26/08/2026
دالبندین۔ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے احاطے میں شجرکاری کی
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شجرکاری نہ صرف علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے بلکہ ماحول کو خوشگوار بنانے اور آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند فضا فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ہر شخص اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے شجرکاری میں حصہ لے، تاکہ چاغی کو سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقۂ جاریہ ہے اور اس عمل سے نہ صرف موجودہ دور میں فائدہ پہنچے گا بلکہ آنے والی نسلیں بھی اس کے ثمرات سے مستفید ہوں گی۔