Civil Defence Upper Chitral

Civil Defence Upper Chitral The purpose of Civil Defence is to ensure safety, prepare people for emergencies, and protect communities from harm.

سیول ڈیفنس آرگینائزیشن اپر چترال طوفانی اندھی سے غریب شخص (وکیل  احمد)۔ ضلع اپرچترال کے علاقے مداک میں رواں ہفتے آنے وال...
14/05/2026

سیول ڈیفنس آرگینائزیشن اپر چترال
طوفانی اندھی سے غریب شخص (وکیل احمد)۔ ضلع اپرچترال کے علاقے مداک میں رواں ہفتے آنے والے طوفانی اندھی نے ایک غریب شخص کی زندگی کو متاثر کر دیا۔ 10 مئی کو اچانک برپا ہونے والی شدید آندھی نے مقامی باشندے وکیل خان کا نئے تعمیر شدہ مکان مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق طوفان کی شدت نے مکان کے چادر (ٹین) اور لکڑیوں کو چھت سے اکھاڑ کر 150 فٹ دور لے جا کر گرایا۔

سول ڈیفنس آرگنائزیشن مداک کے عہدے دار گل حسین اور مبارک خان اپنے رضاکاروں کے ہمراہ فوری طور پر متاثرہ جگہے پر پہنچے اور تباہ شدہ مکانات کے چادر اور دیگر سامان بحال کرنے میں مصروف رہے۔

دونوں اہلکاروں نے حکومتِ وقت، ضلعی انتظامیہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی۔ جس کے باعث ضلعی انتظامیہ ریلیف ڈیپارٹمنٹ نے وکیل خان کو ٹینٹ ، چٹائی، کمبل اور دیگر سامان امداد فراہم کیں ان سامان کو سیول ڈیفنس کے رضاکاروں نے پوسٹ وارڈن مبارک خان کی سربراہی میں متاثرہ شخص کو پہنچائی۔
اپکی خیر خواہ محکمہ شہری دفاع اپر چترال۔

11/05/2026
سول ڈیفنس موڑکہو کے جوانوں نے تیز آندھی کے بعد متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کیاپرچترال (سہیل احمد):  موڑکہو میں بدھ کے رو...
11/05/2026

سول ڈیفنس موڑکہو کے جوانوں نے تیز آندھی کے بعد متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کی

اپرچترال (سہیل احمد): موڑکہو میں بدھ کے روز آنے والی شدید آندھی نے تباہی مچا دی۔ تیز ہوا کے باعث متعدد مکانات کی جی آئی شیٹ سے بنی چھتیں اُڑ گئیں، جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مقامی ذرائع کے مطابق، کل پورے اپرچترال میں تیز آندھی چلی، جس کی وجہ سے کئی جگہوں پر رہائشی مکانات کی چھتیں تباہ ہوگئیں۔ اس دوران سول ڈیفنس آرگنائزیشن موڑکہو کے جوانوں نے فوری طور پر امدادی کاموں میں حصہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کے بچاؤ اور بحالی کے لیے بھرپور مدد فراہم کی۔

ذرائع کے مطابق، سول ڈیفنس کے جوان سیر موڑکہو میں ایک مکان کی چھت اڑنے کے بعد ملبے ہٹانے اور متاثرین کی مدد میں مصروف رہے۔ مقامی لوگوں نے سول ڈیفنس کی اس بروقت کارروائی کو سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی اور تعمیراتی امداد فراہم کی جائے۔
اپکی خیرخواہ محکمہ سیول ڈیفنس اپر چترال۔

سول ڈیفنس تربیتی سرگرمیاں – ضلع اپر چترالمورخہ 27 اپریل 2026 کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا جناب زاہد عثمان کاکاخیل ...
27/04/2026

سول ڈیفنس تربیتی سرگرمیاں – ضلع اپر چترال
مورخہ 27 اپریل 2026 کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا جناب زاہد عثمان کاکاخیل صاحب اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران صاحب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں، سول ڈیفنس انچارج اپر چترال جناب اعتزاز احمد کی زیرِ نگرانی سول ڈیفنس انسٹرکٹرز کی ٹیم مختلف بینک میں تربیتی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ جو کہ 30-04-2026 تک جاری رہے گا۔
یہ تربیتی سلسلہ دفتر سول ڈیفنس ضلع اپر چترال کے زیرِ اہتمام جاری ہے۔ اس کا بنیادی مقصد آفیشل اسٹاف میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، اور ہنگامی حالات میں مؤثر ردِعمل کی صلاحیت پیدا کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی آفت یا حادثے کے وقت اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنا سکیں۔
🏫 تربیت میں شامل،
بینک اسلامی بونی برانچ اپر چترال میں شامل ہے جس کو سول ڈیفنس انسٹرکٹرز کی جانب سے آفیشل اسٹاف کو عملی اور نظری تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جس میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:
🧯 فائر فائٹنگ (Firefighting):
آگ بجھانے کے آلات کے درست استعمال، آگ سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات پر عملی تربیت۔
🚨 ریسکیو آپریشنز (Rescue Operations):
حادثات یا قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی مشقیں۔
🩹 ابتدائی طبی امداد (First Aid):
زخمی یا متاثرہ افراد کو فوری اور درست طبی امداد فراہم کرنے کے بنیادی اصول۔
⚙️ انسیڈنٹ کنٹرول مینجمنٹ (Incident Control Management):
ہنگامی صورتحال میں نظم و ضبط، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت فیصلہ سازی کی تربیت۔
یہ تربیتی پروگرام محفوظ معاشرے اور ذمہ دار شہریوں کے قیام کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اس سے نہ صرف آفیشل اسٹاف کی قیادت، نظم و ضبط اور اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ خدمتِ خلق اور قومی ذمہ داری کا جذبہ بھی مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
تربیتی سیشنز کے دوران بینک کے اسٹاف نے بھرپور دلچسپی، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کا مظاہرہ کیا۔ انسٹرکٹرز نے عملی مظاہروں، گروپ سرگرمیوں اور ہنگامی مشقوں کے ذریعے حقیقی صورتحال کے مطابق تربیت فراہم کی۔
سول ڈیفنس تربیتی پروگرام ضلع اپر چترال کے مذکورہ اداروں میں جاری ہے۔
📍 ترجمان دفتر سول ڈیفنس، ضلع اپر چترال

04/04/2026
03/04/2026

ضلعی انتظامیہ اپر چترال اپڈیٹ
ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اگر زلزلے کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان ہوا ہو تو براہ کرم درج ذیل نمبرز پر رابطہ کرکے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کو فوری طور پر آگاہ کریں:
📞 0943-470355
📞 0340-8897776
آپ کا بروقت اطلاع دینا ریسکیو اور امدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
ضلعی انتظامیہ اپر چترال

08/03/2026

خواتین کا عالمی دن

اپرچترال بونی: (سہیل احمد) ہر سال کی طرح 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے ایڈیشنل چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن ضلع اپرچترال اشرف گل صاحبہ اپنے ایک پیغام میں کہا کہ خواتین کی سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سماجی کامیابیوں کو اجاگر کیا جانا چاہیئے۔
"یہ دن نہ صرف خواتین کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا ہے بلکہ انہیں معاشرے میں ان کا جائز مقام دلوانے کے عزم کا بھی دن ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور صنفی بنیادوں پر عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Deputy Commissioner Upper Chitral
Civil Defence Upper Chitral
゚viralシ

Address

Upper Chitral, Booni
Chitral

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence Upper Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share