City Traffic police D G khan

City Traffic police D G khan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from City Traffic police D G khan, Government Organization, Dera ghazi khan, Dera Ghazi Khan.

18/07/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں، آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرام اور ڈی پی او ڈیرہ ...
16/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں، آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرام اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان صادق بلوچ کی ہدایت پر پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں کیو آر کوڈ اور پینک بٹن نصب کیے جا رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو بروقت مدد اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مسافر کیو آر کوڈ یا پینک بٹن کے ذریعے فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کر سکیں گے۔ یہ اقدام پنجاب حکومت کے محفوظ سفر کے وژن کی عکاسی کرتا ہے

محترمہ مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، جناب آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرام اور جناب ڈی پی او ص...
13/07/2026

محترمہ مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، جناب آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرام اور جناب ڈی پی او صادق بلوچ کے احکامات کی روشنی میں، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عرفان اشرف کی قیادت میں ٹریکٹر فیکٹری ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ٹریکٹر فیکٹری کے ڈرائیور حضرات اور افسران کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔
شرکاء میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے اور قانون کی پابندی کو یقینی بنانے کی تلقین کی گئی

جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان صادق بلوچ کی ہدایت پر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عرفان اشرف کی زیرِ نگرانی ٹریکٹر ٹرالیوں...
08/07/2026

جناب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان صادق بلوچ کی ہدایت پر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عرفان اشرف کی زیرِ نگرانی ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگانے کی خصوصی مہم جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد رات کے اوقات میں گاڑیوں کی واضح شناخت کو یقینی بنا کر ٹریفک حادثات کی روک تھام کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مختلف شاہراہوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں کے مالکان اور ڈرائیوروں کو ریفلیکٹرز کی اہمیت سے آگاہ کر رہی ہیں اور گاڑیوں پر ریفلیکٹر بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان ٹریفک پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ٹریکٹر ٹرالی کے پیچھے معیاری ریفلیکٹر لازماً لگائیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان، جناب صادق بلوچ صاحب کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ٹریفک جناب عرفان اشرف صاحب کی زیرِ نگران...
07/07/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان، جناب صادق بلوچ صاحب کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ٹریفک جناب عرفان اشرف صاحب کی زیرِ نگرانی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے لاری اڈا پر ٹریفک آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو رفتار کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک اشاروں پر عمل کرنے اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کریں۔
شرکا میں اگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان، جناب صادق بلوچ صاحب کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ٹریفک جناب عرفان اشرف صاحب کی زیرِ نگران...
06/07/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان، جناب صادق بلوچ صاحب کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی ٹریفک جناب عرفان اشرف صاحب کی زیرِ نگرانی ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے فیصل موور لاری اڈا پر ٹریفک آگاہی مہم کا انعقاد کیا۔ مہم کے دوران مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور محفوظ سفر کے اصولوں سے آگاہ کیا گیا۔ شرکاء کو رفتار کی پابندی، سیٹ بیلٹ کے استعمال، ٹریفک اشاروں پر عمل کرنے اور دورانِ سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں پر زور دیا کہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر ہر صورت عمل کریں۔
شرکا میں اگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے

اوور لوڈنگ کے خلاف آگاہی مہممحترمہ مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان جناب صاد...
03/07/2026

اوور لوڈنگ کے خلاف آگاہی مہم
محترمہ مریم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان جناب صادق بلوچ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی ٹریفک عرفان اشرف صاحب کی قیادت میں ضلع بھر میں اوور لوڈنگ کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ، ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ ڈرائیورز کو محفوظ سفر اور مقررہ وزن کی پابندی کی تلقین بھی کر رہی ہے تاکہ محفوظ اور منظم ٹریفک کا ماحول یقینی بنایا جا سکے

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی جانب سے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے ...
02/07/2026

ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس ڈیرہ غازی خان کی جانب سے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول میں مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شرکاء کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ، روڈ سائنز اور حادثات سے بچاؤ کے بارے میں عملی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ذمہ دار اور باصلاحیت ڈرائیور تیار کیے جا سکیں۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اپنی و دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں

Address

Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan
3200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City Traffic police D G khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share