20/07/2026
ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈیرہ غازی خان کا خانہ بدوش بستیوں میں انسدادِ پولیو مہم کا ہنگامی دورہ اور جائزہ
ڈیرہ غازی خان میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر، شفاف اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ضلعی محکمہ صحت متحرک ہے. اسی سلسلے میں ڈاکٹر شہباز حسین 'ضلعی ہیلتھ آفیسر' ڈیرہ غازی خان نے مختلف علاقوں میں قائم خانہ بدوش بستیوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری پولیو مہم کی سرگرمیوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا.
ضلعی ہیلتھ آفیسر نے فیلڈ میں کام کرنے والی ٹیموں کے پاس موجود ویکسین کے درجہ حرارت، اسٹوریج اور حفاظتی معیار کا سختی سے جائزہ لیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بچوں کو محفوظ ترین ویکسین دی جا رہی ہے.