Committee Chitral Lower.

چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم صاحب نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کا دورہ کیا اور مستحق مریضوں کے لئے ا...
23/04/2022

چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم صاحب نے گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کا دورہ کیا اور مستحق مریضوں کے لئے امدادی چیک ایم ایس ڈی ایم کیو کو حوالہ کیے۔ اس موقع پر ہسپتال کے دیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ چئیرمن زکوٰۃ کمیٹی نے اس موقع پر بتایا کہ بہت جلد اپر اور لوئر چترال کے مستحقین میں گذارہ الاؤنس کی مد میں امدادی چیکس تقسیم کئے جائیں گے۔
ہمارا مقصد زکوٰۃ کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانا اور رازداری کا مظاہرہ کرنا ہے تاکہ کسی کی انا کو ٹھیس نہ پہنچے۔

چئیرمین زکوۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم صاحب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال  کا دورہ کیا جہاں میڈیکل وارڈ میں داخل مستحق مریض کی ع...
06/03/2022

چئیرمین زکوۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم صاحب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں میڈیکل وارڈ میں داخل مستحق مریض کی عیادت کی اور میڈیسن اور دیگر ضروری اشیا مہیا کئے۔

Chairman Zakat Committee Chitral Lower Mr. Mohd Qasim meet Provincial Minister for education Mr. Shehram khan Tarkai in ...
30/12/2021

Chairman Zakat Committee Chitral Lower Mr. Mohd Qasim meet Provincial Minister for education Mr. Shehram khan Tarkai in his office at civil secretariat Peshawar.
Muhammad Qasim Pti Shahram Khan Tarakai

چیئرمین زکوة کمیٹی ڈسٹرکٹ چترال جناب محمد قاسم صاحب سے سابق چیئرمین زکوة قاضی حمید الرحمان صاحب کی ملاقات مختلف امور پر ...
05/08/2021

چیئرمین زکوة کمیٹی ڈسٹرکٹ چترال جناب محمد قاسم صاحب سے سابق چیئرمین زکوة قاضی حمید الرحمان صاحب کی ملاقات
مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین زکوۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم نے آج چترال یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظ...
02/07/2021

چیئرمین زکوۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم نے آج چترال یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں یونیورسٹی آف چترال کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظاہر شاہ اور پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین سے ملاقات کی اور زکوۃ اسکالرشپ کی حصول میں کامیاب طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کئے۔ ملاقات میں یونیورسٹی انتظامیہ نے چئیرمین صاحب کا شکریہ ادا کئے کہ وہ طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لئے خود یونیورسٹی تشریف لائے۔ ملاقات میں ضلعی زکوۃ آفیسر بھی موجود تھے۔

چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم گزشتہ روز گرم چشمہ کا دورہ کیا جہاں گذارہ الاؤنس اور جہیز کے مستحقین میں چیک تق...
24/06/2021

چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم گزشتہ روز گرم چشمہ کا دورہ کیا جہاں گذارہ الاؤنس اور جہیز کے مستحقین میں چیک تقسیم کئے۔

زکوٰۃ اسلام کا چوتھا اہم رکن ہے جسے حقدار تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے۔ محمد قاسم چترال،  ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کا ایک پروگرام ...
18/06/2021

زکوٰۃ اسلام کا چوتھا اہم رکن ہے جسے حقدار تک پہنچانا ہم سب پر فرض ہے۔ محمد قاسم
چترال، ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کا ایک پروگرام سوشل ویلفیئر آفس چترال میں منعقد ہوئی جس میں گذارہ الاؤنس اور جہیز کی مد میں رقم مستحقین میں تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں ضلعی سوشل ویلفیئر آفیسر بطور مہمان خصوصی شریک تھیں۔ لوکل زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین صاحبان سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین جناب محمد قاسم نے کہا کہ زکوٰۃ اراکین اسلام میں چوتھا اہم رکن ہے اس کی تقسیم میں اگر کسی مستحق کے ساتھ زیادتی ہوئی تو قیامت کے دن جواب دینا پڑے گا۔ زکوٰۃ کی تقسیم لوکل کمیٹی کے سپرد ہے لہذا یہ آپ کی اولین ترجیح ہونی چائیے کہ کسی حقدار کی حق تلفی نہ ہو۔ کیونکہ ہمارا مقصد مستحق کو پہچان کر اسے مکمل رازداری کے ساتھ مدد فراہم کرنا ہے۔ جو ریاست مدینہ کا ایک زرین اصول رہا ہے۔ ہم نے ابتک چار کروڑ روپے گذارہ الاؤنس اور جہیز کی مد تقسیم کر چکے ہیں اور بارہ لاکھ ہیلتھ کیئر کی مد میں ہسپتال میں جمع کراچکے ہیں جس کی تقسیم بھی لوکل کمیٹی کے ہاتھ میں ہے۔
پروگرام کے آخر میں گذارہ الاؤنس اور جہیز کی مد میں مستحقین میں چیک تقسیم کیے گئے۔ جس کے تحت فی کس بارہ ہزار روپے اور جہیز کی مد میں تیس ہزار روپے کا چیک تقسیم کیا گیا۔ پروگرام میں ضلعی زکوٰۃ آفیسر اور زکوٰۃ ایڈیٹ آفیسر سمیت لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے چئیرمن صاحبان بھی شریک تھے ۔ پروگرام میں زکوٰۃ کمیٹی کے طریقہ کار پر بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیے کہ زکوٰۃ فنڈ مختلف مد میں تقسیم ہے جو کہ گذارہ الاؤنس، جہیز فنڈ، کالج و دینی مدارس فنڈ، علاج معالجہ فنڈ شامل ہے جس کے تحت ابتک گزشتہ سال 1523 افراد میں ایک کروڑ بیاسی لاکھ چھہتر ہزار روپے جبکہ علاج معالجے میں 126 افراد میں جبکہ رواں سال چار ہزار افراد میں فی بارہ ہزار جبکہ 276 افراد میں تیس ہزار جہیز فی کس، 140 مدارس اور 105 کلج کے طلبہ و طالبات میں رقم تقسیم کئے گئے۔
پروگرام میں ضلعی انتظامیہ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر مقرہ وقت کے بعد بھی ایک گھنٹے تک زکوٰۃ مستحقین اور ضلعی و لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کے چئیرمن و دیگر عملہ انتظار کرتے رہے مگر ضلعی انتظامیہ کی طرف کوئی بھی آفیسر شرکت کی زحمت نہیں کئے جس پر مستحقین سخت مایوسی کا اظہار کئے۔

چئیرمین زکوۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم صاحب نے چھ لاکھ روپے کا چیک ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر محمد شمیم کے ح...
18/05/2021

چئیرمین زکوۃ کمیٹی چترال جناب محمد قاسم صاحب نے چھ لاکھ روپے کا چیک ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ڈاکٹر محمد شمیم کے حوالہ کیا ۔ اس موقع پر ضلعی زکوۃ آفیسر اور سوشل ویلفیر آفیسر موجود تھے۔
یہ رقم ہسپتال میں آنے والے مستحق مریضوں میں تقسیم کئے جایئں گے اور مستحقین اپنے علاقے کے لوکل زکوۃ چئیرمین سے فارم حاصل کرکے اس رقم سے استعفادہ کر سکتے ہیں۔

Address

Zakat Office Goldur Chitral Khyber Pakhtoonkhaw
Chitral
17200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92943412577

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Zakat Committee Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category