Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan

Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan Organization for helping needy poor & Special person in our society

📢 e-Biz Portal پر NGO Training Session — District Dera Ghazi Khan💻 ضلع ڈیرہ غازی خان میں NGOs کی Registration، Renewal ا...
31/08/2026

📢 e-Biz Portal پر NGO Training Session — District Dera Ghazi Khan

💻 ضلع ڈیرہ غازی خان میں NGOs کی Registration، Renewal اور Amendment کے حوالے سے e-Biz Portal پر تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں NGO نمائندگان کو آن لائن طریقہ کار اور Portal کے عملی استعمال کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی۔

✨ سیشن میں Divisional Director Social Welfare & Bait-ul-Maal DG Khan، Azhar Yousaf اور Deputy Director Social Welfare & Bait-ul-Maal DG Khan، Zaka Ud Din نے شرکت کی اور ڈیجیٹل سروس ڈلیوری، شفافیت اور کارکردگی کی اہمیت پر زور دیا۔

🎤 سیشن کی قیادت Assistant Director DG Khan، Rameesha Mujahid اور Assistant Director Kot Chutta، Mateen Bilal نے کی، جبکہ آخر میں سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا۔

🤝 تربیتی سیشن کا مقصد NGO stakeholders کی capacity building اور e-Biz services کے مؤثر استعمال کو فروغ دینا تھا۔

08/08/2026

🇵🇰🇸🇦🇹🇷 پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون

مکہ مکرمہ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن، استحکام، باہمی تعاون اور اجتماعی دفاع کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی روابط اور مشترکہ مفادات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
سعودی عرب پائندہ باد 🇸🇦
ترکیہ زندہ باد 🇹🇷

منجانب:
ڈپٹی ڈائریکٹر
سوشل ویلفیئر و بیت المال
ڈیرہ غازی خان
🇵🇰
🇸🇦
🇹🇷












20/07/2026

یہ ویڈیو بظاہر ایک مزاحیہ (Funny) کانٹینٹ ہے، لیکن اس میں ہمارے معاشرے کے لیے ایک بہت بڑا سبق چھپا ہے۔ 👇

ایک شخص سڑک کنارے بیٹھتا ہے، اور ہاتھ میں پکڑا گلاس زمین پر رکھ دیتا ہے۔ آنے جانے والے لوگ اسے بھکاری سمجھ کر گلاس میں پیسے ڈالنے لگتے ہیں۔

وہ بار بار کہتا ہے:
"میں بھکاری نہیں ہوں…"

مگر جب ایک کے بعد دوسرا، دوسرا کے بعد تیسرا شخص اسی گلاس میں پیسے ڈالنے لگتا ہے، تو آخرکار وہ بھی اپنا گلاس اٹھا کر… مانگنا شروع کر دیتا ہے۔ 😂

یہ مزاحیہ منظر ہمیں ایک اہم بات سکھاتا ہے:

❓ کیا ہم بھیک دے کر کسی کی مدد کر رہے ہیں؟
❓ یا اسے بھیک مانگنے کا عادی بنا رہے ہیں؟

آئیں! بھیک کے بجائے باعزت روزگار، تعلیم اور حقیقی ضرورت مندوں کی مؤثر مدد کو فروغ دیں۔

انسدادِ گداگری صرف حکومت کی نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جناب عثمان خالد کی ہدایات پر انسدادِ گداگری مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترم...
18/07/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جناب عثمان خالد کی ہدایات پر انسدادِ گداگری مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محترمہ رمیشہ مجاہد کی نگرانی میں غازی گھاٹ اور دراہمہ کے مختلف علاقوں میں خصوصی آپریشن کیا گیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر، پولیس ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے باہمی تعاون سے کیے گئے آپریشن کے دوران مساجد کے باہر اور مختلف عوامی مقامات پر موجود 06 گداگروں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی اور بحالی کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔

محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے انسدادِ گداگری اور عوامی شعور کی بیداری کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔

22/03/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان: ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کا دارالامان کا دورہ

بے سہارا خواتین اور بچوں کو عید کی مبارکباد، تحائف بھی تقسیم

مستحق خواتین اور بچوں میں عید تحائف کی تقسیم

کمزور طبقات کو عید میں شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، محمد عثمان خالد

دارالامان میں عید کے موقع پر خصوصی تقریب، افسران کی شرکت

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران بھی ہمراہ

عید کا دن انسانیت اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد چانڈیا، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان، اسسٹنٹ کمشنر نظر کُورائی اور چیف آف...
21/03/2026

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسد چانڈیا، اسسٹنٹ کمشنر تیمور عثمان، اسسٹنٹ کمشنر نظر کُورائی اور چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل جواد الحسن کے ہمراہ دارالامان کا دورہ کیا، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شیلٹر ہوم، سوشل ویلفیئر و بیت المال رمیثہ مجاہد بھی موجود تھیں۔

دورے کے دوران دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا گیا، ان کی خیریت دریافت کی گئی اور ان میں مٹھائی و تحائف تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ان کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھنے کو ملیں جو اس اقدام کی اصل کامیابی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد نے اس موقع پر کہا کہ ضلعی انتظامیہ معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ایسے فلاحی اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ ایک محفوظ، باوقار
اور خوشحال معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکے۔














31/12/2025

Today, 31-12-2025, the Deputy Commissioner, Dera Ghazi Khan chaired a meeting with representatives of all NGOs to review their ongoing progress and discuss future plans.
During the meeting, NGOs shared updates on their current initiatives, achievements, and upcoming programs.
The Deputy Commissioner emphasized effective coordination, transparency, and impactful service delivery for the welfare of the community.
Such engagements reflect the district administration’s commitment to collaborative development and improved service outcomes for the people of Dera Ghazi Khan

🌍🚫 Anti-Corruption Awareness Walk DG Khan 🌟Department of Social Welfare & Bait-ul-Maal, Dera Ghazi Khan marked Anti-Corr...
09/12/2025

🌍🚫 Anti-Corruption Awareness Walk DG Khan 🌟

Department of Social Welfare & Bait-ul-Maal, Dera Ghazi Khan marked Anti-Corruption Day with an awareness walk, promoting transparency, integrity, and accountability. ✨🚶‍♂️🚶‍♀️

Commitment from the Mr.Zaka ud Din, Deputy Director SW&BM :
“Let us strengthen our resolve to serve with integrity, ensure transparency, and uphold a zero-tolerance approach towards corruption.” 💼🤝

🌍 International Disability Day 🌍International Disability Day event was organized under the leadership of Deputy Director...
04/12/2025

🌍 International Disability Day 🌍

International Disability Day event was organized under the leadership of Deputy Director Social Welfare & Bait-ul-Maal, Mr. Zaka-ud-Din Buzdar, while Mr. Hanif Pitafi graced the ceremony as the Chief Guest. Assistant Commissioner Mr. Mazhar Korai also attended the event.

On this special day, with the initiative of the Honorable Chief Minister, support of ADWC, and cooperation of Minister Sohail Shoukat Butt, wheelchairs and hearing aids were distributed among persons with disabilities.

✨ “Inclusive societies are built when we empower every individual with dignity, respect, and equal opportunity.” ✨

Today’s event reaffirms our collective commitment to accessibility, support, and empowerment for all.

🌍💙♿

Social Welfare Bait ul Mall DG KhanWe appreciate Deputy Commissioner DG Khan’s visit to the Social Welfare Complex and t...
27/11/2025

Social Welfare Bait ul Mall DG Khan
We appreciate Deputy Commissioner DG Khan’s visit to the Social Welfare Complex and the inauguration of the 16-day awareness campaign. SWBM fully supports the Government of Punjab’s efforts for women’s protection.

Women's facing any form of harassment or violence can contact the 1737 helpline for immediate assistance.

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان محمد عثمان خالد کا دورہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس

خواتین تحفظ مرکز کے زیر اہتمام 16 روزہ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا

کیک کاٹنے کی بھی تقریب منعقد ہوئی

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ذکاء الدین بزدار، ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر ثریا مجید رانا اور دیگر موجود

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ماریہ خان اور رمیشہ مجاہد لغاری،سوشل سروسز آفیسر پناہ گاہ زمرد زہرہ بھی موجود

منیجر صنعت زار محمد بلال، انچارج ورکنگ وومن ہاسٹل انیسہ فاطمہ سمیت دیگر افسران شریک

حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے

10 دسمبر تک جاری رہنے والی تقریبات کا مقصد حکومت پنجاب کے اقدامات سے متعلق بھرپور آگاہی فراہم کرنا ہے

مختلف اداروں اور اہم مقامات پر آگاہی سیمینارز اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔

خواتین کو گھریلو تشدد، ذہنی اذیت، آن لائن یا جسمانی ہراسانی کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جاتی ہے

خواتین پنجاب ویمن پروٹیکشن ہیلپ لائن 1737 پر رابطہ کرسکتی ہیں

Address

Social Welfare Complex Near Central Jail
Dera Ghazi Khan
32200

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Social Welfare & Bait ul Mall Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share