Assistant Director LG&RDD Dargai Malakand

Assistant Director LG&RDD Dargai Malakand This is Official page of Assistant Director LG&RDD Tehsil Dargai Malakand

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل درگئی، ضلع...
04/07/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل درگئی، ضلع ملاکنڈ کی تمام ویلج کونسلز میں "پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا" مہم کے تحت صفائی و ستھرائی کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
یہ قابلِ ستائش اقدام عوام کو صاف، صحت مند اور خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ صفائی عملے، ویلج کونسل سیکرٹریز اور تمام متعلقہ اہلکاروں کی محنت، لگن اور ذمہ داری قابلِ تحسین ہے، جن کی شب و روز کاوشوں سے تحصیل درگئی کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے میں اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔
آئیں! ہم سب مل کر اپنے ماحول کو صاف رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تحصیل درگئی کے تمام جینیٹرز، سینیٹری ورکرز اور صفائی عملہ کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات اور ع...
01/06/2026

تحصیل درگئی کے تمام جینیٹرز، سینیٹری ورکرز اور صفائی عملہ کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات اور عوامی خدمت کے جذبے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شدید گرمی، مسلسل محنت اور عید کے ایام میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے کر آپ نے عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آپ کی انتھک محنت، لگن اور خدمتِ خلق کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

محکمہ بلدیات آپ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آپ کی بہترین کارکردگی پر آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

"جہاں خدمت، وہاں بلدیات"

تحصیل درگئی، ضلع مالاکنڈ

Tehsil Dargai, District Malakand:Under the vision of the Government of Khyber Pakhtunkhwa “Clean & Green Khyber Pakhtunk...
29/05/2026

Tehsil Dargai, District Malakand:
Under the vision of the Government of Khyber Pakhtunkhwa “Clean & Green Khyber Pakhtunkhwa” and on the special directives of the Director General, Local Government & Rural Development Department KP, a special Eid-ul-Adha cleanliness operation continued on the third day of Eid under the supervision of Assistant Director LGRDD Tehsil Dargai, Madam Asma Salar.
Sanitation staff and sanitary workers remained actively engaged in the timely disposal of sacrificial animal waste and cleanliness activities across various Village Councils of Tehsil Dargai to ensure a clean and healthy environment for the public.
Clean Environment, Shared Responsibility.




صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف خیبر پختونخوا" کے تحت ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا او...
29/05/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف خیبر پختونخوا" کے تحت ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل درگئی، محترمہ آسماء سالار صاحبہ کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی تحصیل درگئی کی مختلف ویلیج کونسلز میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔
اس موقع پر مختلف ویلیج کونسلز کے سیکرٹری صاحبان، صفائی عملہ اور سینیٹری ورکرز نے اپنی ذمہ داریاں نہایت ذمہ داری اور احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے گلی محلوں، بازاروں اور آبادیوں سے آلائشوں اور دیگر کچرے کو جمع کرکے مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کیا تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صاف ستھرا ماحول، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔

تحصیل درگئی، ضلع مالاکنڈ::پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا::ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا جناب کامران...
28/05/2026

تحصیل درگئی، ضلع مالاکنڈ::

پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا::

ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا جناب کامران خان اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ جناب محمد فیاض خان شیرپاو کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) بلدیات بٹ خیلہ، مالاکنڈ جناب عمر رحمان صاحب کی ہدایات پر عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی ویلیج کونسل الیفی کلے، سخاکوٹ میں سیکرٹری اجمل خان صاحب کی زیر نگرانی صفائی عملہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے عمل کو مؤثر انداز میں جاری رکھنے میں مصروف عمل ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (سینئر) بلدیات بٹ خیلہ، مالاکنڈ جناب عمر رحمان صاحب نے صفائی سرگرمیوں کا اچانک دورہ کیا اور تمام صفائی عملہ کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے پایا۔ انہوں نے صفائی عملہ کی خدمات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

#عیدالاضحیٰ

آج عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری ویلج کونسل نرے اوبہ کی زیرِ نگرانی صفا...
28/05/2026

آج عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری ویلج کونسل نرے اوبہ کی زیرِ نگرانی صفائی مہم جاری ہے۔ اس دوران علاقے بھر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور دیگر گندگی اٹھانے کا کام مسلسل جاری رکھا گیا ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

تحصیل درگئی ضلع مالاکنڈ::پاک صاف شفاف خیبرپختونخواہ::ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا جناب کامران خا...
28/05/2026

تحصیل درگئی ضلع مالاکنڈ::
پاک صاف شفاف خیبرپختونخواہ::
ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا جناب کامران خان اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ جناب محمد فیاض خان شیرپاو کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات تحصیل درگئی میڈم محترمہ آسماء سالار صاحبہ کی ہدایات پر عید کے دوسرے روز بھی ویلج کونسل خان گڑھی سخاکوٹ میں سیکریٹری سیدمالک صاحب زیر نگرانی صفائی کا عملہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سینئر) ہیڈکوارٹر جناب عمررحمان صاحب نے بھی اچانک دورہ کرکے تمام سٹاف کو صفائی میں مصروف پایا ، ان کی خدامت کو سراہا اور انھیں صفائی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

# جہاں خدمت وہاں بلدیات
# عیدالاضحٰی
# پاک صاف و شفاف پختونخوا

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف خیبر پختونخوا" کے تحت ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا او...
28/05/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف خیبر پختونخوا" کے تحت ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی تحصیل درگئی، محترمہ آسماء سالار صاحبہ کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی تحصیل درگئی کی مختلف ویلیج کونسلز میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی صفائی مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔
اس موقع پر مختلف ویلیج کونسلز کے سیکرٹری صاحبان، صفائی عملہ اور سینیٹری ورکرز نے اپنی ذمہ داریاں نہایت ذمہ داری اور احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے گلی محلوں، بازاروں اور آبادیوں سے آلائشوں اور دیگر کچرے کو جمع کرکے مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کیا تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
تحصیل درگئی میں جاری یہ خصوصی صفائی آپریشن عیدالاضحیٰ کے تینوں ایام کے دوران تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔ عوام الناس سے بھی مؤدبانہ گزارش ہے کہ صفائی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور آلائشوں کو مقررہ مقامات پر رکھ کر صفائی کے مؤثر نظام کو برقرار رکھنے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
صاف ستھرا ماحول، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف خیبر پختونخوا" اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کی ہد...
27/05/2026

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن "پاک صاف خیبر پختونخوا" اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی محترمہ آسماء سالار صاحبہ کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے تحصیل درگئی کی مختلف ویلیج کونسلز میں صفائی ستھرائی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔
اس موقع پر مختلف ویلیج کونسلز کے سیکرٹری صاحبان، عملہ صفائی ستھرائی اور سینیٹری ورکرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے گلی محلوں اور آبادیوں سے آلائشوں کو اکٹھا کر کے مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس تک منتقل کر رہے ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
تحصیل درگئی میں جاری یہ خصوصی صفائی آپریشن عیدالاضحیٰ کے تینوں دن مسلسل جاری رہے گا۔ عوام الناس سے بھی گزارش ہے کہ صفائی عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور آلائشوں کو مقررہ مقامات پر رکھیں تاکہ بروقت صفائی کو یقینی بنایا جا سکے۔
صاف ستھرا ماحول، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری۔

تحصیل درگئی، ضلع مالاکنڈ::صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن “پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا” پروگرام کے تحت جناب کامران خا...
26/05/2026

تحصیل درگئی، ضلع مالاکنڈ::
صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے وژن “پاک صاف و شفاف خیبر پختونخوا” پروگرام کے تحت جناب کامران خان، ڈائریکٹر جنرل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبر پختونخوا، اور جناب محمد فیاض خان شیرپاو، ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ، کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات تحصیل درگئی، میڈم محترمہ آسماء سالار صاحبہ کی ہدایت پر ویلیج کونسل خرکی ڈھیری کے سیکرٹری کی زیر نگرانی جینیٹرز/صفائی عملہ صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔
عوام الناس سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ ویلیج کونسلز کے جینیٹرز اور صفائی عملہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے گاؤں، محلوں اور بازاروں کی صفائی، خوبصورتی اور صحت مند ماحول کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Malakand
Local Government Elections & Rural Development Department KP




Address

Dargai
24461

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Director LG&RDD Dargai Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share