Insaf Youth Wing Lower Chitral

Insaf Youth Wing Lower Chitral Welcome To The Official page of Insaf Youth Wing Lower Chitral
This Page is Managed By Official PTi Yoth Wing (Lower Chitral) Social Media Team

21/08/2026

انصاف یوتھ ونگ صوبائی نائب صدر محمد ہارون خان چترال آمد پر انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ لوئر چترال سابق جنرل سیکرٹری زبیر احمد چترالی استقبال اور ویلکم کر رہے ہیں 🇧🇫❤️
#

محمد ہارون بھائی کو انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخواہ کا نائب صدر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ ذمہ داری آپ کی ص...
07/08/2026

محمد ہارون بھائی کو انصاف یوتھ ونگ خیبر پختونخواہ کا نائب صدر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ ذمہ داری آپ کی صلاحیتوں، جدوجہد اور پارٹی سے وابستگی کا اعتراف ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے، نوجوانوں کو منظم کرنے اور انصاف یوتھ ونگ کو مزید مضبوط و فعال بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

آپ کے لیے نیک تمنائیں اور مستقبل کے لیے ڈھیروں کامیابیوں کی دعا۔

زبیر احمد چترالی
سابقہ جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ لوئر چترال
Muhammad Sohail Afridi

الحمدللہ! شکریہ ایم پی اے فتح الملک علی ناصر صاحبشکریہ سابق جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ لوئر چترال  زبیر احمد چتر...
08/07/2026

الحمدللہ!
شکریہ ایم پی اے فتح الملک علی ناصر صاحب
شکریہ سابق جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ لوئر چترال زبیر احمد چترالی
آج تحصیل دروش وی سی تار میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور سابق یوتھ عہدیدار واسی بھائی کے ہاتھوں سے تار ایف سی کے نوجوانوں میں اسپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر صدر وی سی تار جناب بہادر شاہ اور سابق صدر یو سی شیشیکوہ تار نے اپنے ہاتھوں سے نوجوانوں میں کٹس تقسیم کیں۔ اس خوبصورت اقدام کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مند سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔

"سابق جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ، زبیر احمد چترالی، نوجوانوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کرتے ہوئے۔ کھیل نوجوان نسل کی مثبت سو...
26/06/2026

"سابق جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ، زبیر احمد چترالی، نوجوانوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کرتے ہوئے۔ کھیل نوجوان نسل کی مثبت سوچ، صحت مند مستقبل اور اتحاد کی علامت ہیں۔ آئیں مل کر اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کریں تاکہ ایک مضبوط، باصلاحیت اور روشن پاکستان کی بنیاد رکھی جا سکے۔"

منجانب:
زبیر احمد چترالی
سابق جنرل سیکرٹری، انصاف یوتھ ونگ
Khawaja Aftab Uddin
Shafqat Ayaz
Meena Khan Afridi
Sami Rahman
@

آج ایک طویل عرصے کے بعد انصاف یوتھ ونگ تحصیل چترال کے صدر سلمان خان کے ہمراہ سابق تحصیل جنرل سیکرٹری فتح علی خان کی دعوت...
25/06/2026

آج ایک طویل عرصے کے بعد انصاف یوتھ ونگ تحصیل چترال کے صدر سلمان خان کے ہمراہ سابق تحصیل جنرل سیکرٹری فتح علی خان کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ تشریف لائے۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں ملاقات، باہمی گفتگو اور یادگار لمحات کا تبادلہ ہوا۔ چائے کے دوران تنظیمی امور، نوجوانوں کے کردار اور پارٹی سرگرمیوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے سپورٹس کٹس بھی تقسیم کی گئیں، جو نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ایک قابلِ ستائش کاوش ہے۔

اس موقع پر مجھے اپنے انصاف یوتھ ونگ کے سابق عہدیداران اور کارکنان پر بے حد فخر محسوس ہوا، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی قائد عمران خان کے نظریے اور پاکستان تحریک انصاف کے مؤقف کا بھرپور ساتھ دیا۔ یہ وہ مخلص ساتھی ہیں جنہوں نے ہر پارٹی سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مرکزی و صوبائی قیادت کی ہدایات پر ہمیشہ ذمہ داری، نظم و ضبط اور خلوصِ نیت کے ساتھ عمل کیا۔

اللہ تعالیٰ ہمارے ان مخلص نوجوانوں کو مزید ہمت، استقامت اور کامیابی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ قوم اور اپنے نظریے کی خدمت جاری رکھ سکیں۔ ❤️✌️🇵🇰

شکریہ عمران خان شکریہ ایم پی اے لوئر چترال  ❤️🇧🇫
19/06/2026

شکریہ عمران خان
شکریہ ایم پی اے لوئر چترال ❤️🇧🇫

اپر چترال والو!کیا آپ اپنے ایم این اے  کی آواز بننے کیلئے تیار ہیں؟ ✊💚عوامی حقوق، انصاف اور اپنے نمائندے کی رہائی کیلئے ...
21/05/2026

اپر چترال والو!
کیا آپ اپنے ایم این اے کی آواز بننے کیلئے تیار ہیں؟ ✊💚

عوامی حقوق، انصاف اور اپنے نمائندے کی رہائی کیلئے عظیم الشان “رہائی موومنٹ” احتجاجی جلسہ اب
📍 بونی ہیڈکوارٹر، اپر چترال
📅 3 جون 2026، بروز بدھ
⏰ صبح 10 بجے
منعقد ہوگا۔

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث جلسے کی تاریخ میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، مگر جذبہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
تمام کارکنان، نوجوانوں اور غیور عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل ہے کہ میدان سجائیں اور اپنے ایم این اے کے ساتھ وفاداری کا عملی ثبوت دیں۔

“قید سے نہیں دبتی آوازیں،
عوام جب جاگ اٹھیں تو تاریخ بدل جاتی ہے!” ✌️🔥

منجانب: زبیر احمد چترالی
سابق جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ لوئر چترال 💚

09/05/2026

زبیر احمد چترالی سابقہ جنرل سیکٹری کا وی سی رومبور میں 9 مئی کے حوالے سے منقد پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ❤️🇧🇫
Shafqat Ayaz
Imran Khan
Sami Rahman
Meena Khan Afridi

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر سنگ باری: چترال کی سیاست کا "انوکھا" انصاففیسبک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں مغفرت شاہ صا...
02/05/2026

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر سنگ باری: چترال کی سیاست کا "انوکھا" انصاف
فیسبک پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں مغفرت شاہ صاحب نے چترال کی سیاست اور چند اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ان کی باتوں میں تین بنیادی نکات نمایاں تھے:
(1) پی ٹی آئی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پر کرپشن کے الزامات،
(2) مسٹر طلحہ محمود کی چترال کی سیاست میں شمولیت پر اعتراض،
(3) ارندو کے عوام اور وہاں موجود لکڑی (ٹمبر) کے حوالے سے سخت مؤقف۔
سب سے پہلے کرپشن کے الزامات کی بات کی جائے تو اگر واقعی مغفرت شاہ صاحب کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، تو محض تقاریر یا بیانات دینے کے بجائے انہیں قانونی راستہ اختیار کرنا چاہیے۔ عدالتیں اسی مقصد کے لیے موجود ہیں کہ ایسے معاملات کی شفاف تحقیقات ہو سکیں۔ مزید یہ کہ وہ خود یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے چترال کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی حمایت کی، تو ایسی صورت میں ان کے پاس یہ موقع بھی ہے کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو متحرک کریں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔ صرف الزامات لگانا اور ان پر عملدرآمد نہ کرنا عوام میں ابہام اور بداعتمادی پیدا کرتا ہے۔
دوسری جانب، ان کے اپنے ماضی پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ وہ ماضی میں گولین کے ایک اہم ہائیڈرو پاور منصوبے سے دھماکہ خیز مواد کی چوری کے کیس میں گرفتار اور قید رہ چکے ہیں۔ اسی طرح بیجان ہوٹل کے لیے زمین کے حصول میں مبینہ مالی فوائد حاصل کرنے کے الزامات بھی زیرِ بحث رہے ہیں۔ بطور ضلع ناظم، ان پر یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لکڑی کے کاروبار سے وابستہ افراد پر دباؤ ڈالا اور اپنے ذاتی منصوبوں، خاص طور پر ہائیڈرو پاور چینل، کو فائدہ پہنچایا۔ ان تمام باتوں کی موجودگی میں یہ ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ خود کو مکمل طور پر شفاف ثابت کریں تاکہ ان کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جا سکے۔
اب اگر مسٹر طلحہ محمود کے معاملے کو دیکھا جائے تو “غیر مقامی” ہونے کا اعتراض ایک حساس اور پیچیدہ مسئلہ ہے۔ ماضی میں مغفرت شاہ نے انتخابات کے دوران سیاسی اتحاد بنانے کی کوشش کی تھی، جس میں انہوں نے مسٹر عبدالاَکبر کو طلحہ محمود کے حق میں دستبردار ہونے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی، لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔ اس پس منظر کو دیکھتے ہوئے موجودہ بیانات یہ تاثر دیتے ہیں کہ یہ مسئلہ اصولی مؤقف سے زیادہ سیاسی حکمتِ عملی کا حصہ ہو سکتا ہے۔
جب ہم پہلے اس معاملے کو اٹھارہے تھے تو تب یہ موصوف اتحاد کی کوشش میں مصروف تھا۔ تب اس کو یہ نظر نہیں ارہا تھا،
کسی بھی جمہوری نظام میں اصل اہمیت عوام کی رائے کو دی جاتی ہے، اس لیے کسی امیدوار کو صرف "مقامی نہ ہونے" کی بنیاد پر مسترد کرنا ایک متنازع مؤقف بن جاتا ہے۔
ارندوگول میں موجود لکڑی کے حوالے سے بھی صورتحال کو اس کے تاریخی پس منظر میں سمجھنا ضروری ہے۔ 2004 سے 2013 کے دوران یہ علاقہ شدید بدامنی کا شکار رہا، جہاں شدت پسند عناصر اور غیر ملکی گروہ سرگرم تھے۔ اس عرصے میں سرکاری رٹ تقریباً ختم ہو چکی تھی، لوگ آزادانہ نقل و حرکت سے محروم تھے، اور لکڑی کی غیر قانونی کٹائی و اسمگلنگ ایک بڑے پیمانے پر جاری تھی۔ ایسے حالات میں مقامی آبادی کو براہِ راست ذمہ دار ٹھہرانا مناسب نہیں لگتا۔ اگر واقعی کسی فرد یا گروہ کی ذمہ داری ثابت ہوتی ہے تو اس کے لیے باقاعدہ شواہد، ایف آئی آرز اور سرکاری رپورٹس پیش کرنا ضروری ہے۔ بصورت دیگر زبردستی ضبطی جیسے اقدامات مزید مسائل کو جنم دے سکتے ہیں۔
مجموعی طور پر دیکھا جائے تو یہ بیانات عوامی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی دباؤ اور ذاتی مفادات کے حصول کی کوشش معلوم ہوتے ہیں۔ ایسے حساس معاملات میں ذمہ دارانہ طرزِ گفتگو، ٹھوس شواہد، اور قانونی راستہ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ عوام میں اعتماد قائم رہے اور کسی بھی بے بنیاد الزام یا بیان سے معاشرتی ہم آہنگی متاثر نہ ہو۔ جماعت اسلامی جیسی منظم اور اصولی جماعت کے لیے بھی یہ ایک اہم امتحان ہے کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کو شفافیت، دیانتداری اور حقیقی عوامی خدمت کے لیے استعمال کرے، نہ کہ ذاتی یا گروہی مفادات کے لیے۔

شیرزادہ وردگ
جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ تحصیل دروش

26/04/2026

یہ ویڈیو پیغام ان تمام لوگوں کے منہ پر زور دار تماچہ ہے جو لوگ اپنی سیاسی ناکامیوں کا بدلہ ایسے منافقت سے لینا چاہتے ہیں ایم پی اے PK2 و صدر پاکستان تحریک انصاف لوئر چترال جناب فتح لملک علی ناصر صاحب کی کوششوں سےلوئر چترال میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے یہ سب مختلف سیاسی جماعتوں کو ہظم نہیں ہو رہا ہے پاکستان تحریک انصاف زنداباد MPA پائندہ باد ❤️❤️❤️

Address

Chitral Lower
Chitral
IYWCHITRAL

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Youth Wing Lower Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share