District Courts Upper Chitral

Call Website Contact the organization

District Courts Upper Chitral Justice Delayed is Justice Denied

جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی اپر چترال میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال میں مختلف فوجداری ...
30/09/2026

جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی اپر چترال میں بھاری مقدار میں ضبط شدہ منشیات تلف
ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال میں مختلف فوجداری مقدمات کے تحت ضبط کی گئی منشیات کی بڑی مقدار کو قانونی ضوابط کے مطابق نذرِ آتش کر کے تلف کر دیا گیا ہے۔ تلف کی جانے والی منشیات میں خام و پختہ چرس اور چرس کے پودے شامل تھے۔

تلف کی گئی منشیات کی تفصیلا ت درج ذیل ہیں:
* ایف آئی آر نمبر 47/2026 (تھانہ مستوج، 5 CNSA): 44.870 کلوگرام خام چرس / پودے
* ایف آئی آر نمبر 21/2026 (تھانہ یارخون لشٹ، 9(1) 3 CNSA): 635 گرام چرس
* ایف آئی آر نمبر 100/2026 (تھانہ بونی، 9(A) 3BK PACT): 485 گرام چرس
* ایف آئی آر نمبر 54/2026 (تھانہ مستوج، 05 CNSA): 133.880 کلوگرام خام چرس / پودے
* ایف آئی آر نمبر 55/2026 (تھانہ مستوج، 05 CNSA): 23.880 کلوگرام خام چرس / پودے
* ایف آئی آر نمبر 56/2026 (تھانہ مستوج، 05 CNSA): 10.880 کلوگرام خام چرس / پودے
* ایف آئی آر نمبر 106/2026 (تھانہ بونی، 05 CNSA): 23.940 کلوگرام خام چرس / پودے

منشیات تلف کرنے کی یہ کارروائی سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ محسن علی کی براہِ راست زیرِ نگرانی انجام دی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود، جوڈیشل مال خانہ کے اسٹور کیپر ارشاد الدین اور سیکیورٹی انچارج شیر احمد بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات اور خیبر پختونخوا جوڈیشل مال خانہ کے طے شدہ قواعد (SOPs) کے تحت مقدمات کی عدالتی کارروائی کے لیے ضروری نمونہ جات (Samples) محفوظ کرنے کے بعد باقی تمام منشیات کو عدالتی نگرانی میں تلف کیا جاتا ہے تاکہ قانون کی بالادستی اور کارروائی کی شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

معزز پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آج ریسکیو 1122 اپر چترال کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال کا دورہ کیا اور طب...
07/09/2026

معزز پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں آج ریسکیو 1122 اپر چترال کی ٹیم نے ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال کا دورہ کیا اور طبی و آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی اور تربیتی سیشن منعقد کیا۔
سیشن میں معزز ججز، عدالتی عملہ اور وکلاء برادری کے اراکین نے شرکت کی۔ ریسکیو 1122 اپر چترال کے ماہر تربیت کاروں نے شرکاء کو ابتدائی طبی امداد (First Aid)، ہنگامی حالات میں فوری ردعمل، متاثرہ شخص کو بروقت ابتدائی امداد فراہم کرنے، اور آگ لگنے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے بنیادی طریقہ کار اور احتیاطی تدابیر سے عملی طور پر آگاہ کیا۔
تربیتی سیشن کا مقصد عدالتی عملہ اور دیگر متعلقہ افراد کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ کسی بھی طبی یا آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی سروسز کی آمد تک مؤثر اور بروقت اقدامات کر سکیں۔
یہ تربیتی پروگرام پشاور ہائی کورٹ کے اپنے ججز اور عملہ کی حفاظت، استعداد کار اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ریسکیو 1122 اپر چترال کے تعاون سے آئندہ بھی مرحلہ وار ایسے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے تاکہ تمام متعلقہ افراد کو ہنگامی حالات میں مؤثر ردعمل کے لیے ضروری معلومات اور عملی مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔

سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ اپر چترال جناب محسن علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.5 ستمبر 2026ء: سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ اپر چترال ...
05/09/2026

سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ اپر چترال جناب محسن علی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

5 ستمبر 2026ء: سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ اپر چترال جناب محسن علی نے آج اپنے عہدے کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال میں ان کے اعزاز میں ایک باوقار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب میاں محمود صاحب، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب حامد کمال صاحب، سینئر سول جج اپر چترال جناب غلام حامد صاحب سمیت ڈسٹرکٹ جوڈیشری اپر چترال کے افسران اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ بعد ازاں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب میاں محمود صاحب نے جناب محسن علی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب میں سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ جناب محسن علی نے کہا کہ فوری، مؤثر اور معیاری انصاف کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدالتی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بینچ، بار اور جوڈیشل اسٹاف کے درمیان باہمی تعاون، پیشہ ورانہ روابط اور مثبت ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی فرائض کی انجام دہی میں میرٹ، شفافیت، غیر جانب داری اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھا جائے گا، جبکہ سائلین کو بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر چترالی ثقافت اور روایتی مہمان نوازی کی خوبصورت علامت کے طور پر معزز سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ جناب محسن علی کو روایتی چترالی ٹوپی پیش کی گئی۔ بعد ازاں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

پریس ریلیزضلع عدالت اپر چترال میں ضبط شدہ منشیات کو تلف کر دیا گیااپر چترال، 5 ستمبر 2026:ضلع عدالت اپر چترال میں مختلف ...
05/09/2026

پریس ریلیز

ضلع عدالت اپر چترال میں ضبط شدہ منشیات کو تلف کر دیا گیا

اپر چترال، 5 ستمبر 2026:
ضلع عدالت اپر چترال میں مختلف مقدمات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قبضے میں لی گئی منشیات کو آج عدالتی احکامات اور مقررہ قانونی ضوابط و ایس او پیز کے تحت باقاعدہ طور پر تلف کر دیا گیا۔

تلفی کی کارروائی محترم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کی ہدایات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی، جس کے دوران تقریباً 58,973 گرام خام چرس، 485 گرام چرس اور 4.880 کلوگرام خام افیون کو ضابطے کے مطابق تلف کیا گیا۔

تلفی کے اس پورے عمل کی نگرانی جناب غلام حامد، سینئر سول جج اپر چترال نے کی۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ، محسن علی (انچارج مال خانہ)، فضل معبود (اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر)، شیر احمد شاہ (سکیورٹی انچارج، ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال)، ارشاد الدین (اسٹور کیپر، ڈسٹرکٹ مال خانہ اپر چترال) اور سید ناصرالدین (نمائندہ پریس کلب اپر چترال) بھی موجود تھے۔

ضلعی عدلیہ اپر چترال کے مطابق ضبط شدہ منشیات کی مقررہ طریقہ کار کے تحت تلفی کا بنیادی مقصد ایسی ممنوعہ اشیاء کو دوبارہ کسی بھی غیر قانونی استعمال میں آنے سے روکنا، عدالتی ریکارڈ اور مالِ مقدمہ کے انتظام میں شفافیت برقرار رکھنا اور قانون کی مؤثر عمل داری کو یقینی بنانا ہے۔

ضلعی عدلیہ اپر چترال منشیات کے ناسور کے خاتمے، قانون کی پاسداری اور معاشرے کو منشیات کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں قانون اور عدالتی احکامات کے مطابق انجام دینے کے لیے پرعزم ہے۔

الوداعی تقریبمعزز سول جج اپر چترال جناب محمد ذیشان الدین صاحب کے ضلع بنوں تبادلے کے موقع پر، ضلع عدلیہ اور ڈسٹرکٹ بار ای...
29/08/2026

الوداعی تقریب
معزز سول جج اپر چترال جناب محمد ذیشان الدین صاحب کے ضلع بنوں تبادلے کے موقع پر، ضلع عدلیہ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کی جانب سے ان کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری اپر چترال میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی محترم محمد عمران خان، ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے اعزاز میں بھی ان کے اپر چترال سے تبادلے پر ڈسٹرکٹ جوڈیشری اپر چترال میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کی اپر چترال کے لیے گراں قدر خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا گیا۔
تقریب کے دوران جناب محمد ذیشان الدین صاحب کی بھی شاندار عدالتی، انتظامی اور پیشہ ورانہ خدمات پر انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے ان کے دورِ تعیناتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ دیانت داری، خوش اخلاقی، اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیے۔
ان کا منصفانہ طرزِ عمل، بہترین انتظامی صلاحیتیں اور مخلصانہ خدمات نہ صرف عدالتی برادری بلکہ پورے ضلع اپر چترال کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ ان کا دورِ تعیناتی مثالی کارکردگی، مثبت روایات اور خوشگوار یادوں کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تقریب کے اختتام پر جناب محمد ذیشان الدین صاحب اور محترم محمد عمران خان صاحب کو نئی ذمہ داریوں پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئے منصب پر بھی مزید کامیابیوں، صحت، عزت اور کامرانیوں سے نوازے۔ نیز آخر میں دونوں معزز شخصیات کو شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔
ضلع عدلیہ اور بار ایسوسی ایشن اپر چترال ان کی گرانقدر خدمات اور پیشہ ورانہ رہنمائی کو قدر کی نگاه سے دیکھتی ہے اور ان کے روشن مستقبل اور کامیاب سفر کے لیے تہہ دل سے دعا گو ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں ہر میدان میں سرفراز فرمائے۔ آمین!

پریس ریلیز ضلع عدالت اپر چترال میں ضبط شدہ منشیات تلف  آج مورخہ 25 اگست 2026 کو ضلع عدالت اپر چترال میں مختلف مقدمات میں...
25/08/2026

پریس ریلیز ضلع عدالت اپر چترال میں ضبط شدہ منشیات تلف

آج مورخہ 25 اگست 2026 کو ضلع عدالت اپر چترال میں مختلف مقدمات میں ضبط شدہ شراب و منشیات کو تلف کیا گیا۔ یہ کارروائی محترم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال کے حکم اور جاری کردہ SOPs کے مطابق عمل میں لائی گئی۔

تلف کی گئی منشیات میں تقریباً 600 گرام چرس، 60 لیٹر شراب اور 60 کلوگرام افیون (خام مال) شامل تھی۔ یہ منشیات پہلے پولیس مال خانے میں محفوظ تھیں، تاہم پشاور ہائی کورٹ پشاور کے احکامات کے تحت اب انہیں آزادانہ جوڈیشل مال خانہ میں رکھا جاتا ہے تاکہ ان کے دوبارہ استعمال کے امکانات کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
کارروائی کی نگرانی غلام حامد، سینئر سول جج نے کی۔ اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ زیشان الدین (انچارج مال خانہ)، فضل معبود (APP)، شیر احمد شاہ (سیکورٹی انچارج ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال)، ارشاد الدین (اسٹور کیپر ڈسٹرکٹ مال خانہ اپر چترال) اور سید ناصرالدین (نمائندہ پریس کلب اپر چترال) بھی موجود تھے۔
ضلعی عدلیہ اپر چترال کی جانب سے اس اقدام کا مقصد معاشرے کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا اور عدالتی احکامات کے مطابق ضبط شدہ اشیاء کو شفاف طریقے سے تلف کرنا ہے۔ اس عمل سے نہ صرف قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا بلکہ عوامی اعتماد کو بھی مزید مستحکم کیا گیا۔

For information of all the concerned.
24/08/2026

For information of all the concerned.

District Courts Upper Chitral shall remain closed on Friday 14th August, 2026 on account of Independence Day.
13/08/2026

District Courts Upper Chitral shall remain closed on Friday 14th August, 2026 on account of Independence Day.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب حامد کمال صاحب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.مورخہ 13 جولائی 2026 بروز پیر، ایڈی...
13/07/2026

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب حامد کمال صاحب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا.

مورخہ 13 جولائی 2026 بروز پیر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال محترم جناب حامد کمال صاحب نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب میاں محمود صاحب، ڈسٹرکٹ جوڈیشری اپر چترال کے افسران اور تمام اہلکاروں نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
بعد ازاں معزز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپر چترال جناب میاں محمود صاحب اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کورٹس اپر چترال جناب عظمت منور علی شاہ صاحب نے معزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحب کو خوش آمدید کہا اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنے خطاب میں جناب حامد کمال صاحب نے کہا کہ انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی کے لیے بینچ، بار اور جوڈیشل اسٹاف کے درمیان بہترین روابط، باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عدالتی امور کی انجام دہی میں میرٹ، شفافیت اور عوام کو بہتر انصاف کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی۔
تقریب کے اختتام پر معزز جج صاحب کو چترالی ثقافت کی خوبصورت روایت کے مطابق روایتی چترالی ٹوپی پیش کی گئی۔ بعد ازاں دعائیہ کلمات کے ساتھ یہ پروقار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

الوداعی تقریبمعزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اپر چترال جناب عبدالوہاب قریشی صاحب کے مردان تبادلے کے سلسلے میں ضلع عدلی...
10/07/2026

الوداعی تقریب

معزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج اپر چترال جناب عبدالوہاب قریشی صاحب کے مردان تبادلے کے سلسلے میں ضلع عدلیہ اپر چترال اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اپر چترال کی جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران معزز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج جناب عبدالوہاب قریشی صاحب کی شاندار عدالتی، انتظامی اور پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپر چترال میں اپنی تعیناتی کے دوران انہوں نے دیانت داری، محنت، خوش اخلاقی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیے۔

ان کی منصفانہ طرزِ عمل، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور مخلصانہ خدمات نے نہ صرف عدالتی برادری بلکہ ضلع اپر چترال کے عوام کے دلوں میں بھی عزت و احترام پیدا کیا۔ ان کا دورِ تعیناتی خوشگوار یادوں، مثالی کارکردگی اور مثبت روایات کے قیام کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر جناب عبدالوہاب قریشی صاحب کو نئی تعیناتی پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں نئی ذمہ داریوں میں مزید کامیابیوں، عزت، صحت، خوشحالی اور برکتوں سے نوازے اور ہر منصب پر سرخرو فرمائے۔

ضلع عدلیہ اپر چترال ان کی گرانقدر خدمات، مخلصانہ کاوشوں اور پیشہ ورانہ رہنمائی کو ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھے گی۔ نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ انہیں رخصت کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور کامیاب پیشہ ورانہ سفر کے لیے دعا گو ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں ہر میدان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے۔

Address

Booni
Chitral

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:30
Tuesday 08:00 - 14:30
Wednesday 08:00 - 14:30
Thursday 08:00 - 14:30
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:30

Telephone

+92943470001

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Courts Upper Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Courts Upper Chitral:

Shortcuts

Share