Dasu Hydropower Project - WAPDA

Dasu Hydropower Project - WAPDA Official page of Dasu Hydropower Project

27/05/2026
بارش، سیلاب ، موسم کے پیشِ نظر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ہنگامی تیاریوں متعلق جائزہ اجلاسداسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ا...
20/05/2026

بارش، سیلاب ، موسم کے پیشِ نظر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں ہنگامی تیاریوں متعلق جائزہ اجلاس

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ ایریا میں بارش اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے پیشِ نظر فلڈ پریپیئرڈنس اور ایمرجنسی رسپانس پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شدید سیلاب کی صورت میں قراقرم ہائی وے کو لاحق ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں واپڈا کے ڈائریکٹر جنرل (سوشل سیف گارڈ) زاہد حسین، ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان عزیز اللہ جان، ضلعی انتظامیہ، واپڈا حکام، کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریوں، ادارہ جاتی رابطہ اور مؤثر ردِعمل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ورلڈ بینک ٹیم کا داسو منصوبے کا تین روزہ دورہ مکمل، ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیاورلڈ بینک مشن نے داسو ...
13/05/2026

ورلڈ بینک ٹیم کا داسو منصوبے کا تین روزہ دورہ مکمل، ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا

ورلڈ بینک مشن نے داسو منصوبے میں جاری فلاحی، آبادکاری اور حفاظتی اقدامات کی پیش رفت کو سراہا

داسو، 13 مئی 2026:
ورلڈ بینک کی سوشل اینڈ انوائرمنٹ ٹیم نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تین روزہ جائزہ دورہ مکمل کر لیا، اس دوران منصوبے کے تحت جاری سماجی و ماحولیاتی حفاظتی اقدامات، کمیونٹی فلاحی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔

ورلڈ بینک کے وفد کو منصوبے کے مختلف تکنیکی، سماجی اور ماحولیاتی پہلوؤں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

وفد نے سوشل اینڈ انوائرمنٹ مینجمنٹ فریم ورک، ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد، پیشہ ورانہ صحت و تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، اور اِن مائیگرنٹس مینجمنٹ و کمیونیکیشن پلان پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ورلڈ بینک ٹیم کو زمین کے حصول، متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی، آبادکاری، روزگار کی بحالی، عوامی مشاورت، شکایات کے ازالہ کے نظام، جینڈر ایکشن پلان، اسکالرشپ پروگرامز اور لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری فلاحی اقدامات سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

وفد نے منصوبے میں مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سسٹمز، قانونی و ادارہ جاتی انتظامات، اور بین الاقوامی سماجی و ماحولیاتی معیارات پر عملدرآمد کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا۔

دورے کے آخری روز ورلڈ بینک مشن نے مرکزی ڈیم سائٹ، متعلقہ انفراسٹرکچر، کنٹریکٹر کیمپس، پلوں اور لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا فیلڈ وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز بریگیڈیئر (ر) زاہد حسین، واپڈا حکام، کنسلٹنٹس اور متعلقہ ماہرین بھی وفد کے ہمراہ موجود تھے۔

ورلڈ بینک ٹیم نے منصوبے کے تحت جاری سماجی و ماحولیاتی اقدامات، کمیونٹی ویلفیئر پروگرامز اور حفاظتی معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو سراہتے ہوئے مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ دورہ واپڈا اور ورلڈ بینک کے درمیان جاری مؤثر تعاون کا مظہر ہے، جس کا مقصد داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں پائیدار ترقی، مقامی آبادی کی فلاح و بہبود، اور بین الاقوامی سماجی و ماحولیاتی معیارات پر مؤثر عملدرآمد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

World Bank Team Completes Three-Day Visit to Dasu Project, Conducts Detailed Review of Development and Welfare Activities

World Bank Mission Appreciates Progress in Ongoing Welfare, Resettlement, and Safeguard Measures at Dasu Project

Dasu, May 13, 2026:
The Social and Environment Team of the World Bank has completed a three-day review visit to the Dasu Hydropower Project, during which it conducted a detailed assessment of ongoing social and environmental safeguard measures, community welfare activities, and development initiatives under the project.

The World Bank delegation was given a comprehensive briefing on various technical, social, and environmental aspects of the project.

The delegation reviewed in detail the progress on the Social and Environmental Management Framework, implementation of environmental regulations, occupational health and safety, traffic management, biodiversity conservation, and the In-Migrants Management and Communication Plan.

The World Bank team was also briefed on land acquisition, compensation payments to affectees, resettlement activities, livelihood restoration, public consultations, grievance redress mechanisms, the Gender Action Plan, scholarship programs, and welfare initiatives under the Local Area Development Program.

The delegation further examined monitoring and evaluation systems, legal and institutional arrangements, and mechanisms for compliance with international social and environmental standards.

On the final day of the visit, the World Bank mission conducted a field visit to the main dam site, associated infrastructure, contractor camps, bridges, and various ongoing development schemes under the Local Area Development Program. During the visit, Director General Social Safeguards Brigadier (Retd.) Zahid Hussain, WAPDA officials, consultants, and relevant experts accompanied the delegation.

The World Bank team appreciated the effective implementation of ongoing social and environmental measures, community welfare programs, and safety standards under the project, expressing overall satisfaction with the progress.

This visit reflects the continued effective collaboration between WAPDA and the World Bank, aimed at strengthening sustainable development, improving the welfare of local communities, and ensuring effective compliance with international social and environmental standards in the Dasu Hydropower Project.

Commissioner Hazara Deputy Commissioner Kohistan Upper

بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زاہد حسین نے ڈائریکٹر جنرل (سوشل سیف گارڈز) داسو پن بجلی منصوبہ واپڈا کا چارج سنبھال لیاداسو، 11 مئی...
11/05/2026

بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زاہد حسین نے ڈائریکٹر جنرل (سوشل سیف گارڈز) داسو پن بجلی منصوبہ واپڈا کا چارج سنبھال لیا

داسو، 11 مئی 2026:
بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زاہد حسین نے آج باضابطہ طور پر ڈائریکٹر جنرل (سوشل سیف گارڈز) داسو پن بجلی منصوبہ، واپڈا کا چارج سنبھال لیا۔ انہوں نے واپڈا کالونی چوچنگ، داسو، اپر کوہستان میں واقع ڈائریکٹر جنرل آفس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

اپنی نئی ذمہ داری کے تحت بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زاہد حسین سوشل، ری سیٹلمنٹ اور انوائرمنٹ یونٹ کے تمام شعبہ جات کی نگرانی کریں گے۔ وہ منصوبے سے متعلق سماجی تحفظات، ماحولیاتی تقاضوں کی مؤثر پاسداری اور متاثرہ خاندانوں کی آبادکاری سے متعلق امور کی بہتر منصوبہ بندی، مربوط عملدرآمد اور مؤثر ہم آہنگی کو یقینی بنائیں گے۔

اس موقع پر یونٹ کے افسران اور عملے نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی قیادت، وسیع پیشہ ورانہ تجربے اور انتظامی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ افسران نے امید ظاہر کی کہ ان کی رہنمائی میں ادارے کی کارکردگی، سماجی اقدامات اور منصوبے پر عملدرآمد کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) زاہد حسین صاحب نے میجر (ریٹائرڈ) طارق محمود صاحب سے چارج سنبھالا، جو بطور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل (سوشل سیف گارڈز) خدمات انجام دے رہے تھے۔

11/05/2026

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ: اپر کوہستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے واپڈا کا عزم

07/05/2026
07/05/2026

اپر کوہستان کی 31 خواتین نے داسوہائیڈور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈیوپلمنٹ پروگرام کے تحت دو سالہ ایل ایچ وی کورس
کامیابی سے مکمل کر لیا

واپڈا کی جانب سے تربیتی کورس کا اہتمام پبلک ہیلتھ سکول ایبٹ آباد میں کیا گیا تھا، 5 کروڑ 88 لاکھ روپے لاگت آئی

کمشنر ہزارہ ڈویژن نے تربیت مکمل کرنے والی خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے، جنرل منیجر داسو پراجیکٹ بھی تقریب میں شریک تھے

7 مئی 2026: خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان سے تعلق رکھنے والی 31 خواتین نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پبلک ہیلتھ سکول ایبٹ آباد سے لیڈی ہیلتھ وزیٹر (ایل ایچ وی) کا دو سالہ پیشہ ورانہ تربیتی کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔ کورس پر 5 کروڑ 88 لاکھ روپے لاگت آئی۔ سماجی ذمہ داری کے تحت واپڈا کے اس اقدام کا بنیادی مقصد اپر کوہستان میں بنیادی صحت کی سہولیات میں بہتری لانا، بالخصوص ماں اور بچے کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا اور بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

دو سالہ تربیتی کورس کی تکمیل پر جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں منعقد ہونے والی تقریب میں کامیاب خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں کوہستان سے رکن قومی اسمبلی ملک ادریس نے بھی تقریب میں شرکت کی

تقریب سے خطاب میں کمشنر ہزارہ ڈویژن نے واپڈا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف بنیادی صحت کے نظام کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ اپر کوہستان کے دور دراز علاقوں میں خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ تربیت یافتہ ایل ایچ ویز اپنی اپنی کمیونٹیز میں خواتین اور بچوں میں صحت عامہ کے فروغ، بیماریوں کی روک تھام اور طبی سہولیات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ اور واپڈا مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کے لیے ترقیاتی سکیموں پر مؤثر عملدرآمد اور داسوہائیڈروپاور پراجیکٹ کی رکاوٹ کے بغیر تعمیر کیلئے قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔

قبل ازیں، جنرل منیجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئر امیر شفیق الرحمان نے اپنے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ پراجیکٹ ایریا میں مقامی آبادی کی سماجی اور اقتصادی بہتری کے لیے متعدد ترقیاتی سکیموں پر ترجیحی بنیاد پر عملدرآمد جاری ہے، جن کی بدولت مقامی لوگوں کے رہن سہن میں مثبت اور دیرپا تبدیلی آئے گی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پراجیکٹ ایریا کے لوگوں کی ترقی کے لیے متعدد سکیموں پر کام کررہاہے۔ 4 ارب 80 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے 30 ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں ۔ مکمل ہونے والی سکیموں کا تعلق بنیادی انفراسٹرکچر ، صحت ، تعلیم اور توانائی کے شعبوں سے ہے۔ جبکہ کئی ایک سکیمیں عملدرآمد کے مختلف مراحل میں ہیں۔ مزید برآں، داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تقریباً 3 ہزار 450 مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی حاصل ہیں۔ # # #

MID-TERM IMPACT REVIEW MEETING ON SOCIAL, RESETTLEMENT & ENVIRONMENTAL SAFEGUARDS — DASU HYDROPOWER PROJECTDasu, May 2, ...
02/05/2026

MID-TERM IMPACT REVIEW MEETING ON SOCIAL, RESETTLEMENT & ENVIRONMENTAL SAFEGUARDS — DASU HYDROPOWER PROJECT

Dasu, May 2, 2026.
A meeting was held today to review the mid-term impacts of the social, resettlement, and environmental components of the Dasu Hydropower Project. The session, organized by the MSC Consultant, was attended by relevant sectional heads and chaired by the Director General (Social Safeguards).

During the meeting, Mr. Anura Widana, Team Lead MSC Consultant, presented a comprehensive overview of project progress, highlighting resettlement status, socio-economic impacts, and environmental management measures.

Participants actively contributed insights, focusing on strengthening coordination, addressing challenges, and enhancing mitigation strategies to improve overall project outcomes.

The session concluded with a commitment to incorporate feedback into ongoing and future planning, ensuring continued focus on social responsibility and environmental sustainability.

واپڈا نے اپر کوہستان کے گاؤں میں دو گورنمنٹ سکولز کی تعمیر کیلئے 64 کروڑ روپے مالیت کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیاداسو ہائیڈروپ...
01/05/2026

واپڈا نے اپر کوہستان کے گاؤں میں دو گورنمنٹ سکولز کی تعمیر کیلئے 64 کروڑ روپے مالیت کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا

داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلیپمنٹ پروگرام کے تحت ایک پرائمری اور ایک ہائی سکول کی تعمیر دو سال میں مکمل ہوگی

واپڈا نے خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے گاؤں سیئو میں دو سکولز کی تعمیر کیلئے کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا۔ کنٹریکٹ کی مالیت 64 کروڑ روپے ہے۔

واپڈا داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے لوکل ایریا ڈویلیپمنٹ پروگرام کے تحت اپنی سماجی ذمہ داری کی ادائیگی میں اپر کوہستان کے گاؤں سیئو میں ایک پرائمری اور ایک گورنمنٹ ہائی سکول تعمیر کررہا ہے۔

کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔ داسو ہائیڈروپاور کے ڈائریکٹر جنرل سوشل سیف گارڈز میجر طارق محمود (ریٹائرڈ) اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندہ نے کنٹریکٹ کی دستاویز پر دستخط کئے۔ داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کے چیف انجینئر کنٹریکٹس سلمان اکرم اور دیگر آفیسرز اور ملازمین بھی تقریب میں شریک تھے۔
کنٹریکٹ کے مطابق دونوں سکولز دو سال میں مکمل کئے جائیں گے اور یہ جدید کلاس رومز، کمپیوٹر اور سائنس لیبارٹریز کے علاوہ سٹاف رومز پر مشتمل ہوں گے۔

واپڈا کی جانب سے ان دو گورنمنٹ سکولز کا قیام داسو پراجیکٹ ایریا میں تعلیمی سہولیات میں بہتری لانے کے عزم کا عکاس ہے۔ اس اقدام کی بدولت مقامی طلباء تعلیم کے حصول کے بعد ایک بہتر اور خوشحال مستقبل کی جانب گامزن ہو سکیں گے۔
Community Development under Dasu Hydropower Project:

WAPDA Awards Rs. 640 Million Contract for Schools Construction at Seo Village

May 1, 2026: WAPDA awarded a contract worth Rs. 640 million for construction of two Government Schools at Seo Village in Upper Kohistan District of Khyber Pakhtunkhwa Province.

It is worth mentioning here that WAPDA is establishing a Primary and a High School in this far-flung and backward area under 'Local Area Development Programme' of Dasu Hydropower Project as its Corporate Social Responsibility.

The contract signing ceremony was held at the Project office today. DG (Social Safeguards) Dasu Hydropower Project Maj Tariq Mehmood (Retd) and representative of the Construction firm signed the contract on behalf of their organizations. The ceremony was also attended by Chief Engineer (Contracts) Salman Akram, along with other officials of Dasu Hydropower Project.

As per the contract both schools - to be completed in two years - will house latest class rooms, computer and science laboratories equipped with modern gadgets, and staff rooms.

The initiative of establishing these schools reflects WAPDA's strong commitment to strengthening educational infrastructure and empowering local communities, paving the way towards a bright and prosperous future for the generations to come.

Address

Dassu
20100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dasu Hydropower Project - WAPDA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share