Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan

Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan, Government Website, Allama Iqbal Teaching Hospital, Jampur Road Dera Ghazi Khan, Punjab, Dera Ghazi Khan.

Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan TEACHING HOSPITAL �Allama Iqbal Teaching Hospital, often abbreviated as DHQ Teaching Hospital DG Khan, is a significant healthcare institution located in the city of Dera Ghazi Khan, Punjab, Pakistan.

29/08/2026

*According to the vision of Chief Minister Punjab, Honorable Maryam Nawaz Sharif*

*On the directions of Dr. Mansoor Ahmad Afghan (MS, AITH, DG Khan)*

*Dr. Ali Hashim Khan (APMO/AMS)* conducted a monitoring visit to *Yousaf Block, OPD Counters, Blood Bank and various OPDs* to review *Service Delivery, Patient Care and Key Performance Indicators (KPIs).*

*Departments Visited:*
*Orthopedics, Urology, General Surgery, Psychiatry, Physiotherapy, HIV/AIDS ART Centre, Diabetic Clinic, Pulmonology, Ophthalmology, Blood Bank and TB DOTS.*

During the visit, *staff attendance, patient care, service delivery and available facilities* were reviewed.

*Dated: 29-08-2026 (Saturday)*

*Media Cell, Allama Iqbal Teaching Hospital, Dera Ghazi Khan*

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق**ڈاکٹر منصور احمد افغان (ایم ایس، اے آئی ٹی ایچ، ڈی جی خان) کی ہ...
29/08/2026

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق*

*ڈاکٹر منصور احمد افغان (ایم ایس، اے آئی ٹی ایچ، ڈی جی خان) کی ہدایت پر*

*ڈاکٹر علی ہاشم خان (اے پی ایم او/اے ایم ایس)* نے *سروس ڈیلیوری، مریضوں کی نگہداشت اور KPIs* کے جائزے کے لیے یوسف بلاک، او پی ڈی کاؤنٹرز، بلڈ بینک اور مختلف او پی ڈیز کا مانیٹرنگ وزٹ کیا۔

*شعبہ جات:*
*آرتھوپیڈکس، یورولوجی، جنرل سرجری، سائیکاٹری، فزیوتھراپی، HIV/AIDS ART سینٹر، ڈائبیٹک کلینک، پلمونولوجی، آفتھلمولوجی، بلڈ بینک اور TB DOTS۔*

دورانِ وزٹ *اسٹاف کی حاضری، مریضوں کی نگہداشت، سروس ڈیلیوری اور دستیاب سہولیات* کا جائزہ لیا گیا۔

*مورخہ: 29-08-2026 (ہفتہ)*

*میڈیا سیل، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان*

*پریس ریلیز**علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان* *وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز  کے ویژن کے تحت*   *محترم ڈاکٹر ...
29/08/2026

*پریس ریلیز*

*علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان*

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے تحت*
*محترم ڈاکٹر منصور احمد افغان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ* کی ہدایات پر شعبہ اطفال میں ریسکیو 1122 کے تعاون سے ڈیزاسٹر رسپانس موک ڈرل کا انعقاد کیا گیا۔*

*موک ڈرل کے اہم نکات:*

*۱۔ فوری ردِعمل:* ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی اور رسپانس ٹائم کا جائزہ۔

*۲۔ محفوظ انخلاء:* مریضوں، تیمارداروں اور عملہ کے محفوظ اور منظم انخلاء کی عملی مشق۔

*۳۔ باہمی رابطہ کاری:* ریسکیو 1122، سکیورٹی اور ہسپتال عملہ کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن کی جانچ۔

*۴۔ ایمرجنسی رسپانس:* فائر، ڈیزاسٹر اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے طریقۂ کار کی عملی جانچ۔

*۵۔ مریضوں کی منتقلی:* متاثرہ مریضوں کی فوری اور محفوظ منتقلی و ابتدائی طبی امداد کی مشق۔

*۶۔ سکیورٹی و رسائی:* ایمرجنسی راستوں، داخلی و خارجی راستوں اور ریسکیو ایکسس کا جائزہ۔

*۷۔ بہتری کا عمل:* ممکنہ خامیوں کی نشاندہی اور ڈیزاسٹر رسپانس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات۔

*محترم ڈاکٹر علی ہاشم خان (اے ایم ایس) اور مسٹر گل حسن، چیف سکیورٹی آفیسر (CSO)،* نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے عملہ اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے تعاون سے ہسپتال کی *ڈیزاسٹر پریپیئرڈنس، ایمرجنسی رسپانس اور مریضوں کے تحفظ* کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایسی مشقیں آئندہ بھی باقاعدگی سے جاری رکھی جائیں گی۔

*مورخہ: 29-08-2026 (ہفتہ)*

*میڈیا سیل* ،
علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان*

28/08/2026

*By the direction of Dr. Mansoor Ahmad Afghan (MS, AITH, DG Khan),*

*Dr. Ali Hashim Khan (APMO/AMS)* conducted a monitoring visit to *Yousaf Block, OPD Counters, Blood Bank and various Out Patient Departments (OPDs)* to review *Service Delivery, Patient Care and Key Performance Indicators (KPIs).*

*Departments/Areas Visited:*

*Orthopedics, Urology, General Surgery, Psychiatry, Physiotherapy, HIV/AIDS ART Centre, Diabetic Clinic, Pulmonology, Ophthalmology, Blood Bank and TB DOTS.*

During the visit, *staff attendance, patient care, service delivery, OPD management and availability of medical facilities* were reviewed.

*Dated: 28-08-2026 (Friday)*

*Media Cell, Allama Iqbal Teaching Hospital, Dera Ghazi Khan*

*ڈاکٹر منصور احمد افغان (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی ہدایات کے مطابق* *ڈاکٹر علی ہاشم خ...
28/08/2026

*ڈاکٹر منصور احمد افغان (میڈیکل سپرنٹنڈنٹ)، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی ہدایات کے مطابق*

*ڈاکٹر علی ہاشم خان (اے پی ایم او/اے ایم ایس)* نے *سروس ڈیلیوری، مریضوں کی نگہداشت اور کلیدی کارکردگی کے اشاریوں (KPIs)* کے جائزے کے لیے یوسف بلاک، او پی ڈی کاؤنٹرز، بلڈ بینک اور مختلف شعبہ جات کی او پی ڈیز کا تفصیلی مانیٹرنگ وزٹ کیا۔

*دورہ کیے گئے شعبہ جات:*

*آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کی او پی ڈی* *یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کی او پی ڈی* *جنرل سرجری ڈیپارٹمنٹ کی او پی ڈی* *سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کی او پی ڈی* *فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ* *HIV/AIDS ART سینٹر* *ذیابیطس کلینک، پرانی عمارت* *پلمونولوجی ڈیپارٹمنٹ کی او پی ڈی* *آئی/آفتھلمولوجی ڈیپارٹمنٹ* *بلڈ بینک، یوسف بلاک* *TB DOTS سینٹر*

*مانیٹرنگ کے اہم نکات:* *سروس ڈیلیوری* *مریضوں کی نگہداشت* *KPIs کا جائزہ* *اسٹاف کی موجودگی* *او پی ڈی مینجمنٹ* *مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات* *بلڈ بینک سروسز*

*مورخہ: 28-08-2026 (جمعہ)*

**میڈیا سیل، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان*

فائر سیفٹی اور الیکٹریکل سیفٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ ⚡**وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق**ڈاکٹر منص...
28/08/2026

فائر سیفٹی اور الیکٹریکل سیفٹی کے حوالے سے اہم میٹنگ ⚡*

*وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق*
*ڈاکٹر منصور احمد افغان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، کی ہدایات کے مطابق*

*ڈاکٹر حفیظ اللہ (اے ایم ایس) کی زیرِ صدارت*

*علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان میں فائر سیفٹی اور الیکٹریکل سیفٹی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔*

*میٹنگ میں آگ سے بچاؤ، برقی تنصیبات کی حفاظت، ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل اور محفوظ انخلا کے جامع منصوبے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔*

*ممکنہ حفاظتی خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے موجودہ انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مؤثر تدارک کے لیے ضروری تجاویز، سفارشات اور اصلاحی اقدامات پیش کیے گئے۔*

*🔹 اہم نکات*

*⭐ فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ*

*⭐ الیکٹریکل سیفٹی اور برقی تنصیبات کی جانچ*

*⭐ ہنگامی حالات میں فوری ردِعمل*

*⭐ محفوظ انخلا کے منصوبے کا جائزہ*

*⭐ ممکنہ حفاظتی خطرات کی نشاندہی*

*⭐ ضروری تدارکی اقدامات اور سفارشات*

*🔹 تجویز کردہ حفاظتی اقدامات*

*✅ آگ بجھانے والے آلات کی باقاعدہ جانچ اور فوری دستیابی*

*✅ بجلی کی تاروں، پینلز اور دیگر تنصیبات کا مکمل حفاظتی معائنہ*

*✅ ایمرجنسی راستوں اور اخراجی دروازوں کو ہر وقت کلیئر رکھنا*

*✅ عملے کے لیے فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس کی تربیت*

*✅ فائر اور محفوظ انخلا کی باقاعدہ مشقوں کا انعقاد*

*🔹 میٹنگ کے شرکاء*

*⭐ ڈاکٹر احمد بخش — فوکل پرسن، جینیٹوریل/سکیورٹی*

*⭐ ڈاکٹر محمد احمد — ڈی ایم ایس/میڈیسن اسپیشلسٹ*

*⭐ مسٹر گل حسن — سکیورٹی آفیسر*

*⭐ مسٹر ریحان کریم — ایس ڈی او*

*میڈیا سیل، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان*

*علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں شعبہ اطفال میں فائر سیفٹی کے حوالے سے جامع موک ڈرل کا انعقاد**ڈیرہ غازی خان،...
28/08/2026

*علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں شعبہ اطفال میں فائر سیفٹی کے حوالے سے جامع موک ڈرل کا انعقاد*

*ڈیرہ غازی خان، 28 اگست 2026ء:* علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کے *شعبہ اطفال (Paeds Ward)* میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ایک *جامع فائر سیفٹی موک ڈرل* کا انعقاد کیا گیا۔

موک ڈرل کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں *مریضوں، بچوں، لواحقین، نرسنگ اسٹاف اور ہسپتال کے دیگر عملے کی حفاظت، بروقت ایمرجنسی رسپانس اور محفوظ انخلاء* کے انتظامات کو عملی طور پر جانچنا تھا۔

اس دوران فائر ایمرجنسی کی فرضی صورتحال پیدا کرکے *نرسنگ اسٹاف سمیت ہسپتال کے عملے کی ایمرجنسی رسپانس، فائر سیفٹی اقدامات، مریضوں کے محفوظ انخلاء، ایگزٹ روٹس اور ہنگامی رابطہ کاری* کا عملی جائزہ لیا گیا۔

خصوصاً شعبہ اطفال میں موجود بچوں کی حساس صورتحال کے پیش نظر *نرسنگ اسٹاف کی ذمہ داریوں، مریضوں کی فوری منتقلی، محفوظ راستوں اور ایمرجنسی رسپانس میکانزم* کو خصوصی طور پر جانچا گیا۔

موک ڈرل کے دوران *نرسنگ اسٹاف اور متعلقہ عملے* نے ہنگامی صورتحال میں مریضوں اور لواحقین کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے، فائر سیفٹی پروٹوکول پر عملدرآمد اور بروقت رسپانس کی عملی مشق کی۔

*فائر سیفٹی، ایمرجنسی پریپئرڈنس، نرسنگ اسٹاف کی تربیت اور مریضوں کی حفاظت* ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

ایسی عملی مشقوں کا مقصد *ہنگامی صورتحال میں عملے کی تیاری، رسپانس ٹائم میں بہتری اور ممکنہ جانی نقصان کے خطرے کو کم کرنا* ہے۔

*مورخہ: 28-08-2026*

*میڈیا سیل، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان*

*دی ڈیلی ڈی جی خان ٹائمز — خصوصی رپورٹ**چیف ایڈیٹر: اسماعیل سیال**کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کا علامہ ا...
28/08/2026

*دی ڈیلی ڈی جی خان ٹائمز — خصوصی رپورٹ*

*چیف ایڈیٹر: اسماعیل سیال*

*کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا تفصیلی دورہ*

*ڈیرہ غازی خان، جمعرات 27 اگست 2026ء:* کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن *اشفاق احمد چوہدری* نے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران کمشنر نے *طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، اسٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، فائر سیفٹی اور دیگر انتظامی امور* کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر *میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منصور احمد افغان* اور دیگر متعلقہ افسران بھی کمشنر کے ہمراہ موجود تھے اور انہیں ہسپتال میں جاری طبی و انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

کمشنر نے *آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (OPDs)، شعبہ اطفال کی ایمرجنسی (Paeds Emergency)، نرسری اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جات* کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب طبی و انتظامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منصور احمد افغان* نے کمشنر کو ہسپتال میں جاری *طبی خدمات، بجلی اور برقی حفاظتی اقدامات، مریضوں کی سہولت کے لیے کیے گئے انتظامات، مختلف شعبہ جات کی کارکردگی اور انتظامی امور* کے بارے میں بریفنگ دی۔

کمشنر نے *فائر ایکسٹنگوشرز، فائر سیفٹی ریکارڈ کی تکمیل اور دیگر حفاظتی انتظامات* بھی چیک کیے۔

دورے کے دوران کمشنر نے *او پی ڈی اور شعبہ اطفال کی ایمرجنسی میں زیرِ علاج بچوں کے لواحقین سے ملاقات* کی اور ان سے علاج کی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور دیگر مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

کمشنر *اشفاق احمد چوہدری* نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو *بروقت، معیاری اور بلا تعطل طبی سہولیات* کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے ہسپتال میں *صفائی ستھرائی مزید بہتر بنانے، اسٹاف کی بروقت حاضری یقینی بنانے اور ضروری ادویات کی وافر دستیابی* کے لیے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے کہا کہ *عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔* انہوں نے واضح کیا کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ *طبی خدمات کے ساتھ صفائی، فائر سیفٹی، نظم و ضبط اور انتظامی امور* پر بھی خصوصی توجہ دی جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو محفوظ، باوقار اور بہتر ماحول میں علاج معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں۔

*کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں ہسپتالوں کی کارکردگی اور سہولیات کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔*

*چیف ایڈیٹر: اسماعیل سیال*
*دی ڈیلی ڈی جی خان ٹائمز*

ڈی جی خان ٹراما سینٹر میں زخمی مریضوں کا علاج جاری، ایف سی میوند رائفلز کے جوان معاونت میں مصروفڈیرہ غازی خان، 27 اگست 2...
28/08/2026

ڈی جی خان ٹراما سینٹر میں زخمی مریضوں کا علاج جاری، ایف سی میوند رائفلز کے جوان معاونت میں مصروف

ڈیرہ غازی خان، 27 اگست 2026: کوہلو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں 30 سے زائد زخمی مریضوں کو بہتر طبی علاج کے لیے پنجاب ریفر کیا گیا، جنہیں ڈیرہ غازی خان منتقل کیے جانے کے بعد ٹراما سینٹر میں فوری طبی امداد اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔

کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل نصیر احمد اور ونگ کمانڈنٹ کرنل طحہ علی کی خصوصی ہدایات پر ڈیرہ غازی خان منتقل کیے گئے زخمی مریضوں کے علاج، نگہداشت اور ضروری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں کیپٹن ڈاکٹر محمد علی نے ایم ایس ٹراما سینٹر ڈیرہ غازی خان سے رابطہ کیا، جس کے بعد زخمی مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اور بہترین ممکنہ علاج کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹراما سینٹر میں ایف سی میوند رائفلز کے جوان بھی موجود ہیں جو زخمی مریضوں اور ان کے لواحقین کی رہنمائی اور معاونت کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کے عمل میں بھی ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس افسوسناک واقعے میں ایک بچہ جانبر نہ ہو سکا۔ کمانڈنٹ میوند رائفلز کرنل نصیر احمد کی ہدایات پر بچے کی میت کو چھوٹی زرین روانہ کر دیا گیا ہے۔

زخمیوں کی بروقت منتقلی، فوری طبی امداد اور علاج معالجے کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں ایف سی اہلکاروں کی موجودگی متاثرہ مریضوں اور ان کے خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

تاریخ: 28-08-2026

میڈیا سیل، علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان

27/08/2026

*According to the vision of Honorable Chief Minister Punjab, Maryam Nawaz Sharif*

*Dr. Mansoor Ahmad Afghan*
(Medical Superintendent) AITH, DGK

*Dr. Ali Hashim Khan*
*(APMO/AMS)**Monitoring Visit to Various Departments* During the visit, *service delivery, patient care, KPIs, staff ,presence, and available facilities* were thoroughly reviewed.

*Key Monitoring Points:*
🔹 *Service Delivery*
🔹 *Patient Care*
🔹 *KPIs Review*
🔹 *OPD Management*
🔹 *Blood Bank Services*
🔹 *Facilities Assessment*

*Media Cell :*
Allama Iqbal Teaching Hospital, Dera Ghazi Khan*

Address

Allama Iqbal Teaching Hospital, Jampur Road Dera Ghazi Khan, Punjab
Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allama Iqbal Teaching Hospital Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share