18/07/2026
اہم اطلاع برائے افراد باہم معذوری (Persons with Disabilities)
ایسے تمام افراد باہم معذوری جن کے پاس پرانا ہاتھ سے لکھا ہوا (Manual) معذوری سرٹیفکیٹ موجود ہے، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنا سرٹیفکیٹ ای-معذوری سرٹیفکیٹ (e-Disability Certificate) میں تبدیل کروائیں۔
اس مقصد کے لیے براہِ کرم ضلعی دفتر سماجی بہبود بالمقابل امان ہسپتال، زرگراندہ، لوئر چترال تشریف لائیں۔ اور مندرجہ ذیل دستاویزات ساتھ لائیں۔
* پرانا معذوری سرٹیفکیٹ (اصل)
* اصل کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) یا ب فارم (جہاں قابلِ اطلاق ہو)
ای۔ڈس ایبلٹی سرٹیفکیٹ کے حصول سے آپ کا ریکارڈ جدید آن لائن نظام میں محفوظ ہوگا، جس سے سرکاری سہولیات، مالی معاونت، معاون آلات اور دیگر فلاحی پروگراموں سے بروقت استفادہ کرنا آسان ہوگا۔
Deputy Commissioner Lower Chitral