Assistant Commissioner DARYA KHAN

Assistant Commissioner DARYA KHAN Welcome to the official page of ASSISTANT COMMISSIONER DARYA KHAN.

This page is dedicated to providing updates, information, and resources related to our work in Administrative and Public dealing and resolving Problem.

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے گیس فیکٹری کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران فیکٹری میں گیس کی خرید و فروخت، ریکارڈ،...
03/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے گیس فیکٹری کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران فیکٹری میں گیس کی خرید و فروخت، ریکارڈ، حفاظتی انتظامات اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی سامنے آنے پر فیکٹری انتظامیہ کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قوانین پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے تحصیل دریا خان کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی،...
03/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے تحصیل دریا خان کے مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، مقررہ نرخوں، معیار اور پیمانے کو چیک کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی دس...
03/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریاخان کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں سے بھی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان، رانا محمد شفیق کا اراضی ریکارڈ سنٹر دریا خان کا دورہ۔انہوں نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات...
03/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان، رانا محمد شفیق کا اراضی ریکارڈ سنٹر دریا خان کا دورہ۔
انہوں نے سنٹر میں فراہم کی جانے والی سہولیات، سروس ڈیلیوری اور ریکارڈ کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سٹاف کی کارکردگی کو بھی چیک کیا گیا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

02/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق نے نائب تحصیلدار مجلی بی بی کے ہمراہ معذور بھائیوں کی بہن کی شادی کے موقع پر انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے جہیز کے لیے مکمل فرنیچر بنوا کر مستحق خاندان کے سپرد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شفیق نے اس موقع پر کہا کہ اس معاونت کا مقصد مستحق خاندان کی شادی کی خوشیوں میں شریک ہونا اور ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے مریم نواز کلینک حسن شاہ کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی دستی...
01/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے مریم نواز کلینک حسن شاہ کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں سے بھی سہولیات اور علاج معالجے کے بارے میں دریافت کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے گورنمنٹ  پرائمری سکول انگرا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں تعلیمی سرگ...
01/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے گورنمنٹ پرائمری سکول انگرا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکول میں تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز، صفائی ستھرائی اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا اور سکول انتظامیہ کو تعلیمی معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طالبات کو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے والی بال میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر خلیل الرحمٰ...
28/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے والی بال میچ میں بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سپورٹس آفیسر خلیل الرحمٰن قمر اور تحصیلدار دریا خان قیوم خان نیازی بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملتی ہے

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے ریونیو سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں ریونیو ریکوری اور دیگر ریونیو معاملات کا تف...
28/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر دریا خان رانا محمد شفیق نے ریونیو سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی۔ جس میں ریونیو ریکوری اور دیگر ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ریونیو ریکوری کے مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریکوری کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ زیرِ التوا ریونیو معاملات کو بھی فوری طور پر نمٹانے اور عوامی مسائل کے بروقت حل کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

Address

AC Office Darya Khan
Darya Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner DARYA KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share