Ayun Valley, Chitral

Ayun Valley, Chitral Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ayun Valley, Chitral, Landmark & historical place, Ayun, Chitral.

28/08/2026

آج مورخہ 28 اگست 2026 بمقام ایڈوکیٹ صالح نظام ہاؤس آیون درخناندہ میں اہلیان آیون درخناندہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ماحولیاتی آلودگی اور اس کے وجوہات، نالوں کی پانی کو دوبارہ پینے کے قابل بنانے اور پلاسٹک جیسے مرض سے اپنے علاقے کو بچانے کیلئے اقدامات پر بات ہوئی۔
اہلیان آیون نے باقاعدہ طور پر ایک کمیٹی تشکیل دی جس کا نام تطہیر ماحولیات آیون رکھا گیا۔ تنظیم کے منشور اور ڈھانچے پر تفصیلی بات ہوئی۔ آخر میں یہ عہد کیا گیا کہ نالوں کی پانی کو دوبارہ پینے کے قابل بنانے کے لئے جو قربانی ضرورت پڑی دی جائے گی اور آیون کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے انتھک محنت اور پلاسٹک کے خاتمے کیلئے ہر قسم کی جدو جہد کی جائے گی۔ آخر میں ایک شارٹ میسچ اہلیان درخناندہ کو سوشل میڈیا کے ذریعے دی جارہی ہے، براہ کرم سماعت فرمائیں

🏫 بچوں کے روشن و خوشحال مستقبل کی جانب ایک خوبصورت قدم ✨مفتی محمود ایوارڈ کی تیاری کے لیے اہم مشاورتی اجلاس — کامیاب پرو...
27/08/2026

🏫 بچوں کے روشن و خوشحال مستقبل کی جانب ایک خوبصورت قدم ✨

مفتی محمود ایوارڈ کی تیاری کے لیے اہم مشاورتی اجلاس — کامیاب پروگرام کے لیے عزم و مشاورت

مفتی محمود ایوارڈ کو شایانِ شان اور کامیاب بنانے کے لیے جمعیت علماء اسلام حلقہ ایون کے ذمہ داران اور کارکنان کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پروگرام کی تیاری، انتظامات اور مختلف امور کو بہتر انداز میں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مفید تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ علاقے کے معززین، والدین، طلبہ و طالبات اور عوام کو بھرپور انداز میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے، تاکہ تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کا یہ خوبصورت اقدام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی مشاورت، تعاون اور بہترین انتظامات کے ذریعے مفتی محمود ایوارڈ کی تقریب کو ایک یادگار اور باوقار پروگرام بنایا جائے گا۔

یہ تصاویر اسی مشاورتی نشست کی ہیں، جہاں ایک مقصد کے لیے تجاویز، مشاورت اور عملی تیاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔
آئیے، اپنے بچوں کی کامیابی کو سراہیں اور ان کے روشن مستقبل کی حوصلہ افزائی کریں۔

لرننگ بیونڈ کلاس رومنوجوانانِ تھولیاندہ کی جانب سے ایون کے نوجوانوں کے لیے تین روزہ مفت تعلیمی و تربیتی سیشن “Learning B...
27/08/2026

لرننگ بیونڈ کلاس روم

نوجوانانِ تھولیاندہ کی جانب سے ایون کے نوجوانوں کے لیے تین روزہ مفت تعلیمی و تربیتی سیشن “Learning Beyond Classroom” کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو روایتی کلاس روم سے باہر ایک ایسا ماحول فراہم کرنا تھا جہاں وہ سیکھنے، سوال کرنے، گفتگو کرنے اور اپنے آپ کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع حاصل کر سکیں۔

تین دنوں پر مشتمل اس سلسلے میں نوجوانوں کے ساتھ کیریئر گائیڈنس، پبلک اسپیکنگ اور سیلف اویئرنیس جیسے اہم موضوعات پر عملی اور ڈسکشن بیسڈ سیشنز کیے گئے۔ شرکاء نے نہ صرف اپنے مستقبل کے حوالے سے مختلف امکانات اور راستوں کو سمجھا بلکہ مؤثر انداز میں بات کرنے، اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور لوگوں کے سامنے اعتماد کے ساتھ کھڑے ہونے کی مشق بھی کی۔

سیلف اویئرنیس کے سیشن میں نوجوانوں کو اپنی شخصیت، صلاحیتوں، کمزوریوں، دلچسپیوں اور زندگی کے مقاصد پر غور کرنے کا موقع ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف سرگرمیوں، گروپ ڈسکشنز اور سوال و جواب کے ذریعے انہیں اپنی ذات کو ایک نئے زاویے سے دیکھنے کی ترغیب دی گئی۔

یہ تین دن صرف سیکھنے تک محدود نہیں تھے بلکہ نوجوانوں کے درمیان اعتماد، مکالمے، خود شناسی اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا ذریعہ بھی بنے۔ ہماری کوشش ہے کہ ایون کے نوجوانوں کے لیے ایسے مزید مواقع پیدا کیے جائیں جہاں وہ صرف کتابوں سے نہیں بلکہ تجربات، گفتگو، مشاہدے اور اپنے اردگرد کی دنیا سے بھی سیکھ سکیں۔

🚨 تلاشِ گمشدگی 🚨نام: ارسلان انوررہائشی: آیون، صحن کوروارسلان انور گزشتہ روز دوپہر کے وقت گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہی...
11/08/2026

🚨 تلاشِ گمشدگی 🚨

نام: ارسلان انور

رہائشی: آیون، صحن کورو

ارسلان انور گزشتہ روز دوپہر کے وقت گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔ ان کی ذہنی حالت بھی درست نہیں ہے۔

لباس: کالی شرٹ، نیلی پینٹ اور پشاوری چپل پہنے
ہوئے ہیں۔

اگر کسی بھائی کو ارسلان انور آیون یا آیون سے باہر، کسی بھی جگہ نظر آئیں تو براہِ کرم فوراً دیے گئے نمبر پر اطلاع دیں۔

آپ کی ایک بروقت اطلاع ان کے اہلِ خانہ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
براہِ کرم اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔

📞 0341 4658145

اللہ تعالیٰ انہیں خیریت سے اپنے گھر والوں تک پہنچائے۔ آمین۔

🌟 ایون چترال کا ہونہار سپوت، انجینئر مقبول اعظم — محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ دیانت کی روشن مثال 🌟جمرود میں زیرِ تعمیر ن...
09/08/2026

🌟 ایون چترال کا ہونہار سپوت، انجینئر مقبول اعظم — محنت، قابلیت اور پیشہ ورانہ دیانت کی روشن مثال 🌟

جمرود میں زیرِ تعمیر نرسنگ کالج کے منصوبے کے حوالے سے حالیہ دورے کے دوران ایکسین بلڈنگ ضلع خیبر، انجینئر مقبول اعظم کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور منصوبے پر مضبوط گرفت نمایاں نظر آئی۔

انجینئر مقبول اعظم صاحب کا تعلق چترال کی خوبصورت وادی ایون کے ایک معزز اور باوقار خاندان سے ہے۔ اپنی محنت، قابلیت، خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ تربیت و صلاحیتوں کے باعث انہوں نے محکمہ تعمیرات کے مختلف اہم ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائی ہیں۔

موصوف اس سے قبل ٹی ایم اے چترال میں بطور ڈسٹرکٹ انجینئر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے اپنی فنی مہارت، انتظامی صلاحیت اور ذمہ دارانہ رویے سے اچھی شہرت حاصل کی۔

آج یہ امر اہلِ چترال کے لیے باعثِ فخر ہے کہ انجینئر مقبول اعظم کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حلقہ اور ضلع خیبر میں بطور ایگزیکٹو انجینئر (XEN) بلڈنگز اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ان کی شخصیت کا خوبصورت پہلو یہ بھی ہے کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ مقام کے ساتھ ساتھ وہ ایک خوش مزاج، ملنسار، نرم گفتار اور بااخلاق انسان کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ فنی قابلیت اور انسانی خوبیوں کا یہ حسین امتزاج انہیں اپنے شعبے میں ایک منفرد مقام عطا کرتا ہے۔

💐 چترال کے اس باصلاحیت سپوت کی کامیابی دراصل پورے چترال کے لیے باعثِ فخر ہے۔

دعا ہے کہ انجینئر مقبول اعظم صاحب اپنی صلاحیتوں، محنت اور دیانت داری کے ساتھ مزید کامیابیاں حاصل کریں اور جہاں بھی ذمہ داری انجام دیں، عوامی خدمت اور تعمیر و ترقی کے سفر میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں۔

چترال کا بیٹا — اپنی قابلیت سے اپنی پہچان بنانے والا ایک باصلاحیت انجینئر۔ ❤️




&WDepartment





🚨 ایون سے افسوسناک خبر — ایون سویٹس اینڈ بیکرز کے گودام میں آتشزدگیایون میں آج صبح نمازِ فجر کے دوران ایون سویٹس اینڈ بی...
09/08/2026

🚨 ایون سے افسوسناک خبر — ایون سویٹس اینڈ بیکرز کے گودام میں آتشزدگی

ایون میں آج صبح نمازِ فجر کے دوران ایون سویٹس اینڈ بیکرز کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث اسٹبلائزر میں لگی، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے پورا گودام آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں گودام میں موجود لاکھوں روپے کا سامان، ضروری کاغذات، اسناد اور دیگر قیمتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئیں، جس سے متاثرہ کاروبار کو بھاری مالی نقصان پہنچا۔

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مقامی عمائدین اور اہلِ علاقہ نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور اسے قریبی دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا۔

افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ ایون میں رواں ماہ آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ہے، لیکن ایون جیسے بڑے اور گنجان آبادی والے علاقے میں اب تک فائر بریگیڈ یا ریسکیو 1122 کی مستقل سہولت موجود نہیں۔

ہم متعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایون کے لیے فوری طور پر فائر بریگیڈ/ریسکیو 1122 کی مستقل سہولت فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو بروقت محفوظ بنایا جاسکے۔

ایون کے عوام کا تحفظ فوری توجہ کا تقاضا کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کے نقصان کا ازالہ فرمائے اور ایون سمیت پورے علاقے کو ہر قسم کی آفت سے محفوظ رکھے۔ آمین 🤲
(سلمان)

سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہمیں وادی ایون کے نوجوان رضاکاروں کی فوری ضرورت ہے۔اگر آپ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رک...
07/08/2026

سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہمیں وادی ایون کے نوجوان رضاکاروں کی فوری ضرورت ہے۔

اگر آپ انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، تو آج ہی ہمارے ساتھ شامل ہوں اور مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا سہارا بنیں۔

آئیں، مل کر چترال کے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔

https://chat.whatsapp.com/JNl4MGDIYGmCAP5CzcygOg?mode=gi_t

انتقال پر ملال  آیون درخناندہ کے رحمت رحیم المعروف ( خوش روئے ) طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ  آج 5...
05/08/2026

انتقال پر ملال
آیون درخناندہ کے رحمت رحیم المعروف ( خوش روئے ) طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ، ان کی نماز جنازہ آج 5اگست 2026 بعد آز نماز عصر قبرستان درخناندہ آیون واقع موڑدہ آیون میں ادا کی جائے گی
سوگواران
ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ حاجی عبد الجلیل ( بھائی)
عبد الرحیم ( فوجی) ( بھائی)
فضل رحیم ( بھائی)
صاحب رحیم ٹیچر (ر) ( بھائی)
محمد نعیم ( بیٹا )
محمد شاہد ، آفتاب احمد ، عرفان احمد و جملہ عزیزو و اقارب

انتقال پرُملال! محترم خانی لال ولد عزیز اللہ خان لال مرحوم سکنہ کورو آیون مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ھیں۔ اُن کی نما...
02/08/2026

انتقال پرُملال!
محترم خانی لال ولد عزیز اللہ خان لال مرحوم سکنہ کورو آیون مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے ھیں۔ اُن کی نمازِ جنازہ آج مورخہ 2 اگست 2026 رات 10 بجے، اُن کی رہائش گاہ واقع کورو بالا آیون میں ادا کرنے کے بعد، اُنہیں آبائی قبرستان گری موڑدہ آیون میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
سوگواران:

۔ سردار حسین، بیٹا
۔ جانی عالم، بیٹا
۔ عرفان حسین، بیٹا
۔ محمد عیسیٰ، بھائی
۔ حاجی عبد الحمید، داماد
۔ نور الٰہی، داماد
۔ و جملہ اہلیانِ خانیاندہ آیون چترال

ایک بستی جو دریا کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی ہے۔زیریں چترال کا سرسبز و شاداب علاقہ ایون گزشتہ کئی برسوں سے دریائے چترال ...
05/07/2026

ایک بستی جو دریا کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی ہے۔

زیریں چترال کا سرسبز و شاداب علاقہ ایون گزشتہ کئی برسوں سے دریائے چترال کے بے رحم کٹاؤ کی زد میں ہے۔ لوگوں کی زرعی زمینوں کا دریا برد ہونا، کناروں کا ٹوٹنا اور لوگوں کے مستقبل کا پانی میں بہہ جانا اب کوئی اچنبھے کی بات نہیں رہی، بلکہ یہ ایک مسلسل ایسا المیہ بن چکا ہے کہ اب اس پر کوئی خاص توجہ بھی نہیں دی جا رہی ۔
المیہ صرف یہ نہیں کہ ان دو تین برسوں کے دوران یہ شکست و ریخت غیر معمولی رفتار اختیار کر چکا ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس کے آگے بند باندھنے کے لیے اربابِ اختیار کی سنجیدہ دلچسپی دکھائی نہیں دیتی۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ایک پوری بستی کو دریا کے بے رحم پنجوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔
دریائے چترال، جس سے اہلِ چترال کو فائدہ نہ ہونے کے برابر ہے، جب ایون پہنچتا ہے تو اس کی سطح معمول سے زیادہ بلند ہو جاتی ہے۔ اس بلندی میں گزشتہ دس، گیارہ برسوں سے اضافہ ہو رہا ہے ہنوز نوبت با ایں جا رسید کہ دریا کی سطح کئی مقامات پر آبادی اور زرعی اراضی کے تقریباً برابر آ چکی ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو وہ دن شاید زیادہ دور نہیں جب دریا اپنا راستہ بدل کر کھیتوں، اراضی اور آبادی کا رخ کر لے گا۔ پھر والدین اپنے بچوں کو، اور دادیاں اپنے پوتے پوتیوں کو دکھ بھرے لہجے میں بتایا کریں گی بیٹا دریا کے عین درمیان جہاں آج پانی بہہ رہا ہے، کبھی ہماری زمین ہوا کرتی تھی، اور ذرا آگے تمہارے فلاں رشتہ دار کا گھر ہوا کرتا تھا۔
اس سے بڑھ کر بے بسی کیا ہوگی کہ لوگ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی زمینوں کو آہستہ آہستہ دریا برد ہوتے دیکھ رہے ہیں، مگر اسے بچانے کی طاقت نہیں رکھتے۔
آپ شاید سوچ رہے ہوں کہ آخر ایون پہنچ کر ہی دریائے چترال کی سطح بلند کیوں ہو جاتی ہے؟ اس کا جواب 2015 کے تباہ کن سیلاب میں پوشیدہ ہے۔ پندرہ والے سیلاب میں ایون نالے میں آنے والے شدید ریلے نے بڑے بڑے طویل القامت پتھر لا کر اس مقام پر جمع کر دیے جہاں ایون نالہ (اویون گول) دریائے چترال میں شامل ہوتا ہے۔ اس سنگم پر دیوقامت پتھروں نے دریا کی قدرتی گزرگاہ کو متاثر کر دیا، نتیجتاً پانی کی روانی بھی متاثر ہوئی اور سطح بھی بلند ہونا شروع ہوئی، اور یہ سلسلہ آج تک جاری ہے۔
ان پتھروں کو ہٹانے اور دریا کی روانی کو اس کی اصل حالت میں بحال کرنے کی ایک آدھ کوشش ضرور ہوئی، مگر نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔ مقامی ماہرین اور واقفانِ حال کا مؤقف ہے کہ جب تک اس سنگم کو مکمل طور پر صاف نہیں کیا جاتا، ایون پر منڈلاتا یہ خطرہ ٹلنے والا نہیں۔

پتہ نہیں کہ ذمہ دار ادارے کب جاگیں گے؟ ایسا نہ ہو کہ ان کے حرکت میں آتے آتے دریا سے متصل متاثرہ اراضی کے نشانات بھی باقی نہ رہ جائیں ۔
(نثار احمد)

Address

Ayun
Chitral
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayun Valley, Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share